ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ۔ تاہم صبح اور رات کے اوقات میں جنوبی پنجاب اور با لا ئی سندھ میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان:قلات08،سبی02،بارکھان01، گلگت بلتستان: استور 06، خیبر پختونحوا: چترال،میرکھانی میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران استور 05 اورکالام میں 02انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10،گوپس منفی07، اسکردو منفی 05 استور، مالم جبہ منفی 04 اور راولاکوٹ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
پاکستان کے بالائی علاقوں میں برفباری ، سردی کی شدت میں اضافہ
کوئٹہ : پاکستان کے مختلف بالائی علاقے اس وقت شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں، خاص طور پر بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف کی تہہ جم گئی ہے۔
مستونگ، کوئٹہ، زیارت، کوژک ٹاپ، خانو زئی اور کان مہتر زئی سمیت کئی علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں، اور وادی نیلم میں بھی بھاری برفباری ہو رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں گریس ویلی کی مین شاہراہ اور دیگر رابطہ سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔
استور کے بالائی علاقوں میں بھی کئی انچ برف پڑ چکی ہے، جب کہ کالام اور مالم جبہ میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ان علاقوں میں ٹھنڈ کا شدید احساس ہو رہا ہے، اور درجہ حرارت میں مزید کمی آ رہی ہے۔
لہہ کا درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سیلسیس، گوپس کا منفی 6، سکردو اور مالم جبہ کا منفی 4، اور استور، ہنزہ اور پارا چنار کا درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات دی ہیں۔