ڈانس پارٹی پر چھاپہ، 6 خواتین سمیت 12 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 6 خواتین سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں چوکی ہلوکی پولیس نے 6 خواتین سمیت 12 ملزمان کو ویلنشیاء ٹاؤن لاہوری ہوٹل میں پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ ملزمان میں بلاول، فیضان،صارم، قاسم ، زین، کرن، رمشاء، پاکیزہ، اقصٰی،حنا، مریم، فاطمہ شامل ہیں۔
ملزمان سے حقہ، اسپیکر، شیشہ فلیورز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے موثر کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اے این ایف نے 11 کروڑ کی منشیات ضبط کرلی، خاتون سمیت متعدد ملزمان گرفتار
راولپنڈی:انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 11 کروڑ روپے مالیت کی 69 کلوگرام منشیات برآمد کرلی، خاتون سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
راولپنڈی کے علاقے لالہ زار روڈ پر ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی میں ایک کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 51 کلوگرام ہیروئن اور 6000 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسی طرح، ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ایک کار کے خفیہ خانوں سے 15 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ ضلع نارووال کے ایک گاؤں سے 2 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے۔