اداکاری سیکھنے کیلئے 2 سال جیل میں گزارنے والی جیا بچن کی بہو
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اداکاری ایک ایسا فن ہے جس کو اس کا شوق ہو وہ جنون کی حد تک اسے چاہتا ہے۔ ایسی ایک اداکارہ جیا بچن کی بہو بھی ہیں، یہاں ایشوریا کی بات نہیں ہورہی! وہ کونسی اداکارہ ہیں، آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔
دراصل یہاں بات ہورہی ہے اداکارہ تلوتاما شوم کی جو ان دنوں بالی ووڈ کی ویب سیریز پاتال لوک کے سیزن 2 میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
ایک پرانے انٹرویو میں تلوتاما شوم نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اداکاری کا فن سیکھنے کیلئے این ایس ڈی یا ایف ٹی آئی جیسی جگہوں سے تربیت حاصل نہیں کی، جیسے دیگر اداکار کرتے ہیں بلکہ انہوں نے انسانی نفسیات اور پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے نیویارک کی بدنام زمانہ جیل میں دو سال قیدیوں کے ساتھ کام کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Saas Bahu Aur Betiyaan (@atsbb)
اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے وہاں خاتون اور مرد قیدیوں جن میں طالب علم بھی شامل تھے، کے ساتھ وقت گزارا اور صحیح معنوں میں وہیں سے اداکاری کی تربیت حاصل کی ہے۔
دوسری جانب یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تلوتاما شوم اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کو ترجیح دیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ شاید بہت سے لوگ اس بات سے واقف ہوں کہ وہ کنال راس کی اہلیہ ہیں اور کنال کی والدہ، نیتا راس، جیا بچن کی بہن ہیں، اس لحاظ سے کنال جیا بچن کے بھانجے ہیں اور تلوتاما شوم جیا بچن کی بہو ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Tillotama Shome (@tillotamashome)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جیا بچن کی
پڑھیں:
کیا سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا سین نے ناصرف پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں واپسی بلکہ پاکستانی انڈسٹری میں کام کرنے پر بھی لب کشائی کر دی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کے بعد اب سشمیتا سین نے پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں واپسی کی حمایت کر دی۔
اداکارہ کے مطابق ہنر و فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور نہ ہی ہونی چاہیے، ایک کھیل اور ایک ہماری تخلیقی فیلڈ ہے جو تمام پابندیوں سے آزاد ہے، تخلیقی کام آزادی کے ماحول میں پروان چڑھتا ہے، اس لیے میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گی۔
پاکستانی انڈسٹری میں کام کے حوالے سے ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ اچھی فلم میں کام کرنا چاہوں گی، پھر چاہے اس کی پیشکش کہیں سے بھی آئے، اس سے فرق نہیں پڑتا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں فواد خان نے 9 سال بعد فلم ’عبیر گلال‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان کیا ہے، تاہم مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے فلم کی ریلیز کی مخالفت کی ہے، جس پر بھارتی فنکار یکے بعد دیگرے پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:خاتون کا انوکھا کارنامہ، دنیا کا سب سے بڑا مُنہ کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا