2025-02-11@08:19:15 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«کارپوریٹ فارمنگ»:

    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف عوامی تحریک کا مکلی سے ٹھٹھہ تک پُرجوش مارچ، کینالز بنانا بند کرو، سندھ کو خشک ہونے سے بچاؤ، کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے ختم کرو، کینجھر پر قبضہ ختم کرو، ہالیجی جھیل پر قبضہ ختم کرو، کارونجھر کی کٹائی بند کرو، گورکھ کی فروخت بند کرو، کاچھو کے رہائشیوں کو بیدخل کرنا بند کرو” جیسے مطالبات والے پلے کارڈز اٹھائے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف پُرجوش نعرے بازی کی گئی۔ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کو دی گئی زمینیں واپس لے کر مقامی بے زمین ہاریوں کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی...
    کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ نے اپنے سابقہ سیکریٹری امیرحسین قادری سے ان کے زیر استعمال بورڈ کی ملکیتی گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا کردیا۔ واضح رہے کہ امیر حسین قادری کے پاس کچھ عرصے تک چیئرمین بورڈ کا بھی چارج رہا تاہم بغیر این او سی غیر ملکی دورے کے سبب کنٹرولنگ اتھارٹی نے پہلے ان سے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج واپس لیا اور ازاں بعد انھیں سیکریٹری بورڈ کے عہدے سے ہٹاکر ان کے اپنے ڈپارٹمنٹ کالج ایجوکیشن رپورٹ کرادیا گیا۔  ادھر بورڈ حکام کی جانب سے ان کے زیراستعمال 3 مختلف گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا کیا گیا ہے، بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شہیر وقار کی جانب سے لکھے گئے خط میں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ سے چھ نئے کینال نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے 9 فروری کو مکلی پارک سے ٹھٹہ تک اعلان کردہ پیدل مارچ کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، عبدالقادر رانٹو، عوامی تحریک ضلع ٹھٹہ کے صدر رزاق چانڈیو نے گجو، گھارو، میرپور ساکرو، بھارا، بگھاں اور وَر سمیت ضلع ٹھٹہ کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔ پارٹی اجلاسوں میں 9 فروری کے مارچ میں بھرپور شرکت کے لیے علاقائی سطح پر منصوبہ بندی کی گئی۔اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے فوری طور پر ختم کیے جائیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ سندھ حکومت بھی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھیوں سے زمینیں چھیننے کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے گولارچی کے قریب گاؤں رمضان ملاح میں ’’سندھیوں سے چھت اور روزگار نہ چھینو‘‘ کے عنوان کے تحت کانفرنس اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، ہمیرومل، ضلع صدر مہران درس، سندھی ہاری تحریک ضلع بدین کے صدر جاکھرو نوحانی، سندھی شاگرد تحریک کے رہنما دلدار نوحانی، گلزار نوحانی، غلام علی جت، غلام رسول جت، جمعون راجو، گل محمد ملاح، یار محمد، رحیم ملاح اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت کے غیر آئینی اور غیر جمہوری...
    کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے ایکسپورٹرز اسپیشل فارنس کرنسی اکا?نٹ(ESFCA) رکھنے والے ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کیلئے فارن کرنسی ڈیبیٹ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ فارن کرنسی ماسٹر ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے دنیا بھر میں بین الاقوامی ادائیگی کی جاسکتی ہے جس سے کاروباری ٹرانزیکشنز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ریٹیل آ?ٹ لیٹس پر ادائیگیاں آسان ہوجاتی ہیں۔ ایکسپورٹرز اور فری لانسرزاب اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے پیشگی منظوری کے بغیر ، تمام قسم کی ادائیگیوں کیلئے ایکسپورٹرزاسپیشل فارنس کرنسی اکا?نٹ(ESFCA) تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ نئے فارن کرنسی ڈیبیٹ کارڈ سے صارفین دنیا بھر میں اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے،رئیل ٹائم میں اپنے اخراجات کو ٹریک اور آسانی سے کراس...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف زبردست عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری اور سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار کی قیادت میں پارٹی وفد نے سرائیکی بیلٹ کا دورہ کیا۔ کوٹ مٹھن میں سرائیکستان قومی اتحاد کے چیئرمین خواجہ غلام فرید کوریجا سے ملاقات کی اور انہیں 18 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ مشترکہ جدوجہد پر اتفاق ملاقات کے بعد عوامی تحریک اور سرائیکستان قومی اتحاد کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے منصوبوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی نائب صدر ستار رند، مرکزی رہنما ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی اور عبدالرحمن سموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کارپوریٹ فارمنگ سندھیوں، سرائیکیوں اور بلوچوں کے لیے زہر قاتل ہے۔ سندھیوں، سرائیکیوں کو اپنی دھرتی سے بے دخل کر کے زمینیں غیر ملکی کمپنیوں کو دے کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، عالمی اور ملکی قوانین کے مطابق زمینوں پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے، حکومت کو زمینیں بیچنے کا کوئی اختیار نہیں، سندھ کے عوام اپنی زمین اور دریا کے فروخت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے...
۱