Jang News:
2025-03-04@04:59:14 GMT

ہنزہ، اسکردو سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

ہنزہ، اسکردو سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری

ہنزہ، اسکردو سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

شدید برفباری کے باعث گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی برفباری جاری ہے۔

جاگراں ویلی میں گلیشیئرکی زد میں آنے سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

بلوچستان میں زیارت سمیت توبہ اچکزئی، چمن اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد آج صوبے میں غیرمعمولی سردی کی لہر داخل ہونےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، اسلام آباد میں بارش کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی، چھت ٹپکنے کے بعد انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک آرائیول لاؤنج میں مسافروں کو مشکلات رہا جبکہ انتظامیہ نے ٹپکتی چھت کے نیچے بالٹیاں رکھ دی۔


.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علاقوں میں کے بعد

پڑھیں:

مغربی سسٹم کا کل پاکستان میں داخل ہونے کا امکان، کن علاقوں میں بارش ہوگی؟

لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات دوبارہ بارش برسانے والے سسٹم کے پاکستان میں داخل ہونے کے امکانات ہیں۔

صوبے میں آج بھی موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ مری، گلیات میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش اور برف باری سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔

کل دوبارہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہنزہ، اسکردو، مری اور گلیات میں شدید برفباری، متعدد رابطہ سڑکیں بند
  • شدید موسمی حالات، بلتستان کے بالائی علاقوں میں سکول 8 مارچ تک بند
  • خیبر پختونخوا میں سردی لوٹ آئی، برفباری کے مناظر نے دل موہ لیے
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، برفباری کا امکان
  • اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری ،سردی میں اضافہ
  • پختونخوا میں سردی لوٹ آئی، برفباری کے مناظر نے دل موہ لیے؛ ویڈیوز دیکھیں
  • اٹھ مقام میں شدید برفباری، سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں
  • طوفانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کہاں کہاں متوقع ہے؟
  • مغربی سسٹم کا کل پاکستان میں داخل ہونے کا امکان، کن علاقوں میں بارش ہوگی؟