اسلام آباد( ممتازرپورٹ) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور پوری قوم کو متحد ہو کر ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے دم لیں گے ۔
بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ملکی دفاع کی ضامن ہے بلکہ وہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف ہر محاذ پر برسر پیکار ہے ، ہم سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم اپنی افواج کی قربانیوں کو سراہیں اور کسی بھی قسم کی منفی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں۔ یہ جنگ صرف فوج کی نہیں، بلکہ پوری قوم کی ہے، اور ہمیں سیاسی مفادات کو پس پشت ڈال کر اس قومی مقصد کے لیے اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔
دانیال چوہدری نے اس موقع پر صحافیوں کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ قومی بیانیے کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی میڈیا ریاست کے استحکام اور ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں بحیثیت قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کی حمایت کریں، دہشتگردی کے خلاف بیانیے کو مضبوط کریں اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ملک کو ہر قسم کے دہشتگردی کے خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ افطار ڈنر میں شرکاء کی روایتی مہمان نوازی کی گئی،صحافی برادری نے اس موقع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی پالیسیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب کے آخر میں بیرسٹر دانیال چوہدری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی میڈیا کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ افطار ڈنر نہ صرف ایک سماجی تقریب تھی بلکہ اس موقع پر قومی یکجہتی اور ملکی سلامتی کے حوالے سے ایک مثبت پیغام بھی دیا گیا، جس میں سب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن قربانی دی جائے گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے خلاف کہا کہ کے لیے نے کہا کہ پاک

پڑھیں:

بلوچستان کا مسئلہ سیاسی، نواز شریف آگے آئیں اہل سیاست ان کیساتھ ہونگے، چودھری شجاعت

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ فوج قومی ہے، قوم اس کی پشت پر کھڑی ہے، دشمن کے عزائم ڈھکے چھپے نھیں ہم آنکھیں کھولنے کو کیوں تیار نہیں، دشمن بلوچستان کی معاشی اہمیت سے واقف ہے اسی لیے ٹارگٹ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، نواز شریف آگے آئیں اہل سیاست ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عید کے بعد نواز شریف کے پاس جاتی امرا جاؤں گا، بلوچ لیڈرشپ کو اعتماد میں لے کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی حکومت میں بلوچ لیڈر شپ پر اعتماد کیا تھا، دہشت گردی کے خلاف فوج کا کردار ڈھکا چھپا نہیں، قومی قیادت کو ان کے پیچھے کھڑا ہونا ہو گا۔

شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ فوج قومی ہے، قوم اس کی پشت پر کھڑی ہے، دشمن کے عزائم ڈھکے چھپے نھیں ہم آنکھیں کھولنے کو کیوں تیار نہیں، دشمن بلوچستان کی معاشی اہمیت سے واقف ہے اسی لیے ٹارگٹ کر رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے لئے روزی روٹی حکومت کی ترجیح ہونی چاہئے، سیاست میں دشمنی کا رحجان ختم ہونا چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاستدانوں کے سر جوڑے بغیر سیاسی تناؤ ختم نہیں ہو گا، دہشت گردی کے خلاف اپوزیشن سے بات کرنا ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کیخلاف قومی اتفاق رائے کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرینگے، رانا ثنا اللہ
  • اسٹٰبلشمنٹ سے مذاکرات نہیں ہوئے بلکہ رابطے بحال ہوئے تھے، بیرسٹر گوہر
  • اسٹیبلشمنٹ سے صرف رابطے بحال ہوئے تھے مذاکرات نہیں ہوئے، بیرسٹر گوہر
  • ذاتی خواہشات ختم کرکے دہشتگردی کے خلاف سب کا متحد ہونا وقت کا تقاضا ہے، وزیراعظم
  • دہشتگردی اور ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق اور صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے
  • سیاسی و عسکری قیادت کا ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف میں صوبے یا قومی اسمبلی سطح پر فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، بیرسٹر گوہر
  • بلوچستان کا مسئلہ سیاسی، نواز شریف آگے آئیں اہل سیاست ان کیساتھ ہونگے، چودھری شجاعت
  • بلوچستان کا مسئلہ سیاسی، نواز شریف آگے آئیں اہل سیاست ان کیساتھ ہوں گے،چودھری شجاعت
  • باغ ہمیشہ سے میری ترجیحات میں شامل رہا ہے، بیرسٹر سلطان