ملٹری کورٹس میں سویلینزکے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پرسماعت کل تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ملٹری کورٹس میں سویلینزکے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پرسماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بینچ نےسماعت کی، رانا وقار معاون وکیل کا کہنا تھا کہ سلیمان اکرم راجہ ٹریفک کےسبب نہیں پہنچ سکے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سپریم کورٹ آنے کیلئے صرف ایک ہی راستہ مارگلہ روڈ والا کھلا ہے، رانا وقار آپ آگئے،خواجہ حارث صاحب پہنچ گئے،باقی لوگ بھی پہنچ گئے،اگر آدھا گھنٹہ پہلے نکل آتے اس وقت سپریم کورٹ ہوتے، لگتا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سول سوسائٹی، وکلاء اور دیگر شعبوں کے افراد کا فرحت اللّٰہ بابر کیخلاف کارروائی پر کھلا خط
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف کرپشن پر کارروائی کے معاملے پر سول سوسائٹی، وکلاء، میڈیا، اور دیگر شعبوں کے 258 افراد نے کھلا خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کی فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف انکوائری بے بنیاد ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں، ایک شہری کی درخواست پر فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف انکوائری کا مقصد ہراساں کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے فرحت اللّٰہ بابر نے ایف آئی اے سے شکایت، الزامات کا ریکارڈ مانگ لیا فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری قابلِ افسوس ہے: شازیہ مریحق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے خلاف ریاستی ایجنسیوں کے اقدامات معمول بن گئے ہیں، فرحت اللّٰہ بابر کا ریاستی اختیارات کے ناجائز استعمال، جبری گمشدگیوں پر کھلا موقف ہے، انہیں کئی مرتبہ غیر جمہوری قوتوں نے روکنے کی کوشش کی مگر ناکام رہیں۔
خط میں کہا گیا کہ ایف آئی اے فوری طور پر فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف انکوائری واپس لے۔