2025-03-25@21:52:01 GMT
تلاش کی گنتی: 31

«میں استعمال ہونے والی»:

    نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی حکومت نے مقامی صنعتوں کو فروغ دینے اور امریکی جوابی ٹیرف کے ممکنہ اثرات سے بچانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں (EV) کی بیٹریوں اور موبائل فون کی تیاری میں استعمال ہونے والی متعدد اشیا پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں فنانس بل 2025 پر ووٹنگ سے قبل کہا کہ حکومت کا مقصد مقامی پیداوار کو بڑھانا اور برآمدی مسابقت کو بہتر بنانا ہے، اسی لیے خام مال پر عائد ڈیوٹی میں کمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک وہیکل (ای وی) بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی 35 اشیاء اور موبائل فون بنانے میں استعمال ہونے والی 28 اشیاء...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے ہونیوالی دہشت گردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دیا جائے۔ مستقل مندوب منیر اکرم نے نیویارک میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران دہشت گردوں کا اپنے ہینڈلرز سے افغانستان میں مسلسل رابطہ تھا، دہشت گردوں کو افغانستان سے حملے کی منصوبہ بندی اور ہدایات دی گئیں۔ منیر اکرم نے کہا کہ طالبان حکومت نے داعش کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ سرحد پار حملوں میں ملوث ہیں، ہمارے پاس شواہد ہیں، حملہ دشمن نے افغان پراکسیز کے ذریعے کرایا۔ مستقبل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی...
    جنوبی بھارتی اداکار موہن بابو کے خلاف 2004 میں مرنے والی مشہور اداکارہ اور سوریہ ونشم اسٹارسندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق موہن بابو کیخلاف آندھرا پردیش کے کھمم ضلع میں شکایت درج کرائی گئی ہے، جس میں ان پر 2004 کے طیارہ حادثے میں سندریا کی موت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ موہن بابو سندریا اور اس کے خاندان کے ساتھ جائیداد کے تنازع میں ملوث تھے اور انہوں نے اداکارہ پر اپنی زمین بیچنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ مزید برآں، شکایت کنندہ کا دعویٰ ہے کہ موہن بابو نے ہوائی جہاز کے حادثے کے بعد جائیداد پر...
    نیو اورلینز ، لوزیانا —  امریکی ریاست لوئزیانا میں ہر سال جیلوں سے 54 ہزار خواتین کو رہا کیا جاتا ہے لیکن انہیں زندگی میں کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔ ان کی تکالیف کو کم کرنے اور معاشرے میں انہیں فعال رکن بنانےکے لیے ایک تنظیم نے ایسے پروگرام ترتیب دیے ہیں جن کے تحت ان کی اسیری کے دوران ان کی پیشہ وارانہ تربیت کے علاوہ ان کے خاندانوں کی بہتری کےلیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ بہت سی خواتین کے لیے زندگی پھر سے شروع کرنا کٹھن ثابت ہوتا ہے۔ حتی کہ 30 فیصد کو پانچ سال کے اندراندر پھر جیل جانا پڑتا ہے۔ غیر منافع بخش تنظیم "آپریشن ریسٹوریشن” کی بانی اور صدر...
    ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے ملنے والی 3 کروڑ ڈالر امداد کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ ترکیہ اور شام کی متاثرین کے لیے استعمال کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ اے ڈی بی سے ملنے والی تین کروڑ ڈالر امداد سیلاب متاثرین کے لیے تھی لیکن وہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے استعمال کی گئی، اس امداد کا دیگر استعمال غیر قانونی تھا۔آڈٹ حکام کے مطابق این ڈی ایم اے ابھی تک ایشیائی ترقیاتی بینک کو رقم کے استعمال پر مطمئن نہیں کر سکی ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے پوچھا کہ کیا این ڈی ایم اے اپنے قوانین کے تحت غیر...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)ایک جوان خاتون گزشتہ 7 برسوں سے بہت زیادہ کفایت شعاری سے زندگی گزار رہی ہے اور صرف سیکنڈ ہینڈ اشیا جیسے تولیے، صابن اور لپ اسٹک استعمال کرتی ہے۔ چینی شہر شنگھائی سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ شو یاگی کے مطابق وسائل کی بچت کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین چیزوں کو خرچ کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ باشعور تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ‘وہ کبھی پانی ضائع نہیں کرتے اور کبھی بھی مفت دی جانے والی غیر ضروری اشیا قبول نہیں کرتے’۔ اب شو یاگی بھی اپنی زندگی بہت زیادہ کفایت شعاری سے گزار رہی ہیں اور ہمیشہ سیکنڈ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے۔ خام تیل کی قیمت رواں سال 20 جنوری کو 82 ڈالر تھی اور 50 دنوں سے کم وقت میں 12 ڈالر سے زائد کمی کے بعد اب قیمت 69.3 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس وقت خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح پر آ چکی ہے۔ نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستانی عوام امید کررہے ہیں کہ یہاں بھی پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں پاکستان میںپٹرول کی قیمت فی لٹر 119 روپے تھی۔ اب سوال یہ...
    ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ عام دوائیں جیسے اسپرین یا آئبوپروفین ڈیمنشیا جیسے دماغی مرض سے بچانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ محققین نے جرنل آف دی امریکن جیریاٹرکس سوسائٹی میں رپورٹ کیا ہے کہ یہ دو ادویات دماغ کی حفاظت میں مدد کر سکتی ہیں جو سوزش کو ختم کر کے ڈیمنشیا کا خطرہ کم کرسکتی ہیں۔ محققین نے پایا کہ جو لوگ یہ دوائیں طویل عرصے تک کھاتے ہیں ان میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ 12 فیصد کم ہوتا ہے۔ سینئر محقق ڈاکٹر ایم عرفان اکرام نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ ہمارا مطالعہ ڈیمنشیا کے خلاف انسداد سوزش والی ادویات کے ممکنہ حفاظتی اثرات کے ثبوت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 06 مارچ 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ امدادی وسائل روکے جانے سے تپ دق (ٹی بی) کا خاتمہ کرنے میں کئی دہائیوں کی محنت سے حاصل ہونے والی کامیابیاں ضائع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ یہ اب بھی دنیا میں مہلک ترین متعدی بیماری ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ خاص طور پر امریکہ کی جانب سے امدادی وسائل کی فراہمی بند کرنے کے فیصلے سے اس بیماری کی روک تھام، تشخیص اور علاج معالجہ کی خدمات متاثر ہو رہی ہیں جس سے لاکھوں لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔ ان حالات میں افریقہ، جنوبی ایشیا اور مغربی الکاہل بری طرح متاثر ہو رہے ہیں...
    کراچی: پاکستان میں کینسر اور بالخصوص بریسٹ کینسر کی تشخیص و علاج میں استعمال ہونے والی درآمد شدہ ادویات(کیمو) کے اکثریتی کیسز میں غیر موثر رہنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔  یہ دعوی جامعہ کراچی کے جمیل الرحمن سینٹر فار جینوم ریسرچ میں کی گئی سائنسی تحقیق کی بنیاد پر سائنسدانوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔  ریسرچ کی بنیاد پر کیے گئے اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ بریسٹ کینسر سے متعلق پاکستان کی جینیٹکل پکچر اور اس کی جین ان ممالک کی جین سے یکسر مختلف ہے جہاں سے یہ ادویات درآمد کی جارہی ہیں، مغربی دنیا کے جن ممالک سے بریسٹ کینسر کی ادویات منگوائی جارہی ہیں وہاں ان ادویات کا کلینیکل ٹرائیل بھی انہی ممالک...
    میں شہداء کے خاندانوں سے اپنی دلی تعزیت اور زخمیوں اور ہمارے ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت سے متاثر ہونے والوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ "میں اپنے پیارے ملک لبنان کے ساتھ ساتھ عرب، اسلامی ممالک، دنیا کے آزاد لوگوں اور ان تمام لوگوں سے مخاطب ہوں جو ظلم کو قبول نہیں کرتے اور ظالموں کے خلاف لڑتے ہیں۔" شہید صفی الدین کی تحریر کا کچھ حصہ جو ان کی تقریر میں پیش کیا جانا تھا، لیکن... شہید صفی الدین کی تقریر کے متن کا ترجمہ اور تصویر جو صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں شہید ہوئے، اسی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران فیصل آباد کا رہائشی ہے اور برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ایف آئی آر کے مطابق کمرے سے تقریباً 40 سال کی عمر کے شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ارشد اور عمران نشے میں تھے، دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، کانسٹیبل ارشد نے عمران کو گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کانسٹیبل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 فروری 2025ء) جنوبی جرمن شہرمیونخ میں گزشتہ جمعرات کو ایک کار سوار کی طرف سے کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والی 37 سالہ خاتون اور اس کی دو سالہ بیٹی کے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ اس حملے کو نفرت کو ہوا دینے کے لیے غلط استعمال نہ کیا جائے۔ میونخ میں حکام کی جانب سے آج 16 فروری بروز اتوار متاثرہ خاندان کے شہر کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والےایک بیان میں کہا گیا ہے، ''امل ایک ایسی شخصیت تھیں، جنہوں نے ہمیشہ انصاف کی فراہمی کے لیے کام کیا۔‘‘ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مزدوروں کے حقوق کے حصول اور یکجہتی اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راجہ تسلیم احمد کیانی کا تعلق ضلع جہلم کے علاقے سوہاوہ سے ہے۔ انہوں نے اپنے زرعی فارم میں 12 ایکڑ پر گندم کاشت کر رکھی ہے۔ گذشتہ تین ماہ سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ان کی 50 فیصد فصل تباہ ہو چکی ہے اور جو بچ گئی ہے وہ بھی اگر آئندہ چند روز میں بارشیں نہ ہوئیں تو بری طرح متاثر ہو گی۔ راجہ تسلیم احمد کیانی نے بتایا: ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی اتنی خشک سالی نہیں دیکھی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ گندم کی فصل سبز سے پیلی اور پھر چھوٹے چھوٹے سٹے نکالنے کے بعد خشک ہوتی جا رہی ہے۔‘ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں لیکن کسانوں...
    برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں ایک بھارتی نسل گائے نیلور نے 40 بھارتی کروڑ روپے میں فروخت ہوکر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1 ارب 28 کروڑ 87 لاکھ روپے میں بنتا ہے۔ نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ مبینہ طور پر 53 ماہ کی ویاتینا نامی گائے کا وزن تقریباً 1,101 کلو گرام ہے جو کہ اسی نیلور نسل کی دیگر گایوں کے اوسط وزن سے کہیں زیادہ ہے۔ گائے اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر نمایاں کوبڑ کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ عالمی ریکارڈ کے علاوہ ویاتینا نے ٹیکساس میں ’چیمپئن آف دی...
    سید مسرت خلیل جام کمال جدہ (سید مسرت خلیل) پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ جدہ میں میڈ ان پاکستان ایگزیبشن کے بعد پاکستان ریاض میں ہونے والی لیپ کانفرنس میں بھی شرکت کررہا ہے۔ وہ جمعرات کی شام کوجدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹرمیں نمائندہ جسارت سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے بتایا لیپ کانفرنس میں پاکستان کے آئی ٹی منسٹراورکمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیرتجارت نے بتایا کہ میڈ ان پاکستان ایگزیبشن میں بہت اچھا رسپانس ملا۔ سعودی اداروں اورکمپنیوں کا بڑا تعاون رہا ۔ سعودی کمیونٹی کے افراد نے افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمائش کے اختتام کے بعد پتا چلے گا کہ کتنے لوگوں...
    حیدرآباد: سندھو دریا گیمز میں والی بال ایونٹ میں کھلاڑی فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے
    یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں افتتاح پر لوگ خوش ہیں کہ ہمارے بچوں کو پیٹرول بم نہیں اور جیلیں نہیں چاہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ اور عوامی دلوں و دماغ میں زیادہ ہے کیونکہ اسے ملکی تعمیر و ترقی سے جوڑا جا رہا ہے، کبھی عدالتوں پر حملہ تو کبھی نو مئی تو کبھی دھمکیاں و دنگا و فساد تو آئی ایم ایف کو خطوط لکھوائے جا رہے تھے۔...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا جو سب کے سب پاکستانی تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرکے فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔ شناخت کا عمل مکمل ہونے والوں میں سفیان علی ولد جاوید اقبال، سجاد علی ولد محمد نواز، رئیس افضل ولد محمد افضل اور قصنین حیدر ولد محمد بنارس شامل ہیں۔ محمد وقاص ولد ثناء اللہ، محمد اکرم ولد غلام رسول، محمد ارسلان خان ولد رمضان خان، حامد شبیر ولد غلام شبیر اور قیصر اقبال ولد محمد اقبال بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔ اسکے علاوہ، دانش رحمن ولد محمد نواز، محمد سجاول ولد...
    نارتھ کیرولائنا: امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی سڈنی ڈیوس نے زندگی میں پہلی بار پاور بال لاٹری کا ٹکٹ خرید کر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیت لیے۔ سڈنی ڈیوس نے بتایا کہ وہ ایک مقامی اسٹور پر گئیں اور یہ ان کا پہلا پاور بال ٹکٹ تھا۔ بدھ کے روز ہونے والی قرعہ اندازی میں ان کے ٹکٹ پر موجود وائٹ بالز اور ریڈ پاور بال کے تمام ہندسے میچ ہو گئے، جس سے انہوں نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتا۔ چونکہ انہوں نے پاور پلے اور 3 ایکس آپشن کا انتخاب کیا تھا، ان کا انعام تین گنا بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہو گیا۔ سڈنی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ ایک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )سماجی رابطوں کی ویب سائٹ”ایکس “کی بندش کیخلاف درخواست پر 6 فروری کو ہونے والی سماعت پھر منسوخ کردی گئی، درخواست کو دائر ہوئے چار مارچ کو ایک سال مکمل ہوجائے گا. سلام آباد ہائیکورٹ میں” ایکس“ کی بندش کیخلاف درخواست پر چھ فروری کو ہونے والی سماعت ایک بار پھر منسوخ کردی گئی عدالت نے درخواست کو نو اسکوپ میں ڈال دیا چیف جسٹس عامرفاروق نے صحافی احتشام علی عباسی کی درخواست پر سماعت کرنا تھی.(جاری ہے) خیال رہے اس درخواست کو دائر ہوئے چار مارچ کو ایک سال مکمل ہوجائے گا” ایکس “کی بندش کیخلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی جس کے بعد کیس...
    سپرہائی وے خادم سولنگی گوٹھ خالی پلاٹ سے 10 روز قبل ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔ سائٹ سپرہائی وے کے علاقے خادم سولنگی گوٹھ کے خالی پلاٹ سے ملنے والی خاتون کی لاش کی تاحال شناخت نہیں کی جا سکی۔ مقتولہ کی لاش 23 جنوری 2025 کو ملی تھی۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او سائٹ سپرہائی انسپکٹر خالد عباسی نے بتایا تھا کہ مقتولہ کی عمر تقریباً 30 برس کے قریب ہے اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے جسم پر گولی لگنے کا کوئی زخم نہیں ہے۔ مقتولہ حلیے سے خانہ بدوش لگ رہے ہے ۔ مقتولہ کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر...
    اداکاری ایک ایسا فن ہے جس کو اس کا شوق ہو وہ جنون کی حد تک اسے چاہتا ہے۔ ایسی ایک اداکارہ جیا بچن کی بہو بھی ہیں، یہاں ایشوریا کی بات نہیں ہورہی! وہ کونسی اداکارہ ہیں، آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔ دراصل یہاں بات ہورہی ہے اداکارہ تلوتاما شوم کی جو ان دنوں بالی ووڈ کی ویب سیریز پاتال لوک کے سیزن 2 میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ ایک پرانے انٹرویو میں تلوتاما شوم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری کا فن سیکھنے کیلئے این ایس ڈی یا ایف ٹی آئی جیسی جگہوں سے تربیت حاصل نہیں کی، جیسے دیگر اداکار کرتے ہیں بلکہ انہوں نے انسانی نفسیات اور پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے نیویارک...
    ٹنڈوآدم: الخدمت آرفن کیئر کے تحت ہونے والی تربیتی سیشن میں باہمت بچے شریک ہیں
    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ سے ہونے والی تباہی سے پھیلا ملبہ اتنا ہے کہ سمیٹنے کے لیے 20 سال بھی کم ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرااسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 20 سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے اور کم از کم 12 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ میں اقوام متحدہ کے احکامات اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے، گزشتہ روز رفح میں ملبہ صاف کرتے لوگوں پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر(ڈرون) نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں...
    غزہ/تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک +خبر ایجنسیاں) غزہ میں اسرائیل حماس جنگ بندی کے تیسرے روز بے گھر فلسطینیوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کا سلسلہ جاری رہا۔غزہ میں جہاں بے گھر فلسطینیوں کا واپس اپنے علاقوں میں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب امدادی سامان کے ٹرک بھی غزہ پہنچ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اتوار کو 630 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے، جنگ بندی کے پہلے روز حماس نے تین یرغمالی خواتین رہا کیں، تینوں خواتین خوش اور صحت مند دکھائی دیں۔ معاہدے کے مطابق یرغمالیوں کے بدلے میں اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی خواتین اور بچے رہا کیے جس میں سیاستدان خالدہ جرار اور صحافی رولا حسنین بھی رہائی پانے والوں میں شامل ہیں۔ اس کے...
    ایک نئی رپورٹ میں مسلح تنازعات اور موسمیاتی تغیر کے سبب شدت اختیار کرنے والے موسم کو 2025 میں عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ بدھ کے روز جاری ہونے والی ورلڈ اکانومک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی گلوبل رسک رپورٹ 2025 میں خبردار کیا گیا کہ رواں برس جنگیں اور شدید موسم کے سبب عالمی معیشت کے لیے مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ میں حصہ لینے والے 23 فی صد افراد کے مطابق ریاستی سطح پر مسلح تنازعات عالمی سطح پر بڑا بحران پیدا کر سکتے ہیں۔ جبکہ 14 فی صد افراد نے موسمیاتی تغیر کے سبب شدت اختیار کرنے والے موسم کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ جنوری 20 کو منعقد ہونے والی ڈبلیو...
    لاہور( این این آئی)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج ( ہفتہ ) کے روز پاکستان آئیں گی ۔بتایا گیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گی۔اس کانفرنس کا عنوان ’’مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ‘‘ہے۔ملالہ یوسف زئی کو سوات میں خوارجی دہشتگردوں نے اس وقت سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ سکول سے گھر واپس جانے کے لئے سکول وین میں سوار تھیں۔ اس حملے کے وقت ملالہ کی عمر 15 سال تھی۔ عسکری ہسپتال میں ان کی جان بچانے کے لئے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لئے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے کل ( ہفتہ ) کے روز پاکستان آئیں گی ۔بتایا گیا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والی 2 روزہ کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گی۔اس کانفرنس کا عنوان ’’مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ‘‘ہے۔(جاری ہے) ملالہ یوسف زئی کو سوات میں خوارجی دہشتگردوں نے اس وقت سر پر گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ سکول سے گھر واپس جانے کے لئے سکول وین میں سوار تھیں۔ اس حملے کے وقت ملالہ کی عمر 15 سال تھی۔ عسکری...
۱