کراچی میں 11 روز سے لاپتہ 7 سالہ بچے صارم کی لاش گھر کے قریبی پانی کے ٹینک سے برآمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
پولیس کے مطابق ننھے صارم کی لاش زیرزمین ٹینک سے نکال لی گئی ہے، واٹر ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتہ کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا، بچے کی لاش دیکھ کر والدہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔ پولیس کے مطابق بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا کسی نے گرایا تحقیقات کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں نارتھ کراچی کے علاقے میں 11 روز سے لاپتہ 7 سالہ بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین پانی کے ٹینک سے برآمد ہوگئی، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے کہ بچے خود ٹینک میں گرا یا کسی نے اسے گرایا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 7 سالہ صارم 11 روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا، پولیس اور اہلخانہ اس کی بازیابی کے لیے کوششیں کررہے تھے۔ ننھے صارم کی لاش زیرزمین ٹینک سے نکال لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واٹر ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتہ کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا، بچے کی لاش دیکھ کر والدہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔ پولیس کے مطابق بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا کسی نے گرایا تحقیقات کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ صارم کی گمشدگی کا معاملہ سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آیا تھا جس کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بچے کے گھر جاکر والدین سے اظہار یکجہتی بھی کیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس کے مطابق صارم کی لاش ٹینک سے
پڑھیں:
لاہور : مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
لاہور کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
ایدھی کے ترجمان کے مطابق مزنگ اور عابد مارکیٹ کے نزدیک 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جب کہ مسلم ٹاؤن میں نقشہ اسٹاپ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔
اسی طرح لیاقت آباد کے چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ پر مردہ حالت میں ملا، جبکہ مناواں کے بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب 45 سالہ شخص نشے کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔
ایدھی کے رضاکاروں نے پولیس کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔