2025-04-15@05:57:40 GMT
تلاش کی گنتی: 24
«پولیو کے خاتمے»:
وزیر وفاقی صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے افغانستان میں طالبان بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں، کہیں ایسا نہ ہو پولیو کے خاتمے میں خدانخواستہ ہم اکیلے نہ رہ جائیں۔ وزیر وفاقی صحت مصطفیٰ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں. لیکن کچھ لوگ اپنے بچوں کو پولیو سےبچاو کے قطرے نہیں پلاتے۔انہوں نے کہا کہ کینسر اور ایچ آئی وی کا دنیا میں علاج موجود ہے. لیکن پولیو کی بیماری کا دنیا میں کوئی علاج نہیں.پاکستان کی بہت سے علاقوں کے سیوریج میں پولیو کا وائرس موجود ہے اگر آپ بچوں کو پولیو کے...
وفاقی وزیر صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو فری پاکستان کے لیے مزید جدید اور مربوط حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے، پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت سندھ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کراچی کا دورہ کیا۔ صوبائی کوآرڈینیٹر ارشاد علی سوڈھر نے وزیر صحت کو پولیو کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر صحت نے رواں سال کے 6 میں سے 4 پولیو کیسز سندھ سے ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور فرنٹ لائن ورکرز اور ضلعی انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔ مصطفیٰ کمال نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام...

قوم کے بچوں کو مستقل معذوری سے نجات دلانا ہو گی، پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ سید مصطفیٰ کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ قوم کے بچوں کو مستقل معذوری سے نجات دلانا ہو گی، اس مشن کی کامیابی کے لئے قومی یکجہتی اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کا دورہ کرنے کے دوران کیا ۔وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق بھی نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر قیادت نے وزیر صحت کا استقبال کیا۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت پولیو جائزہ اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر صحت کو انسداد پولیو مہم کی موجودہ صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔گزشتہ سال 74 پولیو کیسز...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے مکمل تعاون سے ہی پولیو کا مکمل خاتمہ ہو سکے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے پولیو کیسز کی بروقت شناخت اور ان میں منفی رجحان پرتمام صوبوں کی انتظامیہ کو سراہا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فروری 2025 میں پولیو کیسز میں منفی رجحان انسداد پولیو مہم کے مؤثر ہونے کی سند ہے۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ پولیو کیسز میں بتدریج کمی تمام صوبوں کی انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوئی۔ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ...
پولیو کے خاتمے میں مشکلات بڑھ گئی ہیں، کراچی میں انسداد پولیو مہم کا ہدف پورا نہ ہو سکا۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کے ہدف کا حصول مشکل ہو گیا ہے، کراچی میں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 90 ہزار 89 بچے ویکسین پینے سے محروم رہ گئے۔ذراٸع این ای او سی کے مطابق مہم کے دوران 92 ہزار 628 والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا، اور ایک لاکھ 97 ہزار 461 بچوں تک رساٸی ممکن نہ ہو سکی۔مہم کے دوران 21 لاکھ 94 ہزار 899 گھرانوں میں پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، لیکن 19 لاکھ 18 ہزار...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ ملک سے پولیو وائرس کے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ پانچ سال تک کے بچوں کے یر بچہ کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہر ممکنہ طور پر ہورا ہو اور ہر علاقہ سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو۔وہ قومی فریضہ سمجھ کر پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار اد ا کریں۔وہ انسداد پولیو مہم کی جاری مہم کے دوران بدھ کو مختلف اضلاع کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ز اور ہیلتھ افسران سے گفتگو کررہے تھے۔کمشنر کو وسطی اور ضلع ملیر کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنرز طحہ سلیم اور...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) انسداد پولیو کے خاتمے کے لیے تمام سماجی تنظیمیں محکمہ صحت و ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری زون بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفئیر کے بانی و جنرل سیکرٹری محمد یاسین ارائیں نے تعلقہ لطیف آبادکےآفس گجراتی پاڑہ میں انسداد پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو۔وائس چیئرمین اکرم شاہ۔مشتاق احمد ۔افتاب بھائی و دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام عہدے داران اپنے علاقوں میں آگاہی فراہم کریں کہ اپنے معصوم بچوں کوہمیشہ کی معزوری سے بچانے کے لئے 3 فروری سے لیکر 9 فروری تک 7 روزہ انسدادپولیو مہم جوکہ محکمہ صحت کے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج نے رینج کے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو کے خاتمے کی مورخہ 03 فروری 2025 سے 09 فروری 2025 تک شروع ہونے والی 7 روزہ قومی مہم کی کامیابی کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں اس ضمن میں عوامی آگاہی کے لئے نہ صرف پولیس نے بلکہ علاقے کی مساجد کے پیش امام صاحبان اور مدارس کے مدرسین نے بھی پولیو کے حفاظتی قطروں کی افادیت و اہمیت کے متعلق اس قومی فریضہ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نمازیوں اور اہل محلہ کو پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے انہوں نے مزید کہا...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہوگا اور یہ مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اسلام آباد میں رواں سال 2025ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ انسداد پولیو تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب سمیت دیگر عالمی شراکت داروں کی معاونت پرشکرگزار ہیں، 2025ء کی پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس طرح پاکستان کے کروڑوں بچوں اور بچیوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض سے قوم کے بچوں کو محفوظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قیمت پر پاکستان سے پولیو کے مرض کا خاتمہ کرنا ہوگا اور یہ مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو اسلام آباد میں رواں سال 2025 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انسداد پولیو تعاون پر عالمی ادارہ صحت، یونیسف، سعودی عرب سمیت دیگر عالمی شراکتداروں کی معاونت پر مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 2025 کی پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس طرح پاکستان کے کروڑوں بچوں اور بچیوں...
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا. ان کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔اسلام آباد میں قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی. تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم پاکستان کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں گے .بلکہ پولیو کے خاتمے کے لیے یہ ٹیم شبانہ روز محنت کرتے...
باہمی تعاون سے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )زیراعظم شہباز شریف نے قومی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا۔اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہم 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز کررہے ہیں اور اس تقریب میں معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ملک کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں...
ملک بھر کے 26 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کی موجودگی کی تصدیق، جب کہ کل سے اس سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔ ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بدین، گھوٹکی، حیدرآباد، جیکب آباد، قمبر، کراچی سینٹرل، کراچی ایسٹ، کراچی کورنگی، کراچی ملیر، کراچی ساؤتھ، کراچی ویسٹ، کراچی کیماڑی، میرپورخاص، سجاول، سکھر، ایبٹ آباد، باجوڑ، ڈی آئی خان، لکی مروت، پشاور، چمن، لورالائی، کوئٹہ، لاہور، ملتان اور راولپنڈی سے سیوریج کے نمونے اکٹھے کیے گئے تھے۔ٹھٹھہ، عمرکوٹ، خیرپور، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، نوشہرو فیروز اور لکی مروت کے اضلاع سے جمع کیے گئے...
سال 2025 کی پہلی پولیو مہم کا افتتاح، وزیراعظم نے افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں سال 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے افتتاحی تقریب میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم پاکستان کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں گے بلکہ پولیو کے خاتمے کے لیے...
میرپور ماتھیلو (نمائندہ جسارت) ضلع کے 4 لاکھ 77 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے انتطامات مکمل، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی نے مہم کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید محمد علی نے ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 3 فروری سے شروع ہونے والی مہم کا افتتاح کیا، پولیو واک میں شریک ہوئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو واک کا مقصد لوگوں میں آگاہی فراہم کرنا ہے، ضلع کے باشعور افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں پولیو وائرس کے خلاف لوگوں کو آگہی دیں، ہم سب کا مقصد پولیو سے پاک پاکستان ہے متعلقہ اداروں سمیت تمام شہریوں...
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے،پولیو کیسز میں کمی انسداد پولیو مہم کے موثر ہونے کی سند ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں کوآرڈینیٹر وزارت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں وزیراعظم کو انسدادِ پولیو مہم کی اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے پولیو کیسز...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ وفاق اور صوبوں کے تعاون ہی سے ممکن ہو سکتا ہے۔ انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، جس میں پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر 2024 سے اب تک پولیو کیسز میں کمی کا رجحان انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے تمام صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت کے نتیجے میں ملک میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انسداد پولیو مہم میں اہم کامیابیاں اجلاس میں دی...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ستمبر 2024 سے اب تک پولیو کیسز میں منفی رجحان انسداد پولیو مہم کے مؤثر ہونے کی سند ہے، ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے پولیو کیسز کی بروقت شناخت اور ان میں حالیہ کمی کے لیے تمام صوبوں کی انتظامیہ کی پزیرائی کی، کہا کہ پولیو کیسز میں منفی رجحان تمام صوبوں کی انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے ۔ ایک برس پرانے قتل...
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ ستمبر 2024 سے اب تک پولیو کیسز میں منفی رجحان انسداد پولیو مہم کے مؤثر ہونے کی سند ہے، ہم پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم نےپولیو کیسز کی بروقت شناخت اور ان میں حالیہ کمی کے لیے تمام صوبوں کی انتظامیہ کی پذیرائی کرتے ہوئے کہاکہ پولیو کیسز میں منفی رجحان تمام صوبوں کی انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوا۔ انہوں نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو انسدادِ پولیو مہم کی اب تک کی پیشرفت...
کراچی: سندھ میں رواں سال پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف مقرر کردیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو اس معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے بچانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیو خاتمے کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس منعقد ہوا، جس میں 2025 تک پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو اس معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے بچانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے آئندہ قومی حفاظتی ٹیکہ مہم کی تیاریوں کو...
کراچی:سندھ میں2025 تک پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے تاکہ بچوں کو اس معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے لیے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئندہ قومی حفاظتی ٹیکہ مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ یہ مہم 3 سے 9 فروری 2025 تک منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی اور دیگر سرکاری افسران کے علاوہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن...

نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
نواب شاہ: ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں