2025-03-25@15:56:09 GMT
تلاش کی گنتی: 20
«پر بھی تبادلہ خیال کیا»:
ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں صدور نے اوپیک پلس تعاون پر بات چیت کی اور یوکرین تنازع پر امریکا اور روس مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔ ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں صدور نے اوپیک پلس تعاون پر بات چیت کی اور یوکرین تنازع پر امریکا اور روس مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر ولادیمر پیوٹن نے روس یوکرین قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی پر اماراتی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں فریقوں نے جاری مذاکرات میں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہفتے کی شام جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے نیتن یاہو کی جنگ بندی کے بجائے جارحیت شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کی سربراہی میں (حماس) کے ایک وفد نے دارالحکومت انقرہ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے مقبوضہ فلسطین میں تازہ ترین سیاسی اور میدانی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ قابض فوج کی طرف سے جنگ بندی مفاہمت کی خلاف ورزی، غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے دوبارہ آغاز اور قابض فوج کی جانب سے...
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے ملاقات کی.جس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ملاقات کے دوران عون چوہدری نے وزیراعظم کو اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے عون چوہدری کو وزارت کے متعلق ٹاسک دیا، جس کے جواب میں عون چوہدری نے وزیراعظم کو ٹاسک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں عون چوہدری کے ساتھ معروف کاروباری شخصیت میاں احسن بھی موجود تھے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملاقات کے بعد جنگ زدہ ملک میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کو امید ہے کہ یوکرین کا بحران بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ختم ہوگا جس میں خودمختاری کے اصولوں اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کا احترام بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں ’مسئلے کا حل فوجی اقدامات نہیں‘، امریکی وزیرخارجہ یوکرین سے مذاکرات کیلیے سعودی عرب پہنچ گئے رپورٹ کے مطابق فریقین نے یوکرین میں دیرپا، منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے...
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج ،سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا وفد بھی ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت سینیر قیادت شامل ہے۔پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل...
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق آفاق احمد نے رہائی کا مطالبہ کرنے پر فاروق ستار کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان کراچی کی موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شہر میں ٹریفک حادثات کی مذمت بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق آفاق احمد نے رہائی کا مطالبہ کرنے پر فاروق ستار کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان کراچی کی موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق دونوں...
سپین(نیوز ڈیسک)اسپین کے شہر بارسلونا میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن اور اسٹارلنک ٹیم کی ملاقات میں سستی اور معیاری براڈ بینڈ رسائی کی بہتری پربات چیت کی گئی ، اسٹارلنک ٹیم نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ،موبائل فون سروسزکےساتھ مسابقت اوراثرات پربریفنگ بھی دی۔بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس دو ہزار پچیس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں کنیکٹیویٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، چیئرمین پی ٹی اےنے کنیکٹیویٹی کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔حفیظ الرحمٰن کا کہنا تھا سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کیلئےپی ٹی اے کے لائسنس کا حصول لازمی شرط ہے، فریقین نے ریگولیٹری فریم...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے جس میں دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی دعوت پر ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور عوامی رابطوں سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام...
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سی ایم جی او بی ای نے ملاقات کی ہے۔ بدھ کو ہونے و الی ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول جاری اقتصادی اصلاحات، مالی تعاون اور پاکستان میں برطانیہ کے سپورٹ پروگرامز کے تحت اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے برطانوی ہائی کمشنر کے ساتھ پاکستان کا معاشی جائزہ پیش کیا اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کیں جس میں میکرو اکنامک استحکام کو جاری رکھنے اور معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے مالیاتی...
ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف بھی شریک تھے ابوظبہی میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اقتصادی و تجارتی اوردیگرشعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان موجوداشتراک وتعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کے قیام کیلئے دو ریاستی حل کی بنیاد پر جامع اور دیرپا امن...
پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گالے نے کونسل جنرل الیکسس چاٹاہتنِسکی کے ہمراہ کراچی میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید اور سینیئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف سے فرانسیسی صدرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال سفیر کو پی اے اے کی تنظیمی ڈھانچے، اس کی جدیدیت کے منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں ای گیٹ سسٹمز، جدید نیویگیشن ٹیکنالوجی اور بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر تبادلہ خیال ہوا۔ نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فعال ہونے پر بھی گفتگو کی گئی۔ نکولس گالے نے پی اے اے کی ترقیاتی کاوشوں کو سراہتے...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعیت علمائے اسلام (ف ) کی تیمارداری کے لیے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی صحت کے لیے دعا کی۔ مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم کی آمد اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری اور چین کے صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے دوران مشترکہ مستقبل کی پاک ۔چین کمیونٹی کو مضبوط بنانے کیلئے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ پاک چین اقتصاری راہدری سے علاقائی روابط ، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کے عظیم عوامی ایوان میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی اور دوطرفہ تعلقات کے حوالہ سے مثبت رفتار اور بین الاقوامی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ...
BEIJING: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے دورے کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جہاں ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون کے منصوبوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے چین کے عظیم عوامی ایوان میں ملاقات ہوئی اور اس ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، چین کے عظیم عوامی ایوان میں آمد پر صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا اور چینی بچوں کے ایک گروپ نے بھی صدر...
چیئرمین سینیٹ نے پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کے کردار کو بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی اقدام کے طور پر اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی فیڈرل کونسل کی صدر مس اینڈریا ایڈر گٹشتلر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کو دہرایا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان آسٹریا کے تعلقات میں مستحکم پیشرفت کی تعریف کی اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ملاقات میں محسن نقوی نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ شام میں آئین اور پارلیمنٹ تحلیل، احمد الشرع کو عبوری صدر بنانے پر اتفاق وزیر داخلہ نے...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اردن کے بادشاہ عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی جنگ بندی، خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام کی موجودہ صورت حال پر بھی گفتگو کی، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ شام کو دہشت گردی کا مرکز بننے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے اور نہ ہی اسے اپنے پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بننا چاہیے۔ مارکو روبیو نے اردن کے ساتھ 75 برس سے جاری دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کینیا اور...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ زرائع نے بتایا کہ اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کے بارے میں بھی پوچھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں کی آئندہ ہفتے ملاقات طے پاگئی۔ زرائع کا کہنا تھا کہ طے پانے والی ملاقات کے دوران پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دے گی۔