Daily Sub News:
2025-02-20@19:45:16 GMT

بلاول بھٹو سال دو میں وزیراعظم بن جائیں گے ، گورنر پنجاب

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

بلاول بھٹو سال دو میں وزیراعظم بن جائیں گے ، گورنر پنجاب

بلاول بھٹو سال دو میں وزیراعظم بن جائیں گے ، گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

پنڈی گھیپ(سب نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنڈی گھیپ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو چار سڑکیں اور فنڈز کے لیے منتیں کرنے کا عادی نہیں ہوں۔ بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے تو زیادہ فنڈز اٹک میں استعمال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ بلاول بھٹو کے قریب ہے۔ اور سال دو سال میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بن جائیں گے۔ پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں ہے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ دوسری جماعتوں کی قیادت میں کسی سے ہاتھ ملاتے وقت تکبر کی جھلک نظر آتی ہے۔ جہاں حقوق اور ایشوز کی بات ہو گی۔ وہاں میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ جبکہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف شہادتیں دے رہی ہیں۔ کل، آج اور آنے والے وقت میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب بن جائیں گے بلاول بھٹو سال دو نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹ بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب یوسف تالپور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ نواب یوسف تالپر نے ایم آر ڈی کے دوران بہادری سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے

وہ شہید بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہرکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپر ایک تجربہ کار، مدبر اور دور اندیش سیاستدان تھے۔

سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے  نواب یوسف تالپر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف تالپر کی وفات پیپلز پارٹی اور جمہوری سیاست کے لیے بڑا نقصان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے ہیں۔

نواب یوسف تالپور متعدد بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں، وہ شہید بےنظیر بھٹو کی کابینہ میں وفاقی وزیر بھی رہے۔

متعلقہ مضامین

  • والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، چیئرمین پیپلز پارٹی
  • پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف ٹالپر کی نمازِ جنازہ ادا
  • نواب یوسف تالپر کے انتقال کی خبر میرے لیے باعثِ صدمہ ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول
  • پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے، بلاول بھٹو
  • بھارت کے لیے امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے ، بلاول بھٹو
  • پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو
  • پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو
  • پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان پل کاکردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو