حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) انسداد پولیو کے خاتمے کے لیے تمام سماجی تنظیمیں محکمہ صحت و ضلع انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ پاکستان کو پولیو فری زون بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار بھائی خان ویلفئیر کے بانی و جنرل سیکرٹری محمد یاسین ارائیں نے تعلقہ لطیف آبادکےآفس گجراتی پاڑہ میں انسداد پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں تعلقہ چیئرمین حاجی عبدالحمید مٹھو۔وائس چیئرمین اکرم شاہ۔مشتاق احمد ۔افتاب بھائی و دیگر عہدے داران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام عہدے داران اپنے علاقوں میں آگاہی فراہم کریں کہ اپنے معصوم بچوں کوہمیشہ کی معزوری سے بچانے کے لئے 3 فروری سے لیکر 9 فروری تک 7 روزہ انسدادپولیو مہم جوکہ محکمہ صحت کے ڈی ایچ او ڈاکٹر لالہ جعفر خان کی جانب و ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی زیر نگرانی شروع کی جا رہی ہے وہ اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو جن کی عمریں ایک دن سے لیکرپانچ سال کی ہے ان کواس موزی مرض سے محفوظ اور ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو کے دو قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں ۔ تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ اس کا رخیر میں ہم سب مل کر اپنا اہم کردار ادا کریں ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیو کے

پڑھیں:

پاکستان، افغانستان میں باہمی تعاون سے پولیو کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان اور پاکستان میں انسداد پولیو کےلیے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں سال 2025ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا کہ باہمی تعاون کے ذریعے پاکستان اور افغانستان میں پولیو کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج 2025 کی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر رہے ہیں، پاکستان کے کروڑوں بچوں کو پولیو سے محفوظ کریں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پچھلے سال پولیو کے پاکستان میں 77 کیس سامنے آئے، اس سال جنوری میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پولیو کا خاتمہ کریں گے، انسداد پولیو کےلیے تعاون پر ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے مشکور ہیں۔

دوران تقریب وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت پُرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی نگرانی میں پولیو کے خاتمے کیلئے کام کر رہے ہیں، 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے، انسداد پولیو کیلئے قومی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پولیو کے خاتمے کے لیے پولیس اہم کردار ادا کررہی ہے، ڈی آئی جی
  • پولیو کے خاتمے کیلیے وزیراعظم نے قوم سے تعاون مانگ لیا
  • ہمیں ہر قیمت پر پولیو کا پاکستان سے خاتمہ کرنا ہے؛ وزیر اعظم
  • پولیو کے خاتمے کیلیے وزیر اعظم نے قوم سے تعاون مانگ لیا
  • باہمی تعاون سے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
  • پاکستان، افغانستان میں باہمی تعاون سے پولیو کا خاتمہ ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
  • سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کل شروع، 26 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق
  • پولیو مہم کاآغاز3فروری سے ہوگا
  • وزیراعظم کا ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ