City 42:
2025-02-26@15:26:04 GMT

پہاڑی تودہ گرنے سے شاہراہِ قراقرم بند، مسافر پھنس گئے

اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT

سٹی 42 : چلاس کے علاقے ہڈور کے  مقام پر پہاڑی تودہ گرنے کے باعث شاہراہِ قراقرم بند ہوگئی ہے ۔ 

پولیس  کے مطابق چلاس کے علاقے ہڈور کے مقام پر پہاڑی تودہ گر گیا ہے، پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم بند ہے ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ اپر کوہستان کے متعدد مقامات پر شاہراہِ قراقرم رات گئے سے بند ہے، شاہراہِ قراقرم کی بندش سے مسافر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی

پولیس نے بتایا ہے کہ شاہراہِ قراقرم چلاس تا گلگت سیکشن بحال ہے۔  

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پہاڑی تودہ

پڑھیں:

بادل کب برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

بارش برسانے والا سسٹم اج بلوچستان کے راستے  پاکستان میں  داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

25 سے 28 فروری کے درمیان لاہو ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ ، فیصل آباد، شیخوپورہ ، نارروال ، میانوالی اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے جبکہ سرگودھا ، بھکر، خوشاب، حافظ آباد ، گجرانوالہ ، منڈی بہا الدین اور گجرات میں بھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، خانیوال، ساہیوال ، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی 25 سے 27 فروری تک ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں برفباری بھی متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے ک ڈائریکٹر جنرل  ایم عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیاح موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ پی ڈی ایم کے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریزن کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

متعلقہ مضامین

  • گریس ویلی: برفانی تودہ گرنے سے 3 نوجوان دب گئے ، 2 جوان بچ نکلے
  • غیرملکی ٹیموں کی آمدورفت، 26 فروری کو اسلام آباد میں کون سی شاہراہ کن اوقات میں بند رہے گی؟
  • موٹروے ایم ون پر مسافر بس کو حادثہ، 3افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر: آٹھ مقام، دواریاں بازار میں آتشزدگی، 8 دکانیں جل گئیں
  • چلاس، ڈیم متاثرین نے لانگ مارچ کی کال دیدی
  • کراچی: گارڈن سے گمشدہ دو بچوں کی تلاش کیلئے پولیس کا اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن
  • مسافر سے بدتمیزی کرنیوالے اہلکار سے سختی سے پیش آؤں گا: آئی جی ریلوے
  • پنجاب: بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
  • بادل کب برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی