لاہور میں پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔

گلبرگ پولیس نے ہالی روڈ کے ایک ہوٹل میں چھاپہ مارا۔ ہوٹل میں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔ پارٹی سے 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔  

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی؛ اسلحہ اسمگلر گرفتار، کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

راولپنڈی:

نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلر کو گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم حیدر خان سے ایک کلاشنکوف، ایک رپیٹر گن، 10 پسٹل اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔

نصیرا ٓباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو اس میں سے اسلحہ برآمد ہوا، ملزم نے کے پی سے اسلحہ لا کر سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، اسلحہ و منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پختونخوا: ریٹائرڈ پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
  • کراچی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم اسلحے سمیت گرفتار
  • ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنےوالا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
  • سعودی عرب سمیت 11 ممالک سے 173 پاکستانی ڈی پورٹ، 24 کراچی میں گرفتار
  • راولپنڈی: اسلحہ اسمگلر گرفتار، کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
  • لاہور: 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا گیا، ملزم گرفتار
  • لاہور؛ 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا گیا، ملزم گرفتار
  • سرجانی میں شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
  • راولپنڈی؛ اسلحہ اسمگلر گرفتار، کلاشنکوف سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
  • عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ میں پنجاب پولیس کی سابق خاتون اہلکار ملوث نکلی