فیڈرل بی ایریاایسوسی ایشن کی چیئرمین گلبرگ ٹائون کے اعزاز میں ظہرانہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن کے نمائندوںسے میٹنگ کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (FBATI) نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کے نصرت اللہ اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ کاروباری برادری نے گلبرگ ٹاؤن کی قیادت میں ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔تقریب کے دوران، FBATI اور ٹاؤن انتظامیہ نے مشترکہ مقاصد کے حصول اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے اور عوامی و نجی شراکت داری قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ کاروباری برادری نے شجرکاری مہم میں تعاون کے طور پر چیئرمین نصرت اللہ کو چیک بھی پیش کیا۔ یہ اقدام کاروباری برادری اور مقامی انتظامیہ کے درمیان مضبوط شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے، جس کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا اور علاقے میں معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے کہا کہ جب ڈیڑھ سال قبل ہم نے اپنا عہدے کا حلف اٹھایا تھا تو ٹاؤن کی حالت بدتر تھی جگہ جگہ ٹوٹی سڑکیں ویران اور بنجر پارک و پلے گراؤنڈ، واٹر اور سیوریج کے مسائل کے انبار تھے میں اور میری پوری ٹیم نے محدود وسائل میں اس قلیل عرصے میں 20 سے زائد پارکوں کا افتتاح کر چکے ہیں اور ہم نے کوئی احسان نہیں کیا یہ سب آپ کے ٹیکس کے پیسوں سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔یہ ہماری اجتماعیت کی تربیت کا حصہ ہے کہ جو کام بھی کریں ایمانداری سے کریں کاروباری حضرات ہر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہم اپنے انڈسٹری زون کو ہر ممکن سہولیات مہیا کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور بیلاروس میں وسیع تجارتی اور کاروباری مواقع دستیاب ہیں ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک میں وسیع تجارتی اور کاروباری مواقع دستیاب ہیں ، دونوں ممالک میں بزنس فورم کلیدی اہمیت رکھتا ہے، ہم حکومتی اور کاروباری سطحوں پر باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے موقع پر جمعہ کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر اور میاں نواز شریف کا پرانا تعلق ہے، پاکستان اور بیلاروس کی دوستی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، اس کا وزیراعظم کوگہرا ادراک ہے، بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران بھی گرمجوشی کا مظاہرہ کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کے لئے بیلاروس کے صدر نے اپنے گھر میں عشائیہ کا بھی انتظام کیا ، اس سے دونوں ممالک کے سربراہان کے مضبوط تعلق کی عکاسی ہوتی ہے، انہوں نےکہا کہ دونوں ممالک کی دوستی کو ٹریڈ اور کامرس میں ڈھالنا ہے اس حوالے سے بزنس فورم منعقد ہو رہا ہے، اس فورم کے لئے گزشتہ ایک ہفتے سے ہمارے کاروباری افراد یہاں آئے ہوئے ہیں، سو کمپنیاں پاکستان سے یہاں آئی ہوئی ہیں، اور یہاں پر سو سے زائد بیلاروسی کمپنیاں ان کے ساتھ رابطہ استوار کررہی ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر کاروباری سطح پر رابطہ ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
ہمارے پاس بہت سے مواقع ہیں، ہم گورنمنٹ ٹو بزنس لیول، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اور بزنس ٹو بزنس لیول پر روابط کو بڑھائیں گے ۔وفاقی وزیر نےکہا کہ ہماری کوشش یہی ہونی چاہیے کہ اپنی کاروباری برادری کو یہاں کے لوگوں سے روشناس کروائیں،یہاں کی منڈی سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے، اس حوالے سے پاکستان یورپ کے لئے اور اس خطہ کے ممالک کے لئے اپنی رابطہ کاری کو فروغ دے کر بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ امید ہے اس سے وزیراعظم کے دورہ کے مقاصد کے حصول میں بہت مدد ملے گی ۔