2025-02-13@03:33:19 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«چیئرمین گلبرگ ٹاو ن»:

    چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیرصدارت اجلاس ہورہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن نے میڑک، انٹر اور مدارس کے 200 سے زائد ہونہار طلبہ و طالبات کو شائننگ اسٹار ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے،2024 کیسالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے نہم، دہم، انٹر سال اول و دوم اور مدارس کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے گلبرک ٹاؤن کے رہائشی طلباء میں لیپ ٹاپ، ایکسیلنس ایوارڈ، تحائف اور تعریفی سند تقسیم کی جائیں گی، شائننگ اسٹار کی مرکزی تقریب 15 فروری بروز ہفتہ صبح 10 بجے المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا بلاک 7 میں منعقد کی جائے گی، اس بات کا اعلان چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے تمام یوسز کی چیئرمین وائس چیئرمین اور...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے محمود غزنوی پارک میں جاری سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش ختم ہوگئی، نمائش میں درجنوں اقسام کے ہزاروں پھولوں وپودوں کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا جبکہ نایاب قسم کے پرندوں نے بھی عوام کو اپنی جانب متوجہ رکھا۔ نمائش کی اختتامی تقریب میں چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے شاندار پروگرام کے انعقاد پر محکموں کو سراہا اور کہا کہ ٹیم ورک کے نتیجے میں پروگرام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر محکمہ جاتی سربراہان اور محکمہ پارک کے عملے کو شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ معززین شہر اور بین الاقوامی سفیروں نے نمائش میں شرکت کرنے...
    کراچی: گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد محمود غزنوی پارک میں مشاعرے کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں، دوسری طرف جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر نعیم اختر کے ساتھ شعرا و دیگر کا گروپ فوٹو
    چیئرمین گلبر ٹاؤن نصرت اللہ ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ 2024ء اور 2025ء کی اسکیموں پر دورہ کر رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ 2024 اور 2025 کی اسکیموں کا دورہ گلبرگ انتظامیہ نے یوسی چیئرمین اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیفے پیالہ سے شفیق موڑ تک اور یو بی ایل کمپلیکس سے کراچی اکیڈمی تک سڑک کی تعمیر کے حوالے سے کلک کے وفد اور انجینیئر کے ہمراہ دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ یو سی کے چیئرمین، ورکس کمیٹی کے چیئرمین مرزا آفاق بیگ ایکسی این، بی این آر محمد سہیل خان ایک سی این، ایم این...
    چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ دارالعلوم نعیمہ کے اطراف کام کا جائزہ لے رہے ہیں دوسری جانب مفتی منیب الرحمن کو کام کی تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرک ٹاؤن نصرت اللہ کا ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ، دارالعلوم نعیمیہ کے اطراف پانی کی لائن کی لیکج اور درستگی اور ابراہیم علی بھائی اسکول بلاک 15 سے دارالعلوم نعیمیہ تک کرب اسٹون کی تنصیب اور فٹ پاتھ کے لیول کرنے کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دارالعلوم نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن کی آمد پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ہونے والے کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس ٹاؤن کونسل کارپوریشن گلبرگ میں منعقد ہوا ۔ گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کے (عام) اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادوں کی تفصیلات درجہ ذیل ہیں۔گلبرگ ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پینشن اور دیگر بقایا جات کی ادائیگی کو گورنمنٹ رولز کے مطابق ہوگی۔محکمہ تعلیم سے منسلک عارضی اساتذہ کی کم از کم اجرت حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرنے کی منظوری دی گئی۔گلبرگ ٹاؤن کی حدود میں واقع کھیل کے میدان پارک و گرین بیلٹ پر پرائیویٹ پارٹیوں کو دی گئی تمام اراضی کے اجازت ناموںکے معاہدے منسوخ کردیے۔انٹر بورڈ میں کراچی کے طالب علموں کے نتائج میں کھلی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی زیر صدارت کونسل کا نواں اجلاس گلشن اقبال ٹاؤن کے کونسل ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں اراکین کونسل سمیت گلشن ٹاؤن کے محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی ابتداء قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی، اس کے بعد مفاد عامہ اور گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر انتظام ہونے والے پھولوں اور پرندوں کی نمائش کے حوالے سے امور زیر غور لائے گئے۔ اجلاس کے دوران متعدد اہم فیصلے کیے گئے اور کونسل سے ان کی منظوری حاصل کی گئی جس میں پچھلے اجلاسوں کے روداد کی توثیق، پھولوں اور پرندوں کی نمائش اورمضان کی تیاریوں کے حوالے سے امور زیر غور لانے کے بعد قراردادیں اتفاق رائے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میں ناکارہ مشینری کو قابل استعمال بنادیا گیا جس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی شرقی نعیم اختر نے چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کے ہمراہ ٹائون آفس میںکیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر نے کہا کہ محدود وسائل میں زیادہ سے زیادہ خدمات سر انجام دینا گلشن اقبال سے سیکھا جاسکتا ہے جس پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ خدمت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس میں آگے سے آگے بڑھتے جارہے ہیں ،کراچی کا واحد ٹاؤن ہے جہاں...
    چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ فائونڈیشن کی بنیاد رکھ کام کاآغاز کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کے سربراہی میں جاری ہے ہارٹ ڈیزیز سے بھائی جان چوک تک ہائی ماکس پولوں کی تنصیب کے کام کا آغاز چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے یو سی چیئرمین عظیم اللہ حسینی، وائس چیئرمین عرفان شاہ،X.E.N ایم اینڈ ای محمد یاور کے ہمراہ فاؤنڈیشن کی بنیاد کے موقع پر کاموں کا جائزہ لیا اور بدست چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور یو سی چیئرمین نے فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھ کر کام کا آغاز کر دیا ہارٹ ڈیزیز سے بھائی جان چوک تک 34 ہائی ماکس پول لگائے جا رہے ہیں جس...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ گلشن اقبال نے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے ،ملازمین اپنے شعبوں میں نکھار لانے کیلئے محنت کریں ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلیے جو اقدامات کیے ہیں وہ یقینا گلشن اقبال کو بہتری کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،بلدیاتی سطح پر گلشن ٹاؤن پہلا سرکاری ادارہ ہے جس نے ماہانہ بنیاد پر اپنے ملازمین کو ایوارڈ دینے کے سلسلے کا آغاز کیا ، ملازمین نے بھی اس اقدام کا ہمیں مثبت جواب دیا ہے اور الحمداللہ گلشن اقبال ٹاؤن ترقی کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہ دسمبر کے بہترین ملازمین میں نقد...
    کراچی: جماعت اسلامی گلشن معمار و سہراب گوٹھ ٹاؤن کے تحت پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین سہراب گوٹھ لالا رحیم کی جانب سے بلڈر کو 8 انچ پانی کی چوری کی لائین دینے کے خلاف معمار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پیپلز پارٹی کی حکومتی سرپرستی میں گلشن ِ معمار کا پانی چوری کر کے من پسند بلڈرز کو دینے کے خلاف پُر جوش نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ گلشن ِ معمار کی لائین سے غیر قانونی کنکشن ختم کیا جائے، مظاہرے سے پبلک ایڈ کمیٹی گلشن معمار کے صدر ابوضیاء پرویز،ناظم علاقہ فخر شبیر، نائب ناظم علاقہ گلشن معمار شکیل،منتخب یوسی کونسلرز نعمان مقصود اور عاطف اللہ والا ودیگر نے خطاب کیا۔ ابوضیاء پرویز نے...
    چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ عزیز آباد بلاک 8میںسڑک کی استر کاری کے کام جائزے لے رہے ہیں‘میونسپل کمشنر عبدالحمیدسہاگ بھی موجود ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیرات کے کام تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ عزیز آباد بلاک 8 یو سی 5 میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ وائس چیئرمین محمد الیاس میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ سڑک کے استرکاری کے کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہم نے گلبرگ ٹاؤن کی ہر یو سی میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں آغاز کر دیا ہے استرکاری اور پیور بلاک کے ذریعے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے ہم نے سڑکوں کی تعمیر سے قبل...
    چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن کے نمائندوںسے میٹنگ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (FBATI) نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کے نصرت اللہ اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ کاروباری برادری نے گلبرگ ٹاؤن کی قیادت میں ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔تقریب کے دوران، FBATI اور ٹاؤن انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے اور عوامی و نجی شراکت داری قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ کاروباری برادری نے شجرکاری مہم میں تعاون کے طور پر چیئرمین نصرت اللہ کو چیک بھی پیش کیا۔ یہ اقدام کاروباری برادری اور مقامی...
۱