نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے جس میں دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی دعوت پر ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور عوامی رابطوں سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو 11 سے 13 فروری 2025 تک دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2025 کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور عالمی مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے میں متحدہ عرب امارات کے دور اندیش اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ کثیر الجہتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا اور انہیں دونوں ممالک کے درمیان پل قرار دیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے مسلسل تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔
اس کے جواب میں شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاکستان کے ساتھ اپنے تزویراتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کیا اور متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔
دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر ہم آہنگی کے لیے باقاعدگی سے اعلی سطحی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لیے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ کیسے اور کہاں سے بنے گا؟
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کا اختتام مثبت انداز میں ہوا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے مستقبل اور ایک خوشحال، پرامن اور مستحکم خطے کے لیے اپنے مشترکہ وژن کی تکمیل بارے امید کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان دوطرفہ تعلقات متحدہ عرب امارات ملاقات نائب وزیراعظم وی نیوز یو اے ای یو اے ای ہم منصب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان دوطرفہ تعلقات متحدہ عرب امارات ملاقات وی نیوز یو اے ای یو اے ای ہم منصب نے متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات کے تبادلہ خیال اسحاق ڈار تعلقات کو یو اے ای کیا اور کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، اسحاق ڈار
پاکستان واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے ان کا کوئی سرکاری رابطہ نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر واشنگٹن کا کوئی دباؤ ہے اور نہ ہی دباؤ ڈالے جانے پر اسے قبول کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے دورہ امریکا کے اختتام پر اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ پاکستان واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے ان کا کوئی سرکاری رابطہ نہیں تھا۔ اسحٰق ڈار نے بتایا کہ او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس 7 مارچ کو جدہ میں منعقد ہوگا، جس میں خاص طور پر فلسطینی عوام کی منتقلی سے متعلق حالیہ امریکی تجاویز کی روشنی میں، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران ایران، مصر، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے اور او آئی سی کا موقف پیش کرنے کے لیے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔