لاہور : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقے اس وقت سرد اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت اور بھی بڑھنے کی توقع ہے۔

 

اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پنجاب کے اکثر اضلاع میں بھی یہی صورتحال رہے گی۔ مری، گلیات اور ان کے گرد و نواح میں رات کے وقت شدید سردی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

 

سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں دھند کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے، مگر شمالی علاقے زیادہ سرد ہوں گے۔

 

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں بھی سرد اور خشک موسم رہے گا، اور بالائی اضلاع میں شدید سردی کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی شدید سرد اور خشک موسم جاری رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: سرد اور خشک موسم علاقوں میں

پڑھیں:

کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

—فائل فوٹو

کراچی میں آئندہ  24  گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز کم سے کم درجۂ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمال مشرق سے11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔

کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر  یا منگل سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں پیر یا منگل کو کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری جبکہ دن کے اوقات میں درجۂ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع سردی کی لپیٹ میں
  • ملک میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
  • کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان
  • آج بروز پیر27جنوری مختلف شہروں کے موسم کا حال جانیں
  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت، زندگی مفلوج ہونے لگی
  • کراچی میں سردی کی شدت پھر بڑھ گئی، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
  • پنجاب بھر میں موسم خشک، سردی کا دورانیہ کم ہوگیا
  • آج پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانیں