2025-02-22@20:39:01 GMT
تلاش کی گنتی: 17
«پہاڑی علاقوں میں»:
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، اس دوران 18 دہشت گردوں اور 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے لوئرکرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایسے دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے، جن کے سر کی قیمت خیبر پختونخوا حکومت نے مقرر کی تھی۔ لوئر کرم کے علاقوں بگن، مندورئی اوچھت اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا، ریجنل پولیس افسر (آر پی او) کوہاٹ عباس مجید مروت آپریشن میں...
آپریشن میں پولیس نے بھاری اسلحہ اپنے تحویل میں لے لیا جس میں 1 مارٹر گن، 8 مارٹر گولے، 7 مارٹر گولہ پٹاخے، 26 مارٹر فیوز، دشکہ گن کے 189 کارتوس اور 290 خالی خول شامل ہیں جبکہ مورچے بھی مسمار کر دیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان کی تحصیل رستم کے پہاڑی علاقے ملندری میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، پولیس نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل رستم کے پہاڑی علاقے پیتاو ملندری میں کامیاب سرچ آپریشن کیا گیا، اس علاقے میں قوم حمزہ خیل اور قوم خماری خیل کے درمیان اراضی تنازعے پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ پولیس ٹیموں نے بروقت کارروائی...
سوات کے مرکزی ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈکی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔ مرد ہو یا خاتون ،موٹر سائیکل کےدوسرےسوارکا بھی ہیلمٹ پہننالازم،ورنہ چالان
اسرائیل نے شام کی اہم ترین پہاڑی جبل الشیخ پر قبضے کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ شام میں جبل الشیخ پر مستقل رہیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کی پہاڑی جبل الشیخ سے دمشق کا براہِ راست نظارہ ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اقدام کو متعدد ممالک اور اقوامِ متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان ممالک نے اسرائیل سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے تبدیل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، زیادہ تر علاقوں میں سرد موسم کا راج رہے گا، جب کہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ رات کے وقت بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ پنجاب کے بیشتر علاقے بھی سرد اور خشک رہیں گے، لیکن راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں تیز ہواؤں اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری اور گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید سردی اور بارش...

بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان،موسمیات
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔تاہم شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12، گوپس ، اسکردو منفی 10، استور منفی 09،ہنزہ ،گلگت ،بگروٹ، کالام منفی 05 اورکوئٹہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقے اس وقت سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت اور بھی بڑھنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پنجاب کے اکثر اضلاع میں بھی یہی صورتحال رہے گی۔ مری، گلیات اور ان کے گرد و نواح میں رات کے وقت شدید سردی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں دھند کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے، مگر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی13، گوپس منفی 11، استور، اسکردو منفی 10، ہنزہ منفی06، قلات اورکوئٹہ میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی12، کالام ،گوپس،استورمنفی09، قلات منفی 08، اسکردومنفی 06،ہنزہ،کوئٹہ منفی04، مالم جبہٍ، دیر اورپارہ چنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم صبح اور رات کے اوقات میں جنوبی پنجاب اور با لا ئی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان:قلات08،سبی02،بارکھان01، گلگت بلتستان: استور 06، خیبر پختونحوا: چترال،میرکھانی میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران استور 05 اورکالام میں 02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکئے گئے...
مظفرآباد : آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد کے پہاڑی علاقوں جیسے کوہ مکڑا، پیر چناسی، سراں، پنجکوٹ اور بھیڑی میں برفباری ہو رہی ہے، جبکہ سدبن اور پیر ہسی مار کے پہاڑوں پر بھی برف جمی ہوئی ہے۔ مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں ہلکی بارش سے درجہ حرارت مزید گر گیا ہے، جبکہ وادی لیپا اور وادی نیلم میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں زیریں علاقوں میں بارش اور بلند علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔البتہ باغ کے بلند پہاڑی علاقے گنگا چوٹی اور سدھن گلی میں برفباری کی وجہ سے سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز...
این ایچ اے حکام اور ضلعی انتظامیہ کوژک پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متحرک ہے۔ برفباری کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے کوژک ٹاپ پر ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چمن سمیت شمالی بلوچستان میں ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔ قلعہ عبداللہ، زیارت، مسلم باغ، پشین سمیت کئی مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی، درہ کوڑک کی پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ این ایچ اے حکام اور ضلعی انتظامیہ کوژک پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے متحرک ہے۔ برفباری کے دوران ٹریفک کی روانی کیلئے کوژک ٹاپ پر ہیوی مشینری تعینات کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر بارش اور برفباری 20 جنوری تک...
لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں سرد موسم اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا، اور پنجاب کے مختلف اضلاع جیسے لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں دھند چھا سکتی ہے۔ مری، گلیات اور ان کے قریب علاقوں میں شدید سردی، ہلکی بارش اور برفباری ہونے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم بہت سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جب کہ کشمیر اور اس کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری...
جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ تاہم شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بونداباندی ہو ئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ آج...
ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔
لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کا دور دورہ رہے گا۔ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع اور بالائی سندھ میں رات کے وقت دھند چھا سکتی ہے، خاص طور پر لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں۔ شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے، خاص طور پر کوئٹہ، چمن اور زیارت جیسے پہاڑی علاقوں میں۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی سرد اور خشک موسم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم جاری رہے گا اور پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت شدید...