عدالت عظمیٰ کے باہر احتجاج، پی ٹی آئی اور وکلاء کی عبوری ضمانتوں میںتوسیع
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور وکلا کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز،بیرسٹر گوہر،سردار مصروف،سلمان اکرم راجا،نیازی اللہ نیازی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء کی عبوری ضمانتوں میں 25 جنوری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں 4 مقدمات درج ہیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جی بی کے وکلاء نے 26 اپریل سے دھرنوں اور احتجاج کا اعلان کر دیا
وکلاء نے مطالبہ کیا کہ سپریم اپیلیب کورٹ اور گلگت بلتستان چیف کورٹ میں حجز کی تعیناتی گلگت بلتستان کے اہل وکلاء میں سے ہی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وکلاء نے 26 اپریل تک مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال کے ساتھ دھرنے اور احتجاج کا اعلان کر دیا۔ گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گلگت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وکلاء 26 اپریل تک مکمل ہڑتال جاری رکھیں گے۔ کل جمعرات کے روز ہنگامی پریس کانفرنس کرینگے۔ بیان کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام وکلاء جی بی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کے روز بطور احتجاج اسمبلی سیکرٹریٹ جائیں گے۔ 21 اپریل کو ناد علی چوک کے کے ایچ پر علامتی دھرنا ہو گا اور پھر بھی مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 26 اپریل کو تمام بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
وکلاء نے مطالبہ کیا کہ سپریم اپیلیٹ کورٹ اور گلگت بلتستان چیف کورٹ میں حجز کی تعیناتی گلگت بلتستان کے اہل وکلاء میں سے ہی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ بیان کے مطابق مندرجہ بالا حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وکلاء کی جانب سے جاری ہڑتال کو مورخہ 26 اپریل 2025ء تک توثیق دی جاتی ہے۔ اور 26 اپریل 2025ء تک مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں 26 اپریل 2025ء کو ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران، سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن، گلگت بلتستان بار کونسل اور تمام ضلعی صدور کا ایک مشترکہ اجلاس ہائی کورٹ بار روم کونوداس گلگت میں منعقد ہو گا۔ اور 26 اپریل 2025ء سے آگے سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ دھرنا اور لانگ مارچ سمیت دیگر معاملات زیر غور ہونگے اور ہر وہ حربہ زیر غور ہو گا جس سے وکلاء کے مطالبات تسلیم کئے جا سکیں۔