صدر مملکت کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات، علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
BEIJING:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے دورے کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جہاں ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون کے منصوبوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق بیجنگ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے چین کے عظیم عوامی ایوان میں ملاقات ہوئی اور اس ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا، چین کے عظیم عوامی ایوان میں آمد پر صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا اور چینی بچوں کے ایک گروپ نے بھی صدر مملکت کا شان دار استقبال کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر تبادلہ خیال کیا، صدر مملکت اور چینی صدر کی ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں صدور نے دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی بات ہوئی اور بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
صدر مملکت نے چین کے ساتھ سدا بہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا اور دونوں ممالک کے مابین منفرد، آزمودہ اور خصوصی تعلقات کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ چین کی مثالی ترقی اور خوش حالی چینی قیادت کے وژن اور چین کے عوام کی فعالیت کا مظہر ہے، اس موقع پر صدر مملکت نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت عالمی ترقی میں چین کے گہرے تعاون پر صدر شی جن پنگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت باہمی طور پر سودمند تعاون کے تصور کی روشن مثال ہے، ملاقات کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری 2.
اعلامیے کے مطابق پاک-چین اقتصاری راہدری سے علاقائی روابط، مشترکہ فوائد اور خوش حالی کو فروغ حاصل ہوگا، ملاقات میں مشترکہ مستقبل کی پاک-چین کمیونٹی مضبوط بنانے کے لیے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
صدر آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت اور کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت صدر شی جن پنگ کو ایک وژنری رہنما اور پاکستان کے خاص دوست کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ایوان صدر کے مطابق دونوں صدور کے درمیان ملاقات کے بعد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا، توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
بعد ازاں صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صدر آصف علی زرداری صدر شی جن پنگ کو تبادلہ خیال صدر مملکت کیا گیا پاک چین چین کے
پڑھیں:
نواز شریف اور مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
محمد نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کی علامت ہے، جبکہ اسٹاک ایکسچینج کی مثبت کارکردگی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، وہاں استحکام آنا ایک خوش آئند تبدیلی ہے۔
نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ وفاق میں بھرپور کام کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہے۔ مریم نواز شریف کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اور جو نیک نیتی اور محنت سے عوام کی خدمت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ بھی اس کا ہاتھ پکڑتا ہے۔
پنجاب اسمبلی کے ارکان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک سال میں ہر طبقے کی بحالی کے لیے شاندار پروگرامز متعارف کرائے ہیں، جن سے عوام خوش ہیں اور دعائیں دے رہے ہیں۔ ارکان نے کہا کہ “میاں صاحب، آپ مریم نواز جیسی بہادر اور لائق بیٹی پر جتنا فخر کریں کم ہے۔”
ارکان اسمبلی نے پنجاب میں جاری مختلف عوامی منصوبوں کو عوام کی خدمت کا نشان قرار دیا، جن میں ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، اسکالرشپ پروگرام، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، دھی رانی پروگرام، بنیادی و دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائد محمد نواز شریف کی بیٹی اور وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی خدمت کی روایت کی امین ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “آپ سب کی رہنمائی اور اعتماد ہماری کامیابی کی کلید ہے، اور مسلم لیگ (ن) کی روایات کو عوامی خدمت کے معیار اور رفتار کے ذریعے آگے بڑھا رہے ہیں۔”
اجلاس میں قومی اور صوبائی سطح پر معاشی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور دیگر شعبوں میں مستقبل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی شریک تھے۔