وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج ،سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا وفد بھی ہوگا جس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت سینیر قیادت شامل ہے۔پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی تاہم چند وجوہات کی بنا پر ملاقات منسوخ ہوگئی تھی۔ گزشتہ ملاقات میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنے تھے جبکہ بلاول بھٹو نے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھنے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے درمیان ملاقات صورتحال پر بلاول بھٹو

پڑھیں:

ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے،بلاول بھٹو

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے۔

(جاری ہے)

یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صنفی مساوات انصاف اور جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، مادرِ ملت فاطمہ جناح کی جدوجہد امید کی روشن علامت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیوں اور جرات کو سلام، بینظیر بھٹو شہید نے خواتین کے لیے قیادت کے دروازے کھولے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ایسا ماحول تشکیل دینا ہو گا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ، اہم امور زیر غور آئیں گے
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات طے، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا 
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ملاقات ہوگی
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • اسحاق ڈار کی ہاکان فیدان سے ملاقات، تازہ ترین جغرافیائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تازہ ترین جغرافیائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے،بلاول بھٹو
  • رانا ثناء کی امریکی سیاسی سفارتکار سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال 
  • بلاول سے امریکا کی پاکستان میں چارج ڈی افیئر نٹالی اے بیکر کی ملاقات