وکلاء کا ایک دھڑا اسٹیبلشمنٹ، دوسرا آئین کیساتھ کھڑا ہے: ربیعہ باجوہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
سابق نائب صدر لاہور ہائی کورٹ بار ربیعہ باجوہ نے کہا ہے کہ وکلاء میں ایک واضح تقسیم نظر آ رہی ہے، ایک دھڑا اسٹیبلشمنٹ تو دوسرا آئین کے ساتھ کھڑا ہے۔
کنونشن سے خطاب کے دوران ربیعہ باجوہ نے کہا کہ آپ آئین و قانون کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
ربیعہ باجوہ سیاستدانوں کی نااہلی معاملات کے خاتمے کیلئے پرامیدلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نائب صدر ربیعہ باجوہ نے کہا ہے کہ پرامید ہوں سیاستدانوں کی نااہلی کے معاملات ختم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے بہادر ججوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ربیعہ باجوہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکریٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر لاہور بار مبشر رحمٰن کی ریلی جمہوری جدوجہد کا آغاز ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ربیعہ باجوہ نے کہا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں رواں سال کا دوسرا ایم پاکس کیس رپورٹ
قطر سے فلائیٹ میں پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ خیبرپختونخوا میں رواں سال رپورٹ ہونے والا دوسرا ایم پاکس کیس ہے۔
مشیر صحت احتشام علی کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ صحت نے ایم پاکس کے دوسرے کیس کی نشاندہی کی ہے۔
صوبے میں 2022 سے لیکر اب تک ایم پاکس کے 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے 5 ماہ کی بچی میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کردی ہے، بچی والدین کے ہمراہ قطر سے پاکستان پشاور ائیر پورٹ پر اتری تھی۔
محکمہ صحت نے بچی میں وائرس کی تصدیق کے بعد والدین کے بھی تشخیص کےلئے نمونے لے لئے ہیں، جن کو لیب تشخیص کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
اس سے قبل گزشہ ہفتے دوبئی سے آنے والے 35 سالہ شخص میں بھی ایم پاکس کی تصدیق کی گئی ہے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ سال 2024 میں ایم پاکس کے 7 کیسز رپورٹ کئے گئے تھے۔