2025-01-18@19:43:23 GMT
تلاش کی گنتی: 683
«کا پیغام»:
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے وفاقی حکومت کو "جعلی" قرار دینے کے ساتھ مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف پر یہ الزام بھی لگا دیا کہ پی ٹی آئی کے حکومت کے ساتھ "مذاکرات" کو وہ ناکام بنا رہے ہیں، ان الزامات کے ساتھ اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہے اور ہم "مذاکرات" کے ذریعہ ملک میں سیاسی استحکام لانا چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے "مذاکرات" کے لئے دو مطالبات بھی دہرائے جو 9 مئی 2023 کو ریاست کے اداروں پر درجنوں منظم حملوں اور 26 مئی 2024 کو اسلام آباد پر دھاوے کے واقعات کی "عدالتی تحقیقات" پر مبنی ہیں۔ ان دونوں دنوں پر کئے گئے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا۔جیو نیوز کے پروگرام میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جمہوریت ڈیڈلاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ زیر سماعت کیسز میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے لیول پر ہی پونے چاہئیں، اس کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ 35 سال کی عمر میں پہلی بار کوکا کولا کا ذائقہ...
پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ، راناثنااللہ
وزیراعظم پاکستان کے مشیر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، سیاسی مذاکرات سیاسی جماعتوں کے لیول پر ہی پونے چاہئیں، اس کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی اور جگہ منتقل کرنے پر بات ہوسکتی ہے، رانا ثنااللہ میڈیا رپورٹ کے مطابق راناثنا کا کہنا ہے کہ جمہوریت ڈیڈلاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ پی ٹی آئی کو لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ زیر سماعت کیسز میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جمہوریت ڈیڈلاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ ہم نے مذاکرات چند اہم وجوہات کی بنا پر شروع کیے، اسد قیصرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنمااور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے،ہم نے مذاکرات چند اہم وجوہات کی بنا پر شروع کیے۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کو لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ زیر سماعت کیسز میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن...
واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ سرحدی عہدیدار نے کہا ہے کہ منگل سے امریکا بھر میں غیرقانونی تارکین وطن کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی جب کہ ان کارروائیوں کا آغاز شکاگو سے ہوگا۔ غیر میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری بروز پیر کو امریکی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے اور وہ سب سے پہلے عوام سے انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق کیے گئے وعدے کو پورا کریں گے۔ نومنتخب امریکی صدر نے انتخابی ریلیوں کے دوران امریکا سے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے کا وعدہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات جیتنے کے بعد کابینہ تشکیل دے دی تھی جس کے تحت...
لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجھے بتا دیں القادر یونیورسٹی میں کون سی مذہبی تعلیم دی جارہی ہے۔ کابینہ نے بند لفافہ منظور کرکے اس کے حوالے کیا جس نے چوری کی، 190 ملین پاؤنڈز تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے۔ لاہور میں علما کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی دور میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مسلم لیگ نون کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی آرمی چیف سے ’’ملاقات‘‘ کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر بات شروع ہوگئی ہے جو اطمینان بخش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے آرمی چیف سے ملاقات کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی...
نواز اور شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، اسکاٹ لینڈیارڈ نے پی ٹی آئی سپورٹر گلفام کو گرفتار کرلیا
لندن:لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ گلفام کو وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پر پتھر پھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم...
اسلام آباد:سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ یہ درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دائر کی گئی ہے، جس پر 30 جنوری کو سماعت متوقع ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ دسمبر میں مجموعی طور پر 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جس کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، جبکہ تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔...
ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے والا بہروپیا اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دوسروں کے لیے گڑھے کھودنے والا خود رسوا ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے مگر پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے والا بہروپیا اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دوسروں کے لیے گڑھے کھودنے والا خود رسوا ہو رہا ہے۔ انہوں...
موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت 21 سے 23 جنوری کے دوران سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ صوبے کے دیگر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت شہر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 24 جنوری سے سردی کی لہر اثرانداز ہوسکتی ہے اور جنوری کے آخری ہفتے کے دوران شہر میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ...
محمود اچکزئی کا پی ٹی آئی کو مذاکرات ختم کرنے، نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار...
اسلام آباد:تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا ٹرمپ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی آج تشریف لائے اور ان کیساتھ پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنما تھے، ملاقات میں آئین کے تحفظ کیلئے مل کر چلنے پر گفتگو کی گئی۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی الیکٹورل الائنس نہیں،سنگل پوائنٹ ایجنڈاتھا، ایجنڈایہ تھاکہ ملک میں آئین کی بالادستی ہو، آئین کی بالادستی کیلئے مل کرجدوجہد کریں گے اور آئین کی خلاف ورزی ہوگی...
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب،القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشری بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30...
کراچی: شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 کے ایک بڑے علاقے میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے ۔ متعدد بار شکایتوں کے باوجود علاقے کے مکین گیس سے محروم ہیں۔جس کے باعث علاقہ مکینوں میں اشتعال پیدا ہورہاہے جوکسی ناخوشگوار واقعہ کو جنم دے سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 قائدین اسکول کے قریب لین ون سے 20 اور243 سے لین 255 تک کا بڑے علاقے میں 3 جنوری کی دوپہر12 بجے سےگیس کی فراہمی بند ہے۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے سیکڑوں بار شکایتیوں اور صدر زون کے دفتر میں اسسٹنٹ جی ایم جاوید میمن سے ملاقاتیں بھی کیں جس میں ان کی جانب سے کہا گیا کہ سردیوں کے باعث گیس پریشر...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کور کمیٹی کا اجلاس آج رات 10 بجے طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں مذاکرات کے حوالے سے بھی بات ہوگی، جبکہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے بھی بات چیت ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، 30 دن سے محفوظ فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے مطابق القادر ٹرسٹ کو سرکاری کنٹرول میں دے...
بیجنگ : ایشیا ٹورزم ایکسچینج سینٹر کے زیر اہتمام 2025 “ہیپی چائنیز نیو ایئر” ہانگ کانگ اور مکاؤ کلچر اینڈ ٹورازم پروموشن مہینے کا باضابطہ آغاز ہانگ کانگ میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو عوام کے لئے پیش کی گئی ۔ رواں سال اسپرنگ فیسٹیول گالا سی ایم جی کی 82 زبانوں میں “5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی” کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو استعمال کرتے ہوئے اندرون اور بیرون ملک ناظرین کے لئے “خوشگوار اور پرجوش” پروگرام پیش کرے گا۔ حالیہ برسوں میں ، “ہیپی چانیز نیو ایئر” سرگرمیاں دنیا بھر کے 170 سے زائد ممالک اور خطوں میں...
اسلام آباد: سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کردی۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست کے بعد ایک ماہ کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ نیپرا میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، جس پر نیپرا میں 30 جنوری کو سماعت ہوگی۔ درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی...
لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کا کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، اور اس میں سزا شواہد کی بنیاد پر دی گئی۔ انہوں نے عدالتی فیصلے کو ملکی تاریخ کے اہم ترین فیصلوں میں شامل کیا۔ لاہور میں علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے یہ رقم ضبط کرکے پاکستان کے حوالے کی تھی، کیونکہ یہ عوامی پیسہ تھا، مگر بدقسمتی سے یہ رقم واپس انہی افراد کو دی گئی جن سے یہ ضبط کی گئی تھی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اگر کسی نے بیرون ملک جرم کیا ہو اور اس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18 جنوری 2025)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بیک ڈور اور فرنٹ ڈور میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلے،دو دو تین تین دروازوں سے مذاکرات بیک وقت نہیں چلا کرتے، مجھے آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹرگوہرنے کہا کہ براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر بات شروع ہوگئی ہے جو اطمینان بخش ہے۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ بیک ڈور پراسیس بھی چلے گا اور فرنٹ ڈور پراسیس بھی۔اگر وہ سٹیبلشمنٹ سے ملاقات اور مبینہ مذاکرات سے...
بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کی چوری چھپانے کے لیے مذہب کا کارڈ استعمال کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے میں کوئی سقم باقی نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سیاست کو مذہب سے دوررکھے، القادرٹرسٹ کے مقدمے کو مذہب سے جوڑنا توہین ہے جب قانونی طورپردفاع نہ کرسکے تومذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔ ہفتہ کے روزلاہور میں مفتی افتخار، مولانا شعیب الرحمان، مولانا اسلم ندیم، مولانا عبدالوحید، علامہ ارشد عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کو ایسٹ ریکوری یونٹ نے ریکورڈکلیئر کیا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن کیا ہے کہ انہوں نے 25 کروڑ روپے کا گھر بنایا۔ انہوں نے...
بلیک کافی، جب اعتدال میں پی جائے تو کئی طبی فوائد فراہم کرسکتی ہے۔ درج ذیل بلیک کافی کے 5 فوائد تحریر کیے جارہے ہیں: ذہنی بیداری اور علمی افعال کو بہتر بناتا ہے: بلیک کافی میں موجود کیفین ایک محرک کے طور پر کام کرتی ہے جو توجہ، یادداشت اور مجموعی ذہنی بیداری کو بہتر بنا سکتی ہے۔ اس سے آپ کو کسی بھی کام میں زیادہ علمی توجہ مرکوز رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ میٹابولزم میں اضافہ اور وزن میں کمی: کیفین میٹابولک ریٹ کو بڑھا سکتی ہے اور اضافی چربی کو کم کر سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے بلیک کافی ان لوگوں کے لیے ایک مقبول انتخاب بن جاتی ہے جو اپنے وزن کو...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے موقف کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے، فیصلہ سنانے میں تاخیر تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، بانی پی ٹی آئی جیل سے ضمانت پر ہی باہر آسکتے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں 70 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، شہزاد اکبر نے بھی پیسے لیے، برطانیہ کی کرائم ایجنسی کے ذریعے حکومت پاکستان کو پیسے دیئے گئے، القادر ٹرسٹ کیس میں منی لانڈرنگ کو پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی نے کابینہ میں بند لفافے کی منظوری دی، القادر ٹرسٹ کیس میں جرمانے کی رقم کو ذاتی...
اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات پر بیرسٹر گوہر کو پیغام دیا ہے کہ بیک وقت مختلف دروازوں سے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات اور اس میں ہونے والے مکالموں کی تفصیلات کا علم ہے۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان نے کہا کہ عمران خان اور علیمہ خان نے آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کو مثبت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کہا تھا...
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم سرد اور خشک جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، میں تیز ہوائیں کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب: پنجابکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرد رہنے کےساتھ رات میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارشبرفباری...
انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روہت شرما اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں کلدیپ یادیو اور محمد شامی کی واپسی بھی ہوئی ہے۔ انڈین کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق ٹیم میں روہت شرما، شبمان گِل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، محمد شامی، جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، رویندر جدیجا، رشبھ پنت، واشنگٹن سندر، کے ایل راہول، ہردیک پانڈیا، یشسوی جیسوال اور ہرشیت رانا شامل ہیں۔ اعلان کے مطابق جسپریت بمرا چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے 2 میچوں میں انجری کی وجہ سے حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئز ٹرافی میں بھارت نے اپنے میچز...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ غیر مبہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر سزا ہوئی ہے، یہ کیس اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا عدالتی معاملات مذاکرات سے منسلک نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی...
اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان، عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کو پیغام دیا ہے کہ "دو دو تین تین دروازوں سے مذاکرات بیک وقت نہیں چل سکتے۔” ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ انہیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیلات اور اس میں ہونے والے مکالموں کا علم ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ اعلیٰ فوجی سطح پر براہ راست بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے، جو اطمینان بخش ہے، اور ساتھ ہی بیک ڈور اور فرنٹ ڈور دونوں راستوں سے مذاکرات کا عمل جاری رہے گا۔ عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ اب چھوٹے دروازوں، کھڑکیوں یا روشن دانوں میں جھانکنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر وہ دروازہ...
دھابیجی اسپشل اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اکنامک زون منصوبہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے ایم او یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دھابیجی اسپشل اکنامک زون سی پیک 2.0 کو فروغ دینے کے ساتھ 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے سے خطے پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ دھابیجی زون سے پاکستان کی معیشت کے لیے ایک لاکھ سے زائد بلاواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا...
پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں آج 18 جنوری سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ 21 جنوری تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ سمیت...
لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن، متاثرین کے لیے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر عارضی طور پر بےگھر افراد کے لیے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق ’قانون نافذ کرنے والے ادارے لوئر کُرم کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔‘نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ممکنہ آپریشن کے دوران متاثرہ آبادی کے تحفظ اور امداد کو یقینی بنانے کے لیے ٹی ڈی...
اسپیس ایکس کا اسٹار شپ پروٹو ٹائپ ٹیکساس سے لانچ ہونے کے چند منٹ بعد ہی خلا میں پھٹ گیا، جس کی وجہ سے خلیج میکسیکو پر ایئرلائن کی پروازوں کو ملبے سے بچنے اور ایلون مسک کے فلیگ شپ راکٹ پروگرام کو روکنے کے لیے راستہ تبدیل کرنا پڑ گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسپیس ایکس مشن کنٹرول کا جمعرات کی شام کو جنوبی ٹیکساس میں راکٹ اسٹیشن سے اڑان بھرنے کے 8 منٹ بعد نئے اپ گریڈ شدہ اسٹار شپ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ رائٹرز کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے اوپر آسمان پر روشنی کی نارنجی رنگ کی گیندیں...
ویب ڈیسک: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کیساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کل 190 ملین کیس میں بانی کو چوری کرنے پر سزا ہوئی تب سے پی ٹی آئی والوں کا رونا دھونا جاری ہے، این سے نے کہا یہ پاکستان کے پیسے واپس بھیجنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا آپ کے پیسے واپس بھیجنے ہیں، حکومتی اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کرانے کے بجائے سپریم کورٹ کےاکاؤنٹ میں منتقل کرائے گئے، انہوں نے پیسوں کی بندر بانٹ کی۔ ...
راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ ای او ون سیٹلائٹ کا لانچ پاکستان کے خلائی سفر میں اہم سنگ میل ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا کہ پاکستان کے پہلے مقامی الیکٹرو-آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون کی کامیاب لانچنگ ہوئی، ای او ون سیٹلائٹ پاکستان میں مختلف شعبوں میں مدد گار ثابت ہوگا۔ زراعت میں یہ فصلوں کی نگرانی، آبپاشی کی ضروریات اور پیداوار کی پیشگوئی کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائیٹ غذائی تحفظ کے اقدامات، ماحولیاتی نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں اہم رہنمائی کا ذریعہ ہوگا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیٹلائیٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، زلزلوں، جنگلات کی کٹائی اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن کاروں کو بہت سے مسائل درپیش ہیں تاہم ادارہ لبنان کی مسلح افواج کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے ساتھ عبوری سرحد کے متوازی 'بلیو لائن' پر اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفل) کی حدود میں علاقے پر قبضہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے منافی ہے۔ ایسے اقدامات امن کاروں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل نے یہ بات جنوبی لبنان کے علاقے نقورہ میں یونیفیل کے ہیڈکوارٹر کے دورے میں کہی۔(جاری ہے) ...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) رہائشی علاقے العمران ٹاؤن میں گھر میں قائم ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، پورا گھر جل گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سلنڈر دھماکے کے بعد اہل علاقہ خوف میں مبتلا ہو گئے، سر سید روڈ پر واقع کیمروں کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق العمران ٹائون کے رہائشی شاہد ملک نے غیر قانونی طور پر گھر میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان قائم کر رکھی ہے جس میں ایل پی جی گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور گھر میں آگ لگ گئی، گھر میں موجود اہلخانہ گھر سے باہر نکل گئے اور خوش قسمتی سے...
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو 25 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کا نفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو 25 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کا نفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
اسلام آباد( نمائندہ جسارت )وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی چل رہے ہیں، سست انٹرنیٹ کی وجہ پچھلی حکومت کا آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری نہ کرنا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا۔قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے وقفہ سوالات میں نکتہ اعتراض پر بولنے کی کوشش کی، اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اجازت نہ...
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے سینئررہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے والا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کررہے ہیں ،انہی سے بھیک مانگ رہے ہو جنہیں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں میرجعفر ہیں اور ان کی وجہ سے ریاست کو نقصان پہنچا۔
رٹ )وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات نے ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات سمیت پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈیجیٹل توسیع اور منافع بخش شراکت داری کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری نشریاتی ادارے میں 1,232 غیرضروری عہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس ہوا جہاں کاروباری اور اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں کراچی ٹولز، ڈائیز اور مولڈ سینٹر کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی اور عبدالرزاق گوہر کو کراچی ٹولز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ اسکلز ڈیولپمنٹ کمپنی کے بورڈ...
کراچی (کامرس رپورٹر)ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کی تعارفی تقریب کا انعقاد کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ٹی پی ایل کے گروپ سی ای او علی جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین انجنئرز اور عالمی معیار کی ٹیمز موجود ہیں، بین الاقوامی سطح پر بھی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں The Mangrove کے نام سے 15 ملین اسکوائر فٹ پر گیٹڈ کمیونٹی منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، منصوبہ 70 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا جس میں 14 ایکڑ پر پارک قائم ہوگا۔تقریب میں شرکا کو ٹی پی ایل کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ بھی کیا گیا۔علی جمیل نے...
اسلا م آباد : سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے، اب ایک سولر سسٹم نصب کرنے پر 35ہزار روپے سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافی خرچ آئے گا۔ مارکیٹ میں 5کلو واٹ سسٹم5 لاکھ 50 ہزارروپے، 7کلو واٹ سسٹم6 لاکھ 25 ہزار روپے، 10کلو واٹ سسٹم8 لاکھ 50ہزار روپے ،12 کلو واٹ سسٹم9 لاکھ 75 ہزار روپے ،15کلو واٹ سسٹم11 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، یہ قیمتیں آن گرڈ سسٹمز کی ہیں جبکہ ہائبرڈ سسٹمز کیلئے صارفین کو اضافی بیٹریز کی قیمت بھی ادا کرنی ہوگی۔
اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ فیصلے میں پیسوں کو جرم قرار دیا گیا مگر جج صاحب بھول گئے عطیات جرم نہیں ہوتے۔فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نیب کو ثابت کرنا تھا مگر انہوں نے کوئی دستاویزات نہیں دیں،عدالت مان رہی ہے کہ یہ جرم کے پیسے نہیں تو یہ کیس ہی نہیں بنتا پھرتو سزا ہی نہیں ہوسکتی۔ زرائع کے مطابق علی ظفر نے کہا کہ جج صاحب کے مطابق کابینہ کے فیصلے کا فائدہ بانی پی ٹی آثی کو ہوا،ڈونیشن پر ٹرسٹیز کا کوئی اختیار نہیں ہے،یہ ججمنٹ مفروضے پر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کابینہ کی ممبر...
لاہور: مسلم لیگ ن کے سینیئررہنما جاوید لطیف کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کر رہے ہیں جنہیں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں، پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ سامنے آنے والا تھا۔ سینئررہنما ن لیگ جاوید لطیف نے پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو سزا ملنے پر ہم خوش نہیں ہوتے ،ہم تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ معاف کرے...
عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بھی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں پر جرمانہ عائد کئے جانے کے ساتھ القادر ٹرسٹ اور یونیورسٹی کو سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت سے سزا سنائے جانے پر تحریک انصاف کے ارکان نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔ احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی گئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بھی کو 7...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ عوام میں نفرت کے بوئے گئے بیچ آج تک کاٹے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا مشن پاکستان چلانے کا نہیں جلانے کا تھا، پاکستان کے جمہوری نظام میں عدالتوں کا اہم کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور ریاست کو بانی پی ٹی آئی نے بے تحاشہ نقصان پہنچایا، لوگوں کو اندھی تقلید پر لگا کر صحیح غلط کا فرق ختم کرنا پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب رہا ہے، بطور چیف ایگزیکٹو بانی پی ٹی آئی کی حرکات و سکنات ریاست پاکستان کے خلاف تھیں، 9 مئی...
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹل اور ہنگو میں متاثرین کے لیے ٹی ڈی پیز کیمپ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کے لیے صوبائی محکمہ ریلیف کو خط ارسال کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کیمپوں کے قیام کا مقصد آپریشن کے دوران مقامی آبادی کا تحفظ ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر...
لوئرکرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا منصوبہ، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں دہشگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرلیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متاثرین کیلئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم ہوں گے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط ارسال کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ...
لوئر کرم میں دہشگردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متاثرین کیلئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط ارسال کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ کیلئے کیمپ قائم کیے جارہےہیں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہم صرف جوڈیشل کمیشن اور رہائی مانگ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ آرمی چیف سے پشاور میں ملاقات ہوئی جو صرف امن و امان کے حوالے سے تھی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی کوشش ہے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑے اور خلیج ہو۔...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہاہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی قوم کا 80 ارب روپے ہڑپ کر گئے ۔ 190 ملین پاؤنڈ میگا کرپشن کیس کے حوالے سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس اسپیس“ پر اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا، اس سے پہلے کبھی نہیں سنا کہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھی بھی ہوتی ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ بشریٰ بی بی نے فرح گوگی کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی، اب بانی چیئرمین کہہ رہے ہیں کہ وہ سیرت پر چل رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی قوم کا 80 ارب روپے ہڑپ کر گئے، 190 ملین پاؤنڈ کی...
لاہور:محکمہ موسمیات نے 18 جنوری سے 21 جنوری تک ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کے اثرات سے موسم میں تبدیلی آئے گی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، قلات اور خضدار میں بارش کی توقع ہے، جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم...
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18جنوری کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ 18سے 21جنوری کوئٹہ ، زیارت ، چمن ، قلات اور خضدار میں بارش متوقع ہے،راولپنڈی ، اسلام آباد، اٹک ، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری ، گلیات ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری متوقع ہے،خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بارشوں اور برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات ، بونیر، مہمند وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔ کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمٹنے کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک کھوکھلا فیصلہ آیا ہے جسے اعلیٰ عدلیہ چند ہفتوں میں اڑا کر رکھ دے گی۔ یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14، بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا، القادر ٹرسٹ کی زمین بھی تحویل میں لینے کا حکم انہوں نے کہاکہ ہم آئین و قانون کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، آج شاہد خاقان عباسی اور محمود...
ملک میں وی پی اینز پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی فعال ہیں، شزہ فاطمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) پر کوئی پابندی نہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی چل رہے ہیں، سست انٹرنیٹ کی وجہ پچھلی حکومت کا آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری نہ کرنا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا۔ قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہا ئو س اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اسپیکر سردار ایاز...
ممبئی : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے باندرا میں واقع گھر پر 15 جنوری کو ہوئے حملے کے بعد ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سیف علی خان اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔ سیف پر حملے کی تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم کے ساتھ آئے ایک شخص نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ ممبئی پولیس کے مشہور انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دَیا نائیک تھے، جو اس وقت سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئے۔ ان کی آمد سے انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی کیونکہ دَیا نائیک کی موجودگی سے یہ تاثر ملا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔ دَیا نائیک نے 1995...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) بڑی صنعتوں کی پیداوار میں منفی 4 فیصد کمی ہو جانے کا انکشاف، معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، صنعتوں کا پہیہ رک گیا، رواں مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی پیدوار مسلسل منفی رہی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے ملک کی صنعتی ترقی منفی ہو جانے کا انکشاف کیا ہے۔ صوبائی مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ایک طرف اڑان پروگرام میں لمبی لمبی اڑان کے دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف ملک کی معیشت کا تختہ نکل گیا ہے۔ مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے اپنے جاری کردہ شماریات کے مطابق...
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات نے ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات سمیت پاکستان ٹیلی ویژن کی ڈیجیٹل توسیع اور منافع بخش شراکت داری کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری نشریاتی ادارے میں 1,232 غیرضروری عہدے ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارہ جات کا اجلاس ہوا جہاں کاروباری اور اداروں کو منافع بخش بنانے کے لیے اہم اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں کراچی ٹولز، ڈائیز اور مولڈ سینٹر کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی اور عبدالرزاق گوہر کو کراچی ٹولز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔ ٹیکنالوجی اپگریڈیشن...
پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا، 100 انڈیکس 7 جنوری کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے۔ کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35.9 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 244 ارب روپے رہی۔
اسلام آباد: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ چین کے تعاون سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ پاک فوج نے اس کامیابی کو پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ لانچ پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک نیا باب کھولتا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر سپارکو اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی...
اسلام آباد: ملک کے معروف ادارے ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی اور کہا ہے کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے۔ ٹاپ لائن ریسرچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے اور رواں ماہ مہنگائی کی سالانہ شرح 2.5 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے اور مالی سال کے پہلے 7 ماہ...
لاہور: 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے باہر تعینات کردی گئی۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی غیرمعمولی نفری تعینات کرکے قیدی وین بھی زمان پارک پہنچا دی گئیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر لبرٹی چوک پر بھی پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو لبرٹی چوک تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قیدِ...
بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے کیس کا دفاع کیا نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فوٹو فائل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے نہ کیس کا دفاع کیا اور نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی۔190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نیوز کانفرنس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ امید ہے فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل نمبر پر لگے گی۔وزیر قانون نے کہا کہ اب کیس کا فیصلہ آگیا ہے بانی پی ٹی آئی کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر برطانیہ سے آنے والی رقم حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی۔ آج کے فیصلے سے این آر او کی افواہیں دم توڑ گئیں،...
فوٹو اسکرین گریب آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ لانچ ملکی خلائی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، ای او ون سیٹلائٹ پاکستان کے مختلف شعبوں میں فائدہ مند ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیٹلائٹ سے زراعت میں فصلوں کی نگرانی کی جاسکے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائٹ سے آبپاشی کی ضروریات کا اندازہ لگا کر پیداوار کی پیشگوئی کی جاسکے گی، سیٹلائٹ غذائی تحفظ کے اقدامات، شہری ترقی کی منصوبہ بندی اور شہری پھیلاؤ کو منظم کرنے میں مدد کرے گا۔ پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء می بھیج دیا گیاترجمان سپارکوکے مطابق پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیارکردہ...
عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ کانگریس کے ذریعہ تیار کردہ سچر کمیٹی کی رپورٹ اس بات کی گواہ ہے کہ ملک میں مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بھی بدتر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر سے کانگریس کے امیدواروں کی فہرست تیار ہوئی ہے تاکہ مسلم ووٹوں کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور بی جے پی کے لئے راستہ ہموار ہوسکے۔ یہ بات امانت اللہ خان نے میڈیا اہلکاروں سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے اروند کیجریوال کے ذریعہ خواتین کو 2100 روپئے دینے کے اعلان کی مخالفت کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس غریب بے سہارا...
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار ہونے والے اشتہار پر وضاحت پیش کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے گفتگو میں بتایا کہ بدقسمتی سے اس اشتہار کا تعلق اور تاثر اس سے جوڑا گیا جو کہ اس کا کسی طور مقصد نہیں تھا۔ ترجمان نے کہا کہ اس اشتہار کو ایسے پیش کیا گیا جس سے منفی جذبات نے جنم لیا جس پر ہم واقعی معذرت خواہ ہیں۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس اشتہاری پوسٹ پر تقریباً 6 ہزار سے 7 ہزار کے درمیان منفی ردعمل آئے تھے جو کہ مجموعی ردعمل کا 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ ترجمان...
دبئی : ڈی پی ورلڈ کو متحدہ عرب امارات کے پہلے مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننے کا نادر موقع ملا اور ایک بار پھر دبئی کو خطے کے کھیلوں کے دارالحکومت میں تبدیل کرنے میں مدد کررہا ہے۔ زائع کے مطابق ڈی پی ورلڈ کو خطے کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پارٹنر ہونے پر فخر ہے۔ ڈی پی ورلڈ اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے درمیان شراکت داری کا جشن منانے کے لئے لیگ کے کمنٹیٹر اور ٹورنامنٹ ایمبیسیڈر شعیب اختر نے دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ کیا اور اپنے کرکٹ سفر، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اور ناقابل یقین شراکت داری سے متعلق بات کی جو...
پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے ایک اوراعزاز حاصل کر لیا. انہوں نے جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی سر کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ثمر خان ارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کو سرکرنے میں کامیاب رہیں۔پاکستانی کوہ پیما کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے چوٹی سر کرنا ایک چیلنج تھا .لیکن اللہ کا شکر ہے کہ سخت موسم اور مشکل حالات کے باوجود کامیابی حاصل ہوئی۔ یاد رہے کہ ایشیا سے باہر ماؤنٹ اکونکاگوادنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ صائم ایوب کو صحت یاب ہونے میں ابھی 3 ہفتے لگیں گے جس کے بعد ری ہیب ہوگا، وہ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ صائم ایوب کی خیریت دریافت کرنے کے لیے انہیں ٹیلیفون کیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی صحت یاب ہونے میں انہیں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی ابتدائی ٹیم کا اعلان، فخر زمان اور صائم ایوب شامل انہوں نے کہاکہ میں نے صائم ایوب کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے جلدی نہیں کرنی، کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں انجری گھمبیر صورتحال...
وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی کیخلاف فیصلہ ان کیلئے شرم اور حیا کا مقام ہے، بانی پی ٹی آئی نو سر باز اور فراڈیہ ہے، چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف چور ڈاکو کے نعرے لگائے جارہے تھے، حکومتی اکاؤنٹ میں آنے والا پیسہ ملک ریاض کے اکاونٹ میں ڈالا گیا، 190 ملین پاؤنڈ پاکستانی عوام کا پیسہ تھا، ثاقب نثار کے دور میں یہ سارا کچھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ القادر کوئی یونیورسٹی نہیں، ایچ ای سی سے منظور نہیں ہے، القادر یونیورسٹی میں کوئی روحانیت نہیں پڑھائی جاتی، تقریباً 450 کنال زمین ہے، بانی اور ان کی اہلیہ...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سزا سنائے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف کو قیدی قرار دیکر قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بالترتیب 14 سال اور 7 سال کی سزائیں سنائی ہیں، بانی پر 10 لاکھ اور اہلیہ پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔(جاری ہے) بعد ازاں اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ وکلائے صفائی استغاثہ...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز میں فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی، فیصلے کے باوجود حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے فیصلہ سنائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، عمرایوب اور اسد قیصر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہا کہ ہم آج کے احتساب عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کے...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ میں اس آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور اس آمریت کے خلاف جدوجہد میں مجھے جتنی دیر بھی جیل کی کال کوٹھڑی میں رہنا پڑا میں رہوں گا لیکن اپنے اصولوں اور قوم کی حقیقی آزادی کی جدوجہد پر سمجھوتا نہیں کروں گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم حقیقی آزادی، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی ہے، جس کے حصول تک اور آخری گیند تک لڑتے رہیں...
بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکےسیمی فائنل ، فائنل تک پہنچنے کا امکان ،آل راؤنڈر سکندر رضا پیشگوئی
لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے میں ابھی ایک ماہ باقی ہے تاہم میگا ایونٹ کی سیمی فائنلسٹ اور فائنل کھیلنے والی ٹیموں کی پیشگوئی ہو گئی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی۔ بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل کے تحت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی جس کے سیمی فائنلز 5 اور 6 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔تاہم اس میگا ایونٹ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی ٹورنامنٹ کی فائنل فور ٹیموں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ یہ پیشگوئی زمبابوے ٹیم کے کپتان آل راؤنڈر سکندر رضا نے کی ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پیشگوئی کی کہ...
ویب ڈیسک:وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آگیا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے فرح گوگی پتہ نہیں کتنا پیسا لے کر باہر نکل گئی، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ یہ نجات دہندہ ہے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ساری دنیا کو چور کہتے تھے، اس شخص نے...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد جیل میں قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد جیل میں قیدی نمبر تفویض کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بشریٰ بی بی کا میڈیکل ٹیسٹ جیل ہسپتال میں جاری ہے، جس کے بعد ان کا بائیومیٹرک بھی کیا جائے گا۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد خواتین کی بیرک میں منتقل کیا جائے گا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات عطاء اللہ تاڑر نے کہا ہے کہ انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن سکینڈل ہے، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، انصاف کا بول بالا ہوا ہے، یہ کیس سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی گئیں، زمان پارک میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا، قوم کو 80 ارب روپے کا ٹیکہ ذاتی فائدے کیلئے لگایا گیا، یہ معاملہ جائیداد کی قرقی...
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت سے سزا سنائے جانے پر تحریک انصاف کے ارکان نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔ احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی گئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بھی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں پر جرمانہ عائد کیے جانے کے ساتھ القادر ٹرسٹ اور یونیورسٹی کو سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔ فیصلے کے خلاف پنجاب اور سندھ اسمبلی کے پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکانِ پنجاب...
دبئی : ڈی پی ورلڈ کو متحدہ عرب امارات کے پہلے مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ آئی ایل ٹی 20 کا حصہ بننے کا نادر موقع ملا اور ایک بار پھر دبئی کو خطے کے کھیلوں کے دارالحکومت میں تبدیل کرنے میں مدد کررہا ہے۔ ڈی پی ورلڈ کو خطے کے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پارٹنر ہونے پر فخر ہے۔ڈی پی ورلڈ اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے درمیان شراکت داری کا جشن منانے کے لئے لیگ کے کمنٹیٹر اور ٹورنامنٹ ایمبیسیڈر شعیب اختر نے دبئی میں ڈی پی ورلڈ آفس کا دورہ کیا اور اپنے کرکٹ سفر، ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اور ناقابل یقین شراکت داری سے متعلق بات کی جو ہر گزرتے سیزن...
اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلے کے بعد کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کوخراب کردیا، اس کیس میں نہ مجھے فائدہ اور نہ حکومت کو نقصان ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیئے، تمام کیسزکا سامنا کروں گا، چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس والوں کو پلاٹ دیے گے۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جو ساتھ ہے وہ آزاد اور مخالف...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سے جڑے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے کرپٹ پریکٹس پر عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی جبکہ احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب...
راولپنڈی:190 ملین پاؤڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، پی ٹی آئی فیصلے کے خلاف کچھ دنوں میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی...
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: پی ٹی آئی نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی:190 ملین پاؤڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، پی...