کا ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گالے نے کونسل جنرل الیکسس چاٹاہتنِسکی کے ہمراہ کراچی میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید اور سینیئر حکام نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف سے فرانسیسی صدرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
سفیر کو پی اے اے کی تنظیمی ڈھانچے، اس کی جدیدیت کے منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں ای گیٹ سسٹمز، جدید نیویگیشن ٹیکنالوجی اور بڑے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر تبادلہ خیال ہوا۔ نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فعال ہونے پر بھی گفتگو کی گئی۔
نکولس گالے نے پی اے اے کی ترقیاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں فرانس کے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیے: ٹرمپ کا فلسطینیوں کی غزہ سے بیدخلی کا منصوبہ فرانس نے بھی مسترد کردیا
ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا اور فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے امکانات پر روشنی ڈالی۔
دورے کے اختتام پر یادگاری تحائف کا تبادلہ کیا گیا جو دونوں ممالک کے مستحکم تعلقات کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی فرانسیسی سفیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی فرانسیسی سفیر پی اے اے
پڑھیں:
محسن نقوی سے عمانی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی نے ملاقات کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، اس موقع پر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔
دوران ملاقات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔
ڈپٹی رجسٹرار ودیگر کیخلاف آج ازخود توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی
انہوں نے کہا کہ 3 لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افراد کو عمان بھیجا جائے۔
عمانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔