میزان بینک کا فری لانسرز اور ایکسپورٹرز کیلئے فارن کرنسی ڈیبیٹ کارڈ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے ایکسپورٹرز اسپیشل فارنس کرنسی اکا?نٹ(ESFCA) رکھنے والے ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کیلئے فارن کرنسی ڈیبیٹ کارڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ فارن کرنسی ماسٹر ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے دنیا بھر میں بین الاقوامی ادائیگی کی جاسکتی ہے جس سے کاروباری ٹرانزیکشنز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ریٹیل آ?ٹ لیٹس پر ادائیگیاں آسان ہوجاتی ہیں۔ ایکسپورٹرز اور فری لانسرزاب اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے پیشگی منظوری کے بغیر ، تمام قسم کی ادائیگیوں کیلئے ایکسپورٹرزاسپیشل فارنس کرنسی اکا?نٹ(ESFCA) تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ نئے فارن کرنسی ڈیبیٹ کارڈ سے صارفین دنیا بھر میں اے ٹی ایم سے نقد رقم نکالنے،رئیل ٹائم میں اپنے اخراجات کو ٹریک اور آسانی سے کراس بارڈر ادائیگی کرسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈیبیٹ کارڈ فارن کرنسی
پڑھیں:
بانی کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی فارن ریلیشنز کمیٹی تشکیل، رؤف حسن چیئرپرسن مقرر
فوٹو: فائلپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فارن ریلیشنز کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تشکیل دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پی ٹی آئی فارن ریلیشنز کمیٹی کے چیئرپرسن مقرر کیے گئے ہیں۔
کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل ہیں۔
یہ کمیٹی پاکستان میں ڈپلومیٹک کمیونٹی سے رابطے میں رہے گی اور پاکستان، خطے میں بدلتی صورتحال سے متعلق آگاہ رکھے گی۔
کمیٹی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق بھی سفارشات مرتب کرے گی۔