چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا کلک کیساتھ منصوبوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
چیئرمین گلبر ٹاؤن نصرت اللہ ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ 2024ء اور 2025ء کی اسکیموں پر دورہ کر رہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے کلک کے ہمراہ 2024 اور 2025 کی اسکیموں کا دورہ گلبرگ انتظامیہ نے یوسی چیئرمین اور عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیفے پیالہ سے شفیق موڑ تک اور یو بی ایل کمپلیکس سے کراچی اکیڈمی تک سڑک کی تعمیر کے حوالے سے کلک کے وفد اور انجینیئر کے ہمراہ دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ یو سی کے چیئرمین، ورکس کمیٹی کے چیئرمین مرزا آفاق بیگ ایکسی این، بی این آر محمد سہیل خان ایک سی این، ایم این ای محمد یاور اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ یہ سڑکیں ایک وسیع علاقے کو مستفید کرتی ہیں کیفے پیالہ سے شفیق مور تک ملانے والی ایک اہم سڑک ہے جو کہ 2001 میں ہمارے سابقہ دور نظامت میں تعمیر کی گئی تھی اور ساتھ ہی یو بی ایل سے کراچی اکیڈمی تک تعمیر کی جانے والی سڑک سے بلاک 14، 15، 8، 2 اور عزیزآباد کی ایک بڑی آبادی مستفید ہوگی۔ بھرپور کوشش ہے کہ کراچی کی عوام کو سہولت دے دیں جو کہ ان کا حق ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ہمراہ
پڑھیں:
اعلیٰ قیادت میں اختلافات کے بعد پی ٹی آئی کا مستقبل کیا ہوگا؟ نصرت جاوید کا اہم تجزیہ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل اسٹیبلشمنٹ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی مستقبل عمران خان عمران خان رہائی مذاکرات نصرت جاوید