ویلنٹائن ڈے ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 8خواتین سمیت 15افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)لاہور میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8خواتین سمیت 15افراد کو گرفتار کرلیا۔گلبرگ پولیس نے ہالی روڈ کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارا۔ ہوٹل میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔ پارٹی سے 8خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور سائونڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی: طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام میں 1 شخص گرفتار
جنگ فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طارق روڈ کی جیولرز شاپ پر چھاپے کے دوران حوالہ ہنڈی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق جیولرز شاپ سے 35 ہزار امریکی ڈالرز اور 60 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزم باسط حسین کے خلاف حوالہ ہنڈی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
نعمان صدیقی کے مطابق قبضے سے حوالہ ہنڈی کے شواہد اور موبائل فون سے ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارروائی ایف آئی اے کے کوآپریٹ کرائم سرکل کے عملے نے کی تھی۔