2025-03-19@05:30:11 GMT
تلاش کی گنتی: 34

«پولیس پارٹی پر»:

    حیدر آباد: جنرل بس اسٹینڈ پر ملزمان کی گرفتاری کیلیے جانے والی پولیس پارٹی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا، چار حملہ آور گرفتار کرلیے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ہاشم بروہی کے مطابق اقدام قتل اور دھمکیاں دینے کے ایک مقدمے میں کارروائی  کے لیے فریادی کے ہمراہ پولیس پارٹی جب  ملزمان کے قریب پہنچی تو فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں کیس کے فریادی سمیت دو افراد جاں بحق اور اے ایس آئی لیاقت شدید زخمی ہوگیا۔  ایس ایچ او کے مطابق لاشیں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں مختارعلی اور سلمان پٹھان شامل ہیں۔ ہاشم بروہی نے بتایا کہ...
    بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے ناگپور میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے بیان کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے مطالبے پر ہونے والے احتجاج کے تناؤ کے بعد شروع ہوا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، پیر کو ہونے والے اس تشدد میں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور پتھراؤ کیا گیا، جس میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ اس واقعے کے دوران کئی فائر فائٹرز زخمی ہوئے۔   پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جس کے بعد تشدد پر قابو پا لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس آرچت چندک نے تصدیق کی کہ پولیس نے طاقت...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کرک پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، کے پی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، شہیدوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی لازوال داستانیں قائم ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مالی مشکالات...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے معروف علاقے آبپارہ میں واقع الائیڈ بینک کی برانچ کے باہر ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں شہری شیروز سے 20 لاکھ روپے چھین لیے گئے۔ یہ واردات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوئی، جب شیروز نے بینک سے رقم نکلوائی اور بینک کے باہر پہنچا تھا۔ تفصیلات کے مطابق، شیروز نے بینک میں موجود اپنے اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے نکلوائے اور بینک کے باہر پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے ان پر حملہ کیا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ واردات کے وقت ڈاکوؤں کی تعداد چار تھی، جنہوں نے اسے گھیر کر اس کی رقم چھین لی۔ اس دوران بینک کے سیکیورٹی گارڈ اور شیروز نے مل کر ڈاکوؤں کی نشاندہی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن میں مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ زون میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی، بوٹ بیسن کے علاقے میں ٹویوٹا سرف میں سوار مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات برکت سومرو کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ کار میں سوار ان کے دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں مسلح افراد کو چھوٹے اور بڑے ہتھیار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ، بوٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 فروری 2025ء) جرمنی میں جمعرات ستائیس فروری سے اس سال کے پانچویں سیزن کارنیوال کی رنگا رنگ تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ کارنیوال تہوار کی مرکزی تقریبات کا گڑھ مغربی جرمن صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا ہے۔ جمعرات سے اس صوبے کے مختلف شہروں کے اسکولوں میں تعطیلات شروع ہو گئی ہیں، جو آئندہ ہفتے منگل تک جار رہیں گی۔ صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے دارالحکومت ڈوزلڈورف اور کارنیوال کے تہوار لیے سب سے پُرکشش شہر کولون کی طرف سب سے زیادہ کارنیوال شائقین کا ہجوم نظر آ رہا ہے۔ جمعرات کو ان دونوں شہروں میں سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ قدیم روایت کارنیوال کی...
    پشاور پولیس نے مقامی رقاصہ کے قتل کے الزام میں اس کے دوست کو گرفتار کیا ہے، جس نے لاش 3 روز تک فلیٹ میں رکھنے کے بعد چہرے پر تیزاب ڈال کر اسے کھیتوں میں پھینک دی۔ یہ بھی پڑھیں:پشاور: ڈبگری میں فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی پشاور پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ 14 فروری کو پیش آیا، تاہم لاش 18 فروری کو تھانہ داؤد زئی کی حدود گلبیلہ سے برآمد ہوئی۔ لاش کو 3 روز تک فلیٹ میں رکھا اور بو آنے پر تیزاب ڈال کر پھینک دیا رقاصہ قتل کے تفتیشی افسر بخت منیر کے مطابق قتل کا واقعہ معمولی تکرار کے بعد پیش آیا، جس میں ایک ملزم کو...
    انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کے احکامات جاری کردیئے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اعظم سواتی سے جناح ہاو¿س کیس میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے، اعظم سواتی نے ہمارے پاس دوبارہ آنا تھا مگر یہ نہیں آئے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مگر آپ نے تو لکھ رکھا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف تفتیش مکمل ہے، اعظم...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سابق وفاقی وزیر،جی ڈے اے کے رہنما اور سابق وزیراعظم غلام مصطفی جتوئی کے صاحبزادے غلام مرتضیٰ جتوئی کی جھوٹے مقدمے کی بنیاد پر گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت گزشتہ 17سال سے برسراقتدار ہے مگر صوبے میں مہنگائی ، بے روزگاری ، غربت ، منشیات فروشی ، ڈاکو راج اور بدامنی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے لیکن یہ نااہل اور کرپٹ حکومت اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔کاشف سعید شیخ نے ایک...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اورموٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے یکے بعد دیگرے5 واٹر ٹینکروں کوآگ لگا دی۔واقعہ پی آئی بی تھانے کی حدود میںحسن اسکوائر جاتے ہوئے جیل چورنگی پل پر پیش آیا ۔متوفی کی لا ش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 35سالہ رشید ولد رشید عالم کے نام سے ہوئی ۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈمپر ڈائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا...
    سٹی42:   پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے کے رہنما،  پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی  ایک مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لے کر باہر نکلے تو کچپرہ کے احاطہ مین پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔  پیر کے روز غلام مرتضی جتوئی  نوشہرو فیروز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ک سے فارنگ کے ایک مقدمہ میں ضمانت لینے کے لئے آئے تھے۔  عدالت نے ان کی ضمانت منطور کر لی تھی، پولیس نے انہیں عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں...
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ڈاکو راج کی سرکاری سرپرستی کے خلاف کندن چوک انڈس ہائی وے پر عوامی دھرنے سے خطاب کررہے ہیں کراچی/شکارپور (نمائندہ جسارت) بالائی سندھ میں بدامنی اور ڈاکو راج کی سرکاری سرپرستی کے خلاف بحالی امن ایکشن کمیٹی اور جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی قیادت میں کندن چوک انڈس بائی پاس کے پاس زبردست دھرنا دیا گیا۔ انڈس ہائی وے پر کئی گھنٹوں تک جاری دھرنے کی وجہ سے کراچی پنجاب اور بلوچستان جانے والی سیکڑوں گاڑیاں رک گئیں۔ ابتدائی طور پر ڈی آئی پی انچارج شاہجہان شاہ نے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت پولیس اٹالوں سے کارکنوں کو ہٹانے کی کوشش کی لیکن کارکنان...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)لاہور میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8خواتین سمیت 15افراد کو گرفتار کرلیا۔گلبرگ پولیس نے ہالی روڈ کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارا۔ ہوٹل میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔ پارٹی سے 8خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔(جاری ہے) پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور سائونڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام...
    صوبائی دارالحکومت میں لاہور میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہالی روڈ میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا،جہاں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارٹی سے 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک...
    لاہور میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گلبرگ پولیس نے ہالی روڈ کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارا۔ ہوٹل میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔ پارٹی سے 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔   ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
    لاہور میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 6 خواتین سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں چوکی ہلوکی پولیس نے 6 خواتین سمیت 12 ملزمان کو ویلنشیاء ٹاؤن لاہوری ہوٹل میں پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان میں بلاول، فیضان،صارم، قاسم ، زین، کرن، رمشاء، پاکیزہ، اقصٰی،حنا، مریم، فاطمہ شامل ہیں۔ ملزمان سے حقہ، اسپیکر، شیشہ فلیورز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے موثر کارروائیاں جاری ہیں۔
    تھانہ، کیفے، پولیس اور عوام ساتھ ساتھ۔ ایک طرف مجرموں کی تفتیش تو دوسری طرف پارٹی جیسا ماحول، مگر کیسے جانیے اس رپورٹ میں۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پولیس تفتیش تفتیش تھانہ ٹی پارٹی عوام کچہری ماحول
    پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے ابرار سمیت پارٹی کارکنوں کو حراست میں لیکر کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کی رہائی کیلئے سرینگر میں احتجاج اور بھوک ہڑتال کرنے والے متعدد پارٹی رہنمائوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے لال چوک میں دھرنا دینے کی درخواست انتظامیہ کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد سرینگر میں جمع ہو کر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںشیرشاہ میں غیر قانونی سوزوکی اسٹینڈ کے خلاف درخواست کی سماعت,عدالت نے پولیس کو ایک ماہ میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ ختم کرنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں شیرشاہ میں غیر قانونی سوزوکی اسٹینڈ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزارکے وکیل کاکہنا تھا کہ شیر شاہ اردو بازار کے قریب رہائشی علاقے میں غیر قانونی سوزوکی اسٹینڈ بنا دیا گیا ہے، غیر قانونی پارکنگ سے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، پارکنگ مافیا رہائشیوں کو ہراساں کرتے ہیں،سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ سوزوکی اسٹینڈ غیر قانونی ہے، کے ایم سی نے پارکنگ کی اجازت نہیں دی ہے، عدالت کاکہنا تھا کہ اگر غیر قانونی پارکنگ کی جارہی ہے تو اب...
    پشاور:120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سخت سیکورٹی یں پارا چنار پہنچ گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران قافلے پر فائرنگ سے متعلق پھیلنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی تھیں۔ پولیس حکام کے مطابق عرفانی کلی کے قریب ایک یا دو راؤنڈ فائر ہوئے مگر یہ کسی ٹرک یا قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بعض افراد جان بوجھ کر علاقے کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے قافلے کی حفاظت کے لیے تمام اہم مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کررکھے تھے، جن میں بگن ٹالو اور کنج کے حساس مقامات شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قافلہ بغیر کسی رکاوٹ کے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے چائنیز سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی کہ معاملے پر فی الفور جامع تحقیقات کے لیے سینئر انکوائری افسر کو نامزد کیا جائے تاکہ چائینیز سرمایہ کاروں کے حکومت سندھ اور سندھ پولیس پر غیر متزلزل اعتماد کو مذید تقویت دی جاسکے۔ ان کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت ایس او پی پر اس کی روح اور ترجیحات کے عین مطابق چائنیز کی سیکورٹی کی پابند ہے اور اس ضمن میں تمام تر مجموعی امور و اقدامات کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ لہٰذا یہ امر بلا شبہ یقینی ہونا چاہیے کہ صوبائی...
    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیرزمین پانی کے ٹینک کے سے کسمن بچے صارم کی لاش ملنے کے معاملے پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ بلال کالونی تھانے کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع بیت النعم نامی رہائشی اپارٹمنٹ کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے مغوی کمسن صارم کی لاش ملنے کےواقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔  رات گئےاینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سےرہائشی اپارٹمنٹ بیت النعم میں دوبارہ سرچ آپریشن کیا گیا جوصبح 6 بجے تک جاری رہا۔ سرچ آپریشن کےدوران2مشکوک افراد کوپوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے گئے افراد کے پاس بند فلیٹ کی چابی تھی۔ سرچ آپریشن میں...
    پولیس کے مطابق ننھے صارم کی لاش زیرزمین ٹینک سے نکال لی گئی ہے، واٹر ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتہ کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا، بچے کی لاش دیکھ کر والدہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔ پولیس کے مطابق بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا کسی نے گرایا تحقیقات کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں نارتھ کراچی کے علاقے میں 11 روز سے لاپتہ 7 سالہ بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین پانی کے ٹینک سے برآمد ہوگئی، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے کہ بچے خود ٹینک میں گرا یا کسی نے اسے گرایا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 7 سالہ صارم 11 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا،...
    کراچی: گیارہ دن سے لاپتا بچے صارم  کی لاش گھر کے قریب زیر زمین ٹینک سے برآمد ہو گئی۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتا بچے صارم کی لاش مل گئی۔  بچے کی لاش گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی؛ ایک ہفتہ قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے کا تاحال سراغ نہ مل سکا واضح رہے کہ 7 سالہ صارم 11 روز قبل پراسرار طور پر لاپتا ہوا تھا، جس کے بعد سے پولیس اور اہل خانہ اس کی بازیابی کے لیے کوششیں کررہے تھے۔ ننھے صارم کی لاش کو زیرزمین ٹینک سے نکال لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واٹر...
    لاہور: 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے باہر تعینات کردی گئی۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی غیرمعمولی نفری تعینات کرکے قیدی وین بھی زمان پارک پہنچا دی گئیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر لبرٹی چوک پر بھی پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے اہلکاروں کو لبرٹی چوک تعینات کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قیدِ...
    محرابپور،محکمہ آبپاشی و پولیس کی ملی بھگت سے مٹی مافیا مٹی فروخت کیلیے لے جارہی ہے
    لاہور(نمائندہ جسارت) شیشہ پارٹی کرنے پر 4 لڑکیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر چھاپا مارکر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقرا شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور سائونڈ سسٹم برآمد ہوا، جس پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
    لاہور: گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر چھاپہ مار کر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ منشیات ایکٹ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
    لاہور: گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر چھاپہ مارکر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد ہوا جس پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
    سکھر میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آپریشن کے بار بار اعلان کے باوجود آج تک ڈاکوؤں کیخلاف کوئی آپریشن نہیں ہوا۔ بلکہ پولیس ایک طرف ڈاکوؤں سے اپنا حصہ وصول کرتی ہے، تو دوسری طرف آپریشن کے نام پر آنیوالے فنڈز کی بندر بانٹ کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہر سال سندھ کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں لوگ اغواء ہو رہے ہیں۔ ڈاکو راج کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ کچے کے ڈاکو پکے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی میں معصوم شہریوں کو اغواء کرکے بھاری رقم تاوان وصول کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے...
    لاہورکے علاقے برکی میں شراب نوشی اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او برکی پولیس کے مطابق ون فائیو پر کال کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ اونچی آواز میں گانے لگا کر ڈانس پارٹی چل رہی ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر 18 لڑکوں اور 10 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ہونے والوں میں آصف،عامر،شاہد، حذیفہ، عمر،محمد علی، عدنان،زبیر، مصلفین،عدیل،حمزہ،  فراز،ظہیر،زین،ساحل،دانیال،روبن،صبا،نہیال،عائشہ، ربیعہ، نور،سدرہ،اقصی وغیرہ شامل ہیں۔ان کے قبضے سے شراب،شیشہ فلیور، اسلحہ،ساونڈ سسٹم اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئیں۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
۱