2025-02-19@04:13:11 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«وکلاء کے»:

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے خلاف پی ٹی آئی وکلاء تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا ڈرافٹ کسی کے پاس بھی نہیں تھا پھر لیک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کس طرح یہ 26 ویں ترمیم  پاس کرائی گئی،   26ویں ترمیم کا اسمبلی کمیٹی میں پاس کردہ مسودہ اسمبلی میں پیش نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم نے آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا، پارٹی کی رضا مندی کے بغیر رکن اسمبلی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ الیکشن میں کامیابی پانے والے نو منتخب اراکین صدر اشعر مجید کھوکھر، نائب صدر عبد الحفیظ سولنگی، جنرل سیکرٹری مسعود رسول بابر میمن، جوائنٹ سیکرٹری تنویر تنیو و دیگر اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب اراکین نہ صرف وکلاء برادری کے حقوق کی حفاظت اور فلاح و بہبود کیلیے اپنا کردار ادا کریں گے بلکہ وکلاء اور پولیس کے درمیان باہمی عزت و احترام پر مبنی تعلقات کے قیام کو بھی یقینی بنائیں گے۔ ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پولیس اور وکلاء کرمنل جسٹس سسٹم کے دو پہے ہیں اور انصاف کی فراہمی...
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو وکلاء کی جانب سے شکایات لگانے پر بعض رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے مرکزی قائدین نے وکلاء کی شکایات اور پیغام رسانی پر بھی سوالات اٹھا دیے، پارٹی قائدین نے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی اجلاسوں میں وکلاء کے طرز عمل پر سوالات اٹھائے۔ 2 گھنٹے کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو نئی ہدایات دے دیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔ پارٹی رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ وکلاء میں چند ایسے بھی ہیں جو بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز کےلیے...
      احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں 26ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے جمع ہوئے ، کنٹینر لگا کرراستے بند کردیے گئے ، منیرملک وفاقی دارالحکومت میں وکلا کے احتجاج کے باعث پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیے گئے جب کہ اسلام آباد کے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سرینا چوک ایکسپریس چوک نادرا چوک سے ریڈ زون انٹری بند کر دی گئی، ریڈ زون بند کرنے کے باعث ٹریفک روانی متاثر گاڑیوں کی رش لگ گئی، مارگلہ روڈ سے ریڈ زون داخلے کیلئے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ...
    —’جیو نیوز‘ گریب اسلام آباد میں وکلاء ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں شریک وکلاء سرینا چوک پہنچ گئے۔انتظامیہ کی جانب سے سرینا چوک کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا ہے، ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر وکلاء اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ریڈ زون میں داخلہ نہ ملنے کے باعث وکلاء نے سری نگر ہائی وے بلاک کر دی۔ سپریم کورٹ کے باہر سخت سیکیورٹی انتظامات سیکیورٹی وجوہات، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی بندراولپنڈی و اسلام آباد میں میٹرو بس سروس جزوی بند کر دی گئی۔ اس سے قبل اسلام آباد میں وکلاء کے ممکنہ احتجاج کے باعث صبح سے ہی سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے۔سپریم کورٹ...
     ملٹری کورٹس میں سویلینزکے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پرسماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بینچ نےسماعت کی، رانا وقار معاون وکیل کا کہنا تھا کہ سلیمان اکرم راجہ ٹریفک کےسبب نہیں پہنچ سکے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سپریم کورٹ آنے کیلئے صرف ایک ہی راستہ مارگلہ روڈ والا کھلا ہے، رانا وقار آپ آگئے،خواجہ حارث صاحب پہنچ گئے،باقی لوگ بھی پہنچ گئے،اگر آدھا گھنٹہ پہلے نکل آتے اس وقت سپریم کورٹ ہوتے، لگتا ہے.وکلاء چاہتے ہیں لوگ قید میں سڑتے رہیں، ٹھیک ہے وکلاء نہیں چاہتے تو کیا کیا جاسکتا ہے، فریق مقدمہ کے وکلاء میں سے کوئی دلائل دینا چاہے تو دے سکتا ہے، جسٹس امین الدین خان نے مزید کہا...
    کراچی بار ایسوسی ایشن نے قافلے کی صورت میں کل اسلام آباد روانگی کا اعلان کردیا۔ کراچی بار کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ میں صحافیوں کو بھی ہمارے ساتھ چلنا چاہیے۔ منیر اے ملک نے کہا کہ آج حالات دو ہزار سات سے بھی زیادہ خراب ہیں، اس وقت ایک چیف جسٹس کا سوال تھا، آج پوری عدلیہ متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی ایک بڑی اکثریت ترامیم کو آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف سمجھتی ہے۔ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ وکلا تحریک چلنے والی ہے، یہ تحریک اس ملک میں آئین کے تحفظ کے لیے ہے۔ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے ذریعے مرضی کے...
    حیدر آباد: وکلاء کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد کو ہٹانے کے مطالبے پر حیدرآباد بائی پاس پر 16 گھنٹے سے دھرنا جاری ہے۔ وکلاء نے اعلان کیا ہے کہ آج وہ مقامی عدالتوں میں پیش ہونے کے بجائے حیدرآباد بائی پاس پر جمع رہیں گے، اور دھرنے کو اسی وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ایس ایس پی حیدرآباد کو ان کے عہدے سے ہٹا نہیں دیا جاتا۔ دھرنے کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ دوسری طرف، ٹنڈوالہیار میں بھی وکلاء نے حیدرآباد کے وکلاء کی حمایت میں کیریا شاخ کے مقام پر رات گئے دھرنا دے دیا۔ اس دھرنے کے باعث میرپورخاص حیدرآباد شاہراہ بند ہو گئی اور شاہراہ پر گاڑیوں کی...
    لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے ججز کی تعیناتی پر فیصلہ کیا جائے گا، جس کے لیے 49 امیدواروں کے نامزدی فارمز موصول ہوچکے ہیں۔   ان امیدواروں میں 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے نام شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے لیے ڈسٹرکٹ سیشن ججز میں قیصر نذیر بٹ، محمد اکمل خان، جزیلہ اسلم اور عبہر گل خان شامل ہیں، جبکہ سینئر وکلاء میں عدنان شجاع بٹ، ایان طارق بھٹہ، امبرین انور راجہ، اسد محمود عباسی، بشریٰ قمر، اقبال احمد...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے وکلاء تحریک اور لانگ مارچ کے حوالے سے اہم  اعلان کر دیا  "جیو نیوز" کے پروگرام" کیپٹل ٹاک "میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں، یہ ڈمی ہیں، حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتا چل گیا ہے۔ ہم نے ایسا کمیشن بنانے کا کہا تھا، جو حکومت اور اپوزیشن کو قبول ہو۔حکومت کی جانب سے ہم سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ آئین کی بالادستی کا مطلب آزاد عدلیہ ہے، وکلاء تحریک کی حمایت اور لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے۔  اس امر کا بھی جائزہ لیجیے کہ آپ کس...
    ویب ڈیسک:اسلام آباد کے وکلاء نے دوسرے صوبوں سے ججز کے تبادلے کو مسترد کرتے ہوئے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔  اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے حالیہ تبادلے عدلیہ میں تقسیم اور بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلاء اس عمل کی بھرپور مخالفت کریں گے،چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ  کل 11 بجے ڈسٹرکٹ کورٹ جی الیون میں ملک گیر کنونشن منعقد کرنے جا رہے ہیں ، کل ہڑتال ہو گی ، کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہو گا، پاکستان بھر کے وکلاء سے اپیل ہے آپ بھی ہمارا ساتھ...
    اسلام آباد کے وکلا رہنماؤں نے کہا ہے کہ ججز کے حالیہ تبادلے عدلیہ میں تقسیم اور بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلا اس عمل کی بھرپور مخالفت کریں گی، کل 11 بجے ڈسٹرکٹ کورٹ جی الیون میں ملک گیر کنونیشن منعقد کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری میٹنگ میں اسلام ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ اور ہائیکورٹ کے تمام نمائندے موجود ہیں، ہنگامی پریس کانفرنس کا مقصد،وزرات قانون نے تین ججز کی اسلام آباد میں ٹرانسفر کی، آج کی میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ...
    ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر عبداللہ خان خٹک کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دریائے سندھ پر 6 نئی کینالوں کی تعمیر کے خلاف قرار داد کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے صدر بار ایسوسی ایشن عبداللہ خٹک نے کہا کہ وکلاء برادری 6 نئے کینالوں کی تعمیر کے خلاف ہے، دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والے کینالوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 جنوری 2025ء) روس میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ماریانا کازارووا نے ملکی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ وکلا کے خلاف جاری کارروائیوں کو روکیں اور ان کی زندگی و تحفظ کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ان کا کہنا ہے کہ آج دنیا خطرات کا سامنا کرنے والے وکلا سے یکجہتی کا عالمی دن منا رہی ہے جبکہ روس میں انہیں اپنے فرائض کی انجام دہی پر انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔ حزب اختلاف کے آنجہانی رہنما الیکسی نوالنی کے تین وکلا سے ہونے والا سلوک اس کی واضح مثال ہے جنہیں ایک جعلی مقدمے کے ذریعے 'انتہاپسندی' کے الزام میں قید کی سزا سنائی...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فوٹو فائل  وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے نہ کیس کا دفاع کیا اور نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی۔190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نیوز کانفرنس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ امید ہے فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل نمبر پر لگے گی۔وزیر قانون نے کہا کہ اب کیس کا فیصلہ آگیا ہے بانی پی ٹی آئی کو سزا کیخلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے، سپریم کورٹ کے حکم پر برطانیہ سے آنے والی رقم حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی۔ آج کے فیصلے سے این آر او کی افواہیں دم توڑ گئیں،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری 2025)بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے توشہ خانہ 2 کیس کے تیز ٹرائل کرنے پر اعتراضات اٹھا دئیے،اسلا م آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت میںپیش ہوئے جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی سماعت کے موقع پر عدالت پہنچیں۔سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہفتے میں توشہ خانہ2 کیس میں ٹرائل کی 3 سماعتیں ہو رہی ہیں۔...
    اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور وکلا کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز،بیرسٹر گوہر،سردار مصروف،سلمان اکرم راجا،نیازی اللہ نیازی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء کی عبوری ضمانتوں میں 25 جنوری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔
۱