Nai Baat:
2025-04-16@13:50:20 GMT

پہلی بار لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والی خاتون کی قسمت کھل گئی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

پہلی بار لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والی خاتون کی قسمت کھل گئی

نارتھ کیرولائنا: امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی سڈنی ڈیوس نے زندگی میں پہلی بار پاور بال لاٹری کا ٹکٹ خرید کر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر جیت لیے۔

سڈنی ڈیوس نے بتایا کہ وہ ایک مقامی اسٹور پر گئیں اور یہ ان کا پہلا پاور بال ٹکٹ تھا۔ بدھ کے روز ہونے والی قرعہ اندازی میں ان کے ٹکٹ پر موجود وائٹ بالز اور ریڈ پاور بال کے تمام ہندسے میچ ہو گئے، جس سے انہوں نے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیتا۔ چونکہ انہوں نے پاور پلے اور 3 ایکس آپشن کا انتخاب کیا تھا، ان کا انعام تین گنا بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر ہو گیا۔

سڈنی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ ایک شاکنگ تجربہ تھا کیونکہ انہوں نے کبھی لاٹری نہیں کھیلا تھا اور اس بڑی جیت پر انہیں ابھی تک یقین نہیں آ رہا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا ، اٹلی میں پاکستان کے سفیر کا اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب

اسلام آباد۔(نیوز ڈیسک)اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا ہےجو کہ ملک کی معیشت کے لئے ایک بڑا تعاون ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اوورسیز پاکستانیز کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی طلبا کی تعلیمی ترقی کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اب تک 2500 سے زیادہ پاکستانی طلبا کو پی ایچ ڈی کے ویزے جاری کئے جا چکے ہیں، جو تعلیم کے شعبے میں ایک نمایاں کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹلی میں مقیم پاکستانی طلبا نہ صرف اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ وہ پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر کر رہے ہیں۔

پاکستانی سفارت خانہ تعلیمی ویزوں کے اجرا اور طلبا کی رہنمائی کے لئے بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔پاکستان کے سفیر علی جاوید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے سفارتخانے کی جانب سے “کھلی کچہریوں” کا باقاعدہ انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان کھلی کچہریوں کا مقصد اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات براہ راست سننا اور فوری حل فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ عوامی رابطے کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی فلاح کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔اٹلی میں تعینات پاکستان کے سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی نہ صرف معاشی حوالے سے مضبوط ہے بلکہ تعلیم اور سماجی شعبوں میں بھی سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے اب تک ایک ارب ڈالر سے زائد زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا ہے۔

سفیر علی جاوید نے بتایا کہ پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں عوام اپنی شکایات براہ راست سفارت خانے کے افسران کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت پولیس ویریفیکیشن کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے، جو ایک خوش آئند قدم ہے، اور باقی صوبوں کو بھی اس ماڈل کو اپنانا چاہیے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات مل سکیں۔

سفیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے بعد یورپ میں سب سے بڑی پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں موجود ہے، اور سفارت خانے کی کوششوں سے اٹلی کی حکومت نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کی تعداد دو گنا کر دی ہے، جو ایک اہم سفارتی کامیابی ہے۔انہوں نے دہری شہریت کے حوالے سے منفی تاثر کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانیوں کے لئے ایک سہولت ہے، نہ کہ مسئلہ۔ آخر میں انہوں نے پاکستانی میڈیا پر زور دیا کہ وہ ملک کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کرے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہو۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • سونے کی نئی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، بھاری اضافہ
  • ’اڑان پاکستان‘ کے تحت 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنائیں گے، احسن اقبال
  • سونا خریدنا خواب بن گیا؛ قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • بانی چیئرمین پی ٹی آئی کسی بھی دن علی امین گنڈاپور کی قسمت کا فیصلہ کردیں گے، فیصل واوڈا
  • شوکت خانم اسپتال میں علاج کیلئے پشاور سے آنے والی خاتون پراسرار طور پر لاپتا
  • لاہور: سسرالیوں کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی
  • ترسیلات زر پہلی بار 4 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے
  • اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب ڈالر کا زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا ، اٹلی میں پاکستان کے سفیر کا اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب
  • مارچ 2025 میں کارکنوں کی ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب امریکی ڈالر سے زائد رہیں