ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر عبداللہ خان خٹک کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دریائے سندھ پر 6 نئی کینالوں کی تعمیر کے خلاف قرار داد کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے صدر بار ایسوسی ایشن عبداللہ خٹک نے کہا کہ وکلاء برادری 6 نئے کینالوں کی تعمیر کے خلاف ہے، دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والے کینالوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

بھارت کو باہر سے نہیں اندر سے خطرات کا سامنا ہے، فاروق عبداللہ

پارٹی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی دفعہ370 کو منسوخ کرانے کی ذمہ دار ہے۔ میں نے مفتی سعید کو بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت کو باہر سے نہیں بلکہ اندر سے خطرات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں پارٹی دفتر میں اپنے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اس پروپیگنڈے کی مذمت کی کہ ہندوئوں کو خطرہ ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ ہندو خطرے میں ہیں۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ یہ کیسے ممکن ہے جب ہندو پوری آبادی کا 80فیصد ہوں؟ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا پروپیگنڈہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد جموں کے روزگار کے مواقع باہر سے آنے والوں کو دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ370 نہ صرف کشمیر کے لوگوں کو بلکہ ڈوگرہ لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کرنے کے لیے لایا گیا تھا۔ آج یہاں روزگار کے مواقع باہر سے آنے والوں کو مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی دفعہ370 کو منسوخ کرانے کی ذمہ دار ہے۔ میں نے مفتی سعید کو بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو باہر سے نہیں اندر سے خطرات کا سامنا ہے، فاروق عبداللہ
  • کینال بنانے کیخلاف ہر فورم پر آواز اُٹھا رہے ہیں، پی پی رہنما
  • عبد الوحید قریشی کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، جماعت اسلامی ٹنڈوآدم
  • ٹنڈو آدم: ارساقانون میں ترمیم کے خلاف احتجاج
  • حیدرآباد: لطیف آباد کوہسار گرائونڈ میں ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت ٹرائل کھیلے جا رہے ہیں
  • کاسٹ اینڈ منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ جنوبی ایشیا کانفرنس کے موقع پر شرکاء کا گروپ فوٹو
  • روس انسانی حقوق کے وکلاء کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے، یو این ماہر
  • حیدرآباد: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مٹیاری کے صدر گاہوٹی و دیگر پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • این آئی سی ایچ جیسا اسپتال پورے ملک میں نہیں‘مصطفی عبداللہ