فرانس اور یورپ کو ٹرمپ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، فرانسیسی وزیر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) فرانس کے جنوبی مغربی شہر پھو میں نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوا بائیرو نے صحافیوں کو بتایا، ’’امریکہ نے ڈالر کے ذریعے، اپنی صنعتی پالیسی کے ذریعے، اس حقیقت کے ذریعے کہ وہ دنیا کی سرمایہ کاری اور دنیا کی تحقیق پر قبضہ کر سکتا ہے، سیاست کی ایک انتہائی جابرانہ شکل اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
‘‘ٹرمپ کی فتح ریلی: صدارت کے پہلے ہی دن ایگزیکٹو آرڈرز کے بہت سے وعدے
گرین لینڈ: ٹرمپ کی دھمکی پر جرمنی اور فرانس کی سخت تنقید
فرانسیسی وزیر اعظم کی طرف سے یہ الفاظ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے قبل سامنے آئے ہیں۔ ٹرمپ آج 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔
(جاری ہے)
فرانسوا بائیرو کے بقول، ''اور اگر ہم کچھ نہیں کرتے ہیں، تو ہماری قسمت بہت سادہ ہے۔
ہم پر غلبہ ہو جائے گا، ہمیں کچل دیا جائے گا، ہمیں دیوار سے لگا دیا جائے گا۔‘‘فرانسیسی وزیر اعظم فرانسوا بائیرو کا مزید کہنا تھا، ''اور ہم کس طرح کا ردعمل ظاہر کرتے ہیں، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو مکمل طور پر فرانسیسی عوام اور یورپ پر منحصر ہے، کیونکہ واضح طور پر، یورپ کے بغیر، ہم کچھ نہیں کر سکتے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی حلف برداری، ''ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا سامنا کرنے کا احساس دلاتی ہے۔
‘‘فرانس کے صدر ایمانوئیل ماکروں نے ٹرمپ کے دوسری مدت کے لیے منتخب ہونے سے پہلے ہی یورپ کو امریکہ پر انحصار محدود کر کے 'اسٹریٹجک خودمختاری‘ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تھا، خاص طور پر دفاع کے شعبے میں۔
خیال رہے کہ فرانسوا بائیرو کو گزشتہ سال کے اواخر میں ماکروں نے سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کے طور پر نامزد کیا تھا، اور اب وہ خارجہ اور داخلی پالیسی دونوں میں تیزی سے اپنا مضبوط موقف اختیار کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ آج پیر کے روز ایک بار پھر بطور امریکی صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی صدارت میں امریکہ کے لیے ایک نئے 'سنہری دور‘ کا وعدہ کیا ہے اور ان کے بقول دنیا ان کی غیر متوقع قیادت کی واپسی کے لیے تیار ہے۔
ا ب ا/ک م (اے ایف پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فرانسوا بائیرو کے لیے
پڑھیں:
فرانس کے زیر زمین ڈرونز کی مانگ میں 500 فیصد اضافہ، وجہ کیا ہے؟
فرانسیسی ہائی ٹیک صنعتی گروپ Exail Technologies نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں اس کو موصول ہونے والے آرڈرز میں 519 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ یورپی حکومتوں کے بے تحاشہ بڑھتے دفاعی اخراجات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی اشیا پر محصولات عائد کرنے کے اعلان پر صدر ٹرمپ کو یورپی یونین کا انتباہ
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق زیر زمین ڈرون اور نیویگیشن آلات بنانے والی کمپنی نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے لیے اس کو 487 ملین یورو (554.30 ملین امریکی ڈالر) کے آرڈرز ملے ہیں جس میں کئی سو ملین یورو مالیت کے ڈرون سسٹمز کے نئے معاہدے بھی شامل ہیں۔
Exail ایک جدید ترین چھوٹا دفاعی ٹیک سپلائر ہے اور اب اس کو ملنے والے آرڈز میں خاطر خواہ اضافہ ہوچکا ہے کیوں کہ یورپی ممالک نے اپنے دفاعی بجٹ میں بہت تیزی سے اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔
کمپنی نے پہلی سہ ماہی کے اختتام پر 1.1 بلین یورو (1.25 بلین امریکی ڈالر) کے بیک لاگ کی اطلاع دی۔ گروپ کے ہتھیاروں کی فروخت میں سال کے پہلے 3 مہینوں میں 18 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اس کے نیویگیشن اور میری ٹائم روبوٹکس آلات کی کارکردگی ہے جو کل آمدنی کا 3 چوتھائی ہے۔
یورپی ممالک نے دفاعی بجٹ کیوں بڑھادیے ہیں؟یورپی ممالک دفاعی اخراجات میں اضافہ یوکرین کی مدد کی خاطر کر رہے ہیں کیوں کہ اب انہیں اندازہ ہوچکا ہے کہ امریکا جو دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سے یورپ کی سلامتی کی ضمانت دیتا آیا تھا اب ان کا دفاع کرنے کا خواہشمند نہیں ہے۔
مزید پڑھیے: یورپی یونین بلبلا اٹھی، کیا ٹرمپ ٹیرف امریکا کے گلے پڑجائیگا؟
یہی وجہ ہے کہ دفاعی آلات کی فروخت کی مد میںExail کا منافع سنہ 2025 میں بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فرانس فرانسیسی زیرزمین ڈرون یورپ کے بڑھتے دفاعی اخراجات یورپی ممالک