2025-01-27@16:53:12 GMT
تلاش کی گنتی: 4227

«میاں سرفراز»:

    سٹی 42 :  وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر محمد کرمون نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مراکش کے بادشاہ، شاہ محمد ششم اور مراکش کی حکومت کی جانب سے دخیلہ کے ساحل پر  کشتی الٹنے  کے واقع میں  بچ جانے والے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بچانے کے لیے فراہم کی جانے والی معاونت کو سراہا۔ شہباز شریف نے مراکش کے مقامی حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لواحقین اور جاں بحق ہونے والوں کے جسد خاکی کی وطن واپسی میں شامل پاکستانی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔  وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت پاکستان...
    میڈرڈ:صحت مند زندگی خصوصاً دل کی صحت کے لیے ناشتے کا انتخاب صرف اس کی مقدار سے نہیں بلکہ معیار سے بھی وابستہ ہے۔ طبی ماہرین کی ایک تازہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد ناشتے میں غذائیت سے بھرپور، معیاری خوراک استعمال کرتے ہیں، ان میں دل کی بیماریوں کا خطرہ نمایاں طور پر کم ہوتا ہے۔ اسپین کے اسپتال ڈیل مار ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق الوارو ہرنیز کا کہنا ہے کہ دن بھر کے کھانوں میں سب سے اہم کھانا ناشتہ ہے، لیکن اس میں کیا کھایا جائے، یہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ مناسب کیلوریز اور غذائی اجزا سے بھرپور ناشتہ دل کی صحت...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ حرا مانی نے حال ہی میں پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ سے ایک انوکھی درخواست کی ہے، جس کے جواب میں رجب بٹ نے بھی ایک بڑا اعلان کر دیا ہے۔ حرا مانی اور رجب بٹ کا یہ دلچسپ واقعہ ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب ہحرا مانی میک اپ روم میں موجود تھیں اور رجب بٹ اپنے معمول کے مطابق ولاگنگ کر رہے تھے۔ دونوں شخصیات کے درمیان سلام دعا اور خیریت دریافت کرنے کے بعد، حرا مانی نے رجب بٹ کی تعریف کرتے ہوئے...
    بیجنگ: چین میں قائم اِن فینٹی اسٹوڈیو (Infinity Studio) دنیا کی ان چند کمپنیوں میں شامل ہے جو مشہور فلمی، کارٹونوں  اور وڈیو گیمز مشہور کرداروں کے حقیقت سے قریب تر سلیکون سے  مجسمے بنانے کی بے مثال ماہر ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 2014 میں اپنے قیام کے بعدیہ اسٹوڈیو حقیقت سے قریب تر مجسمہ سازی کے حوالے سے اپنے غیر معمولی معیار اور تفصیلات کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے۔ اس اسٹوڈیو نے بیٹ مین، ونڈر وومن، ڈریگن بال اور پریڈیٹر جیسے مشہور فرنچائزز کے لائسنس بھی حاصل کر رکھے ہیں، جس کے تحت یہ کمپنی ان کے کرداروں کو انتہائی باریکی کے ساتھ دیکھتے ہوئے تخلیق کرتی ہے۔ ان کے کام...
    یکساں سول کوڈ بی جے پی کے 2022ء کے انتخابی منشور میں ایک بڑا وعدہ تھا، جسکی وجہ سے اتراکھنڈ میں پارٹی کی مسلسل دوسری بار تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ریاست اتراکھنڈ میں  یکساں سول کوڈ (یو سی سی)  کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس طرح  یکساں سول کوڈ نافذ کرنے والی اتراکھنڈ بھارت کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج یو سی سی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے اسے تمام معاشروں میں برابری کو یقینی بنانے کے لئے سنگ میل قرار دیا۔ واضح رہے کہ یہ ایک متنازعہ قانون ہے جس کا مقصد تمام مذاہب کے پرسنل قوانین کو یکجا کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے یکساں...
    اویس کیانی : سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیاں دفن، دل بڑا کریں، اس کے بغیر چارہ نہیں ہے ۔ ریاست مخالف عناصر اور ان کے بچوں کا مستقبل بھی پاکستان سے وابستہ ہے، انہیں یہ بات سوچنی چاہیئے۔ملک و قوم کی تعمیر ہمارا ایجنڈا نہیں ہو گا تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔سب مل کر اس ملک کا مقدر سنواریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اپنی 79ویں سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پر منعقدہ تقاریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے...
    کولمبیا: کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد امدادی اہلکار جائزہ لے رہے ہیں‘ لاش کو منتقل کیا جارہا ہے انٹر نیشنل لیبرآرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں ملازمتوں کے مقام پر حادثات سے سالانہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2.78 ملین ریکارڈ ہوئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا میں مزدوروں کی عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر ہر سال 2.78 ملین ملازمین اپنی اپنی نوکریوں کے مقام پر حادثات یا پھربیماریوں کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ مختلف نوعیت کے غیر مہلک 374 ملین حادثات بھی رپورٹ ہو جاتے ہیں۔انٹر نیشنل ویب ڈیسک کے مطابق دفاتر، کارخانوں، فیکٹریوں اور صنعتی علاقوں میں حادثات اور عدم تحفظاتی ماحول سے علاج معالجے کے اخراجات کے بڑھنے...
    اویس کیانی : وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کا رشتہ ہے ۔ ملاقات میں شہباز نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی تاریخ کا ذکر کیا اور پاکستان کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کی کوششوں کے لیے جاپان کی حمایت کو سراہا۔ وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے...
    ملتان: ملتان سے ڈی جی خان ٹرین سروس بحال کرنے کیلئے آزمائشی ٹرین چلائی گئی، ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان رمنا شاہد کا کہنا ہے کہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد 2010ء سے بند ٹرین کی بحالی کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان رمنا شاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے ملتان سے ڈی جی خان تک آج اسپیشل ٹرائل ٹرین چلائی، جس کا مقصد ٹریک کا جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی جی خان سیکشن پر سال 2010ء سے ریلوے سروس بند ہے، ٹرائل ٹرین چلانے کا بنیادی مقصد بند ریلوے سروس کی بحالی ہے، ریلوے ملتان ڈویژن کے انجینئرنگ اور کمرشل افسران ٹرائل کا حصہ تھے۔ رمنا شاہد کے...
    مقبوضہ بیت المقدس:حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی پناہ گزینوں کی غزہ واپسی شروع ہونے پر اسرائیل کے مستعفی وزیر بین گویر نے صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے معاہدے کو اسرائیل کی شکست اور ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے مزاحمتی تنظیم حماس کے مقابلے میں اسرائیلی ذلت کا اعتراف کیا ہے۔ بین گویر نے غزہ کے شمالی علاقے میں فلسطینیوں کی واپسی کو تنقید کا نشانہ بناتے اور زہر اگلتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیلی فوجیوں کی قربانیوں کی توہین ہے۔ قابض فوج کی دہشت گردی کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اہل کاروں نے میدان جنگ میں کامیابی کے...
    انور عباس : پاکستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات 1971 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان دفاع و سیکیورٹی تعلقات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش نیول شپ پاکستان آئے گا۔  سفارتی ذرائع کے  مطابق بنگلہ دیش نیول شپ سمدرا جوائے پاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کرے گا, رواں ماہ بنگلہ دیشی فوج کے ایک وفد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا ،وفد کی قیادت پرنسپل سٹاف افسر لیفٹننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کر رہے تھے،وفد نے آرمی چیف, ائیر چیف,  چئیرمین جواینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقاتیں کیں ،ان دوروں پر بھارتی میڈیا میں خوب شور و غوغا مچا ہوا اور بھارتی...
    کوئٹہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ کوئٹہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3۔7 ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ کوپیما مرکز کے مطابق کوئٹہ زلزلے کا مرکز 19 کلو میٹر مغرب کی جانب بتایا گیازلزلے کی گہرائی 19 کلو میٹر تھی،تاحال جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی، کیا اب عام پاکستانی گاڑی خرید پائے گا؟
    بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے ساؤتھ فلموں کےلیے کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق اپنا تجربہ بیان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ ثناء شیخ نے کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق اپنے تجربے کے ساتھ انڈسٹری میں ایجنٹوں اور پروڈیوسرز کے غیر مناسب رویےپر بات کی۔33 سالہ اداکارہ نے ساؤتھ فلموں کے ایک ایجنٹ کی گفتگو بتائی کہ جس میں اُن نے استفسار کیا کہ ’تم سب کچھ کروں گی، ٹھیک ہے؟ عامر خان کی فاطمہ ثنا شیخ کیساتھ پیکل بال کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی ممبئی میں ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ پیکل بال کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ایجنٹ کی اس طرح کی بار...
    کراچی کے تاجر رہنما عتیق میر نے اپنے "مراد علی شاہ لے لو، مریم دے دو" والے بیان سے رجوع کر لیا۔اپنے  وضاحتی بیان میں عتیق میر نے  کہا کہ یہ بات انہوں نے ازراہ مذاق کہی تھی، یہ بات قطعی طور پر کسی کی کارکردگی سے متعلق نہیں کی تھی۔تاجر رہنما نے کہا کہ مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، مریم نواز کا معاملہ اپنے والد اور چچا کی طرح ہے کہ ہمارے کام نہیں، آنیاں جانیاں دیکھو۔ کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ، وزیر بےساختہ مسکرادیےکراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر...
    گنڈاپور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں غیرمعمولی ملاقات، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی...
    ملتان(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود یوں تو ٹھنڈے مزاج کے انسان ہیں اور اکثر صحافیوں کے سوالات کا خندہ پیشانی سے جواب دیتے ہیں تاہم ایک صحافی کے سوال نے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا۔ ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے شان مسعود سے سوال کیا کہ ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ آپ کا فیصلہ کرے گا؟ سوال کے جواب میں شان مسعود نے پہلے تو کہا کہ اگلا سوال پھر صحافی کی مداخلت پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’آپ کے اعتماد کی ریسپیکٹ کرتا ہوں لیکن آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلہ ساز پاکستان کرکٹ بورڈ ہے،...
    طویل عرصے سے جبری بے دخل کیے گئے فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی شروع ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج نتزارم کوریڈور سے پیچھے ہٹ گئی ہے جس کے بعد جبری بے دخل کیے گئےلاکھوں فلسطینی شمالی غزہ واپس لوٹ رہے ہیں۔  اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی غزہ جانے والے نتزارم روڈ کوکھول دیا گیا ہے، فلسطینیوں کو پیدل شمالی غزہ میں اپنےگھروں کوجانے کی اجازت ہے جب کہ گاڑیوں کو تلاشی کے بعد صلاح الدین شاہراہ سےشمال کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔  خیال رہے کہ جنگ بندی معاہدےکے تحت بےگھرفلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی کا عمل ہفتے کے دن شروع ہونا تھا مگر اس سے قبل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے...
    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی2007 کےکیس میں عدم شواہدکی بناء پر رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 مئی کے ایک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہدکی بناء پر رہنما ایم کیو ایم اور اُس وقت کے مشیر داخلہ وسیم اختر سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا۔بری ہونے والے دیگر 2 ملزمان میں عمیر صدیقی اور اعجاز شاہ قادری شامل ہیں۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان کے خلاف ائیر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج تھا، ملزمان پر 12 مئی 2007 کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات تھے۔ واضح رہےکہ عدالت نےکیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دے...
    برہموس ایئرواسپیس کے ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق انڈونیشیائی وفد کو برہموس میزائل سسٹم کی طاقت اور صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان 450 ملین ڈالر کی "برہموس سپرسونک کروز میزائل" ڈیل فائنل ہونے کے بہت قریب ہے۔ 26 جنوری کو انڈونیشیا کے ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ہندوستان کے برہموس میزائل سسٹم کی صلاحیتوں پر پریزنٹیشن دیکھا۔ یہ مجوزہ معاہدہ انڈونیشیا کو برہموس میزائل خریدنے والا دوسرا آسیان ملک بنائے گا۔ اس سے قبل فلپائن نے برہموس میزائل سسٹم خریدا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیائی بحریہ چیف محمد علی کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد ہندوستان کے برہموس ایئرواسپیس ہیڈکوارٹر پہنچا جہاں انہوں نے برہموس کے سی...
    راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان و دیگر 2 رہنماؤں کی بریت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ دورانِ سماعت پراسیکیوشن کے دلائل کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ مقدمے کا ٹرائل جاری ہے اور اس مرحلے پر بریت نہیں ہو سکتی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اپنایا کہ مقدمے میں12 عینی شاہدین کے بیانات پہلے ہی ریکارڈ ہو چکے ہیں اور پراسیکیوشن کو مزید شہادت پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔ انہوں نے عدالت کو یاد دلایا کہ اس سے پہلے شیخ رشید کی درخواستِ بریت بھی مسترد کی جا چکی ہے، جسے ہائی کورٹ نے برقرار رکھا۔ بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد...
      بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے الیگزینڈر لوکاشینکو کو بیلاروس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں انہوں نے صدر لوکاشینکو کے ساتھ قریبی تبادلوں کو برقرار رکھا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو تاریخ کی اعلیٰ ترین سطح پر لے جایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد مستحکم ہوا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ اور کثیر الجہتی تعاون میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین بیلاروس تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور باہمی فائدہ مند...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، اس سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقے کے لئے ریلیف ہو گا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اوگرا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے کس بھاو¿ گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک گیس کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا، وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ گیس کی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار 19 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے 19 ورکرز کی ضمانت کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے انہیں 50, 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکلاء انصر کیانی، سردار مصروف ایڈووکیٹ، آمنہ علی اور دیگر نے عدالت میں پیش ہو کر مؤقف پیش کیا۔ یہ ضمانت اس کیس کے سلسلے میں دی گئی ہے جس میں پی ٹی آئی کارکنوں کو 24 نومبر کے ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے کارکنوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین طب کے مطابق ہر انسان 20 ہزار جین کا جینیاتی کوڈ رکھتا ہے، یہی کوڈ اس کی جسمانی و شخصیت کی خصوصیات پیدا کرتا ہے۔ یعنی اس کی آنکھوں وبال کا رنگ کیسا ہو گا، وہ ذہین ہے یا غیبی اور کون سی بیماریاں اسے چمٹ سکتی ہیں، بچہ ماں اور باپ سے آدھے آدھے جین پاتا ہے مگر بعض جین زیادہ برتر حیثیت رکھتے ہیں۔ خواتین کے لئے یہ زیادہ امکان ہوتا ہے کہ وہ ذہانت کے جینیات اپنے بچوں تک منتقل کریں کیونکہ یہ جین ایکس کروموسوم پر پائے جاتے ہیں اور عورتوں کے پاس دو ایکس کروموسوم ہوتے ہیں، جبکہ مردوں کے پاس صرف ایک ہوتا ہے۔ سائنسی ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے...
      بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکہ کی ریاست آئیووا میں دوستوں کو نئے چینی سال کی مبارکباد کے جوابی کارڈز پیش کیے۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے 40 سال قبل خوبصورت ریاست آئیووا کا دورہ کیا تھا اور دوستوں نے جس گرمجوشی سے استقبال کیا تھا وہ انہیں آج تک یاد ہے ۔صدر شی نے کہا کہ چین اور امریکہ مشترکہ مفادات اور تعاون کے لئے وسیع گنجائش رکھتے ہیں اور یہ ایک دوسرے کے ساتھی اور دوست بن سکتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کی کامیابیوں میں ایک دوسرے کی حمایت کی جائے، مشترکہ خوشحالی کو بانٹا جائے جس سے دونوں ممالک کو اور دنیا کو فائدے پہنچے۔ انہوں نے امید...
      ہانگ کانگ میں امریکن چیمبر آف کامرس نے حال ہی میں ” ہانگ کانگ بزنس کنفیڈنس سروے” 2025 جاری کیا ہے ، جس کے مطابق ہانگ کانگ میں امریکی کمپنیوں کو ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول پر زیادہ اعتماد ہے اور وہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قوانین کے بارے میں زیادہ معروضی نکتہ نظر رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے پیر کے روز چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق 75 فیصد کاروباری اداروں کا ماننا ہے کہ ہانگ کانگ ایشیا کا بین الاقوامی کاروباری مرکز ہے اور نوے فیصد کمپنیوں کا ماننا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہنے کے حوالے سے ہانگ...
      کوالالمپور: “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” 2025 کی انٹرنیشنل لانچنگ تقریب ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپورمیں منعقد ہوئی۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے ثقافت و سیاحت سن یےلی، ملائیشیا کے وزیر برائے سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت تیو کینگ سن نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں ۔اس موقع پر یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اوٹون نے ایک ویڈیو پیغام بھی دیا۔ چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے زیراہتمام یہ تقریب 2001 سے مسلسل منعقد ہو رہی ہے ۔یہ سال اس تقریب کے انعقاد کا پچیسواں سال ہے ۔ اس سال “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” ایونٹ دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک اور خطوں میں تقریباً 500 شاندار پرفارمنسز کا انعقاد کرے گا تاکہ...
    بالی وڈ اسٹار سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس میں پولیس نے بنگلا دیشی خاتون کو گرفتار کرلیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دوران تفتیش پایا کہ سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار کیے گئے بنگلا دیشی شہری کے پاس جو موبائل سم تھا، وہ کسی خاتون کے نام تھا، اس لیے پولیس ریاست مغربی بنگال گئی، جہاں سے کھاکومنی شیخ نامی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے مغربی بنگال کے ضلع نادیہ سے کھاکومنی شیخ نامی خاتون کو گرفتار کیا ہے جسے راہداری ریمانڈ پر ممبئی لایا جائے گا۔ ممبئی پولیس کا دعویٰ ہے کہ خاتون ریاست مغربی بنگال کے ضلع نادیہ میں رہائش پذیرتھی اور وہ گرفتار...
      بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ہم نے چینی خصوصیات کی حامل بڑے ممالک کی سفارتکاری کو مزید گہرا کیا ہے، عالمی گورننس کے نظام میں اصلاحات کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور انسانی ترقی کو فروغ دینے میں مزید مثبت توانائی پیدا کی ہے۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے ” گریٹ ہال آف دی پیپل” میں اسپرنگ فیسٹیول 2025 گروپ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے...
      صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے بیجنگ : چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس بالترتیب 5 مارچ اور 4 مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جنرل آفس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے جنرل آفس نے اعلان کیا کہ وہ چینی اور غیر ملکی صحافیوں کا میڈیا کوریج کے حوالے سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ صحافیوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7 فروری ہے۔ نیوز سینٹر 27 فروری کو باضابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کرے گا۔ صحافیوں کی سہولت کے لئے ان دو...
    علامتی فوٹو قومی اسمبلی کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں غیر ظاہر شدہ آمدن اور اثاثوں کا راستہ روکنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اجلاس میں مزید پراپرٹی خریدنے کےلیے انکم ٹیکس ریٹرنز میں مزید رقم یا آمدن ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس بارے میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ غیر ظاہر شدہ آمدن اور اثاثوں کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کی تنظیم نو حکومت کے ایجنڈے پر ہے، وزارت خزانہوزارت خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو سے متعلق اعلان کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ...
    فوٹو: فائل کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ہونے والے ضمنی عملی امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ امتحان کے ملتوی ہونے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ضمنی عملی امتحان 31 جنوری 2025 کو لیا جائے گا۔
    وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار(فائل فوٹو)۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو فارن ایکٹ کو فالو کرنا چاہیے تھا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کو بھی پروسیجر کو فالو کرنا چاہیے تھا، ان کی دائر پٹیشن قانونی طور پر درست نہیں، چینی شہریوں کو قونصل جنرل کے ذریعے اپروچ کرنا چاہیے تھا۔ یہ بھی پڑھیے سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی شکایت رپورٹ نہیں، آئی جی چینی سرمایہ کاروں کا کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے انتہائی اعلیٰ سطح کی یقین دہانی وزیر داخلہ کے مطابق ان دو چینی شہریوں کی یہاں سرمایہ کاری نہیں، پولیس حکام نے...
    چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ  ڈیپسیک کے تازہ ترین ماڈل نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے، اس ایپ نے چیٹ جی پی ٹی کو امریکا میں پیچھے چھوڑ دیا ہے کیوں کہ امریکا میں آئی فون صارفین چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں ڈیپسیک زیادہ استعمال کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت، ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، ماہرین نئے لانچ ہونے والے ڈیپسیک R1 ، جس کی لاگت اوپنائی کے مسابقتی ماڈلز سے 95 فیصد کم ہ، یہ ماڈل صرف 5.6 ملین ڈالر میں تیار کیا گیا ہے، یہ مصنوعی ماڈل دوسرے مصنوعی ذہانت سے زیادہ بہتر نتائج دیتا ہے، خاص طور پر ریاضی کے سوال حل کرنے میں یہ...
    سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ہر بینک کی ایڈوائزری کونسل اور شریعہ بورڈ میں علماء موجود ہوں گے اور تمام مکاتب فکر سے ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی برانچ میں بھی علماء کی ضرورت ہو جو نگرانی کرے کہ بینکاری اسلامی نظام کے مطابق ہے بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلامی بینک کاری کی کلاسیں بھی شروع کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فنانس اینڈ تکافل کے اشتراک سے جامعة المنتظر لاہور میں علماء اور طلباء و طالبات کے ٹریننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام مکمل...
    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق 15 پر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک شخص بچے کو ورغلا کر زیادتی کی غرض سے ویرانے میں لے گیا ہے جس پر ڈولفن اسکواڈ پر کارروائی کرتے ہوئے  ملزم احمد کو گرفتار کرکے 10  سالہ بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔   ترجمان کے مطابق ملزم احمد معصوم بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے،  ملزم 10 سالہ  دانش کو بھی ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔  15 پر کال موصول ہونے کے بعد ڈولفن نے فوری ریسپانس...
    پشاور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے کرپٹ وزرا کو فارغ کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے ہدایت دی ہے صوبے میں کرپشن کی تحقیقات کی جائے، جو وزرا کرپشن میں ملوث ہیں انہیں فارغ کیا جائے۔ سینئر رہنما نے پارٹی کے بانی سے ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی تبدیلی کے حوالے سے بات چیت کی تردید کی۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران صوبائی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان کا علی امین گنڈا پور کے وزیراعلیٰ رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نےنجی ٹی وی کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کٹھن وقت میں پارٹی کی قیادت کی، جب کوئی پارٹی قیادت سنبھالنے کو تیار نہیں تھاعلی امین نےقیادت سنبھالی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مطمئن ہوں گے توعلی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ رہیں گے، بانی پی ٹی آئی مطمئن نہیں ہوں گے تو علی امین وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آٹھ فروری کے بعد دیکھیں گے...
    عدالت نے کیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے، عدالت نے اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں سانحہ 12 مئی کے چھ مقدمات تاحال زیر التواء ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ وسیم اختر سمیت تین ملزمان کو 12 مئی کے کیس سے بری کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 مئی کے ایک کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر سمیت تین ملزمان کو بری کردیا۔ بری ہونے والے دیگر دو ملزمان میں عمیر صدیقی اور اعجاز شاہ قادری شامل ہیں۔ پراسکیویشن کے مطابق ملزمان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں...
    دفتر خارجہ نے چین کی پالیسیوں کے حوالے سے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے ’بے بنیاد‘ الزامات مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بیجنگ اسلام آباد کا ہر موسم میں اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اصول پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل بنیاد ہے، پالیسی کے بنیادی اصول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے. پاک چین رشتہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ نے پاکستان اور چین دوستی کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ون چائنا پالیسی کے بنیادی اصول پر پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اصول پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل بنیاد ہے، پالیسی کے بنیادی اصول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ شفقت علی خان نے واضح کیا کہ چین پاکستان کا ہر موسم کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، دونوں ممالک کا رشتہ تعاون، علاقائی اور عالمی استحکام کے عزم سے نمایاں ہے۔ گزشتہ روز ہیوسٹن میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے امریکا میں چین کے خلاف...
    ایڈیشنل ضلع و سیشن کورٹ کوئٹہ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے متعلق 16 فروری 2024 کا عادل بازئی کا بیان حلفی 27 جنوری 2025 کوایک حکم نامے کے ذریعے بحال کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 30 دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ کے سول جج نے مسلم لیگ (ن) کا حلف نامہ معطل کردیا تھا جس پرمسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم پاکستان کو خدشہ تھا کہ حلف نامے کو ان کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پیر کو ایڈیشنل ضلع و سیشن کورٹ کوئٹہ کی جانب سے جاری حکم نامے سے ثابت ہوگیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کا حلف نامہ دوبارہ فعال ہوگیا ہے اور اس سے مسلم لیگ (ن) کو...
    مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس نے اپنی کامیاب ترین زندگی کی سب سے بڑی ناکامی طلاق کو قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی پر کھل کر بات کی اور اپنے پچھتاوے کا برملہ اعتراف کیا۔ بل گیٹس نے کہا کہ زندگی کی سب سے بڑی غلطی اہلیہ کو طلاق دینا تھا جس کا انتہائی زیادہ پچھتاوا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے بتایا کہ زندگی کے اہم اہداف میں شامل تھا کہ اپنے والد کی طرح میں بھی 45 سالوں پر محیط طویل ازدواجی رفاقت کرپاؤں۔  بل گیٹس نے کہا کہ یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا حالانکہ میں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبرپختونخوا سے ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک نے کہا ہے کہ ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا مجھے اپنے لیڈر عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کیوں مجھے عمران خان سے نہیں ملنے دیا جارہا؟ کیا یہ خوف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 26 نومبر کے حوالے سے سچ بتایا جائے گا جس سے تمام کرداروں کو پتا لگ جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں اسٹیبلشمنٹ حصہ نہیں، محمد علی درانی واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سال سے زیادہ عرصہ سے جیل میں...
    وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں ایسی کمی کا کیا فائدہ جس کا فائدہ غریب کو نہ ہو، حکومت نے مہنگائی کا خاتمہ کر دیا ہے ملک میں مہنگائی پچھلے سال 38 فیصد پرتھی دسمبر 2024میں 4 فیصد پر آگئی مہنگائی کی شرح 4فیصد پر آنا 80 ماہ میں سب سے کم ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے گیس کی قیمت بڑھانے کو منع کر دیا گیس استعمال کرنے والوں میں 64 فیصد گھریلو صارفین ہیں، وزیر اعظم نے منع کیاکہ گھریلو صارفین پر اور بوجھ نہیں ڈالا جائے گا...
    غزہ سے فلسطینیوں کو باہر کرنے کے اپنے منصوبے کے تحت امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر اور اردن سے فلسطینیوں کو اپنے ہاں رکھنے کا مطالبہ کردیا۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اردن اور مصر غزہ کی پٹی سے مزید فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کریں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے فلسطینیوں کو نکال کر غزہ کو ’صاف‘ کرنے کا منصوبہ دے دیا امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں غزہ میں تباہی کے حوالے سےکہا کہ یہ سب کچھ صاف کرنا چاہیے۔ انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے بعد غزہ کے حوالے سے کہا کہ وہ مسمار شدہ مقام ہے جہاں سب کچھ مسمار ہو چکا ہے اور وہاں...
    گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آ باد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، یہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ریلیف ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اوگرا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے کس بھا گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک...
     اسلام آ باد: وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں سے متعلق نیا نظام لا رہے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر گیس کی قیمت میں ایک پیسے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا، یہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے ریلیف ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اوگرا ہمیں بتاتا ہے کہ ہم نے کس بھاؤ گیس بیچنی ہے ، گیس کی قیمت کا تعین 1770روپے فی ملین کیوبک فٹ ہے۔  ان کاکہناہے کہ حکومت کے جانے اور دوبارہ آنے تک گیس کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہوا، وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ گیس کی ایک روپیہ قیمت نہیں بڑھانی، ہم نے تجویز دی کہ...
    حکمران جماعت بی جے پی کا کہنا ہے کہ ان ترامیم سے وقف بورڈ کے کام کاج میں شفافیت آئے گی اور انہیں جوابدہ بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال، جو پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ ہیں، نے کہا کہ این ڈی اے کے ارکان کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو قبول کر لیا گیا ہے۔ وقف ترمیمی ایکٹ پر پیر کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 44 ترامیم پر غور کیا گیا۔ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ کی ترامیم کو قبول کر لیا گیا جبکہ اپوزیشن کی ترامیم کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کرنے والے...
    فوٹو: فائل سرگودھا میں چند روز قبل طالب علم کی لاش ملنے کے کیس میں پیشرفت ہوئی ہے، ملزم نے 30 ہزار روپے ادھار واپس کرنے کے بجائے دوست کو قتل کردیا۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سٹی انعم شیر نے طالب علم صائم کے قتل کیس سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ طالب علم صائم کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔اے ایس پی سٹی انعم شیر کا کہنا ہے کہ ملزم نے 30 ہزار روپے ادھار کی رقم پر طالب علم صائم کو قتل کیا، گرفتار ملزم صائم کا دوست تھا، 23 جنوری کی رات گھر سے ساتھ لے کر گیا تھا۔انعم شیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کالج کا طالب...
    لاہور: متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نیلم منیر شادی کے بعد دوبارہ انڈسٹری میں کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرکے سب سے پہلے تو شادی پر مبارک باد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ پہلے کی طرح کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ شادی کی وجہ سے نیلم منیر نے انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اس تصویر میں وہ ایک بار پھر واپسی کی تیاری کرتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’میں شاندار وقت گزار کر اب واپس آگئیں ہوں اور اب کام کرنے کیلیے ایک نئی...
    جنوبی کوریا میں ہونے والے ہلاکت خیز طیارہ حادثے کی تحقیقات میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں گزشتہ سال 29 دسمبر کو گر کر تباہ ہونے والے طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یہی لگتا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجہ کوئی فنی خرابی یا انسانی غلطی نہیں تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ حادثہ طیارے کے انجن سے پرندے کے ٹکرانے سے ہوا۔ دونوں انجن سے پرندے کے ڈی این اے ملے ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے دونوں انجن سے پرندے کے پر اور خون کے بھی نشانات ملے ہیں۔ یاد رہے...
    کراچی(ویب ڈیسک ) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہناہے کہ 2025ء میں پاکستان کا پہلا نیا نوٹ جاری ہو جائے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک نئے نوٹ کی ٹیکنیکل ویلیوایشن کررہا ہے ، نئے نوٹ کو جلد منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2025ء میں پاکستان کا پہلا نیا نوٹ جاری ہو جائے گا، مختلف مالیت کے نئے نوٹ ایک ساتھ نہیں بتدریج جاری ہوں گے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے حال ہی میں نئے بینک نوٹ سیریز شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں بین الاقوامی معیار، تازہ ترین اور جدید سکیورٹی خصوصیات ہوں گی۔ مشینریز کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) پاکستان کے جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پیر کے روز بدعنوانی سے متعلق القادر ٹرسٹ کیس میں اپنی سزاؤں کے خلاف درخواستیں دائر کر دیں۔ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کے دوران کہا، ''ہم نے آج اپیلیں جمع کرا دی ہیں اور اگلے چند دنوں میں اس حوالے سے دفتری کارروائی کے بعد انہیں سماعت کے لیے مقرر کر دیا جائے گا۔‘‘ عمران خان اگست 2023ء سے جیل میں ہیں اور ان کے خلاف تقریباﹰ 200...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔ نجی ٹی و ی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسد قیصر و میڈیا نمائندگان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ یہ حکومت جب سے آئی ہے، جلد بازی میں قانون پاس کروا رہے ہیں۔ اس بل (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کے زمرے میں اٹھا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے جائز حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ میڈیا کے ذریعے...
    ون چائنا پالیسی کیلئے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے الزامات بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )دفتر خارجہ نے چین کی پالیسیوں کے حوالے سے پاکستانی عزم کو نشانہ بنانے والے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ بیجنگ اسلام آباد کا ہر موسم میں اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔واضح رہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف پوسٹس کی گئی، اور مقامی اور ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں بھی یہ دعوی کیا گیا تھا کہ محسن نقوی نے چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے خلاف مہم چلانے والے لابنگ...
    سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری کو آگاہ کردیا، کل میٹنگ میں نہیں بیٹھیں گے: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری کو آگاہ کردیا کہ کل کی میٹنگ میں نہیں بیٹھیں گے۔علی محمد خان،اسدقیصر و دیگر کے ہمراہ خیبر پختونخوا میں بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم مذاکرات سے سیاسی مسائل کا حل نکالیں گے، مذاکرات کے حوالے سیہم نے 7 دن کا وقت دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کل کی میٹنگ میں نہیں بیٹھیں گے،سیکرٹری اور سپیکر کو آگاہ کردیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پیکا ایکٹ...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں سول کوڈ نافذ۔۔۔ اترا کھنڈ پہلی ریاست بن گئی ، مسلمان، دوسری شادی نہیں کرسکیں گے نہ طلاق دے سکیں گے ۔ اتراکھنڈ میں آج 27 جنوری کو یکساں سول کوڈ نافذ ہونے جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ دھامی نے اس کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ یو سی سی کو نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن جائے گی۔ وزیراعلی دھامی نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے بعد یہ یقینی بنایا جائے گا کہ اتراکھنڈ میں جنس، ذات پات، مذہب کی بنیاد پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔ ہم نے تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی ہیں۔ ایکٹ (UCC) اب نافذ ہونے کے لیے تیار...
    بدین: جعلی عامل کے تشدد کے باعث 30 سال کی خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی عامل اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیاجائےگا۔
    سال نو کے آغاز سے چند روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے جنوبی کوریا کے طیارے کی تباہی کی تحقیات مکمل کرلی گئیں۔ یاد رہے کہ 29 دسمبر کو جیجو ایئر کے طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: المناک فضائی حادثے میں جنوبی کوریا کا مسافر طیارہ تباہ، 124 افراد ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی کوریا کے روزنامے جونگ اینگ ڈیلی نے رپورٹ کیا ہے کہ حکام کی جانب سے حادثے سے منسلک پرندوں کے ٹکرانے کے بارے میں انکشاف کے بعد متاثرین کے اہل خانہ نے تحقیقات ختم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہوائی جہاز کے دونوں انجنوں میں بیکل ٹیلس نامی ایک مہاجر پرندے کے پر اور خون کے...
    صوبے کے 25اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن میں پی پی پی، نیشنل پارٹی، جے یوآئی، پشتونخوامیپ،اے این پی سیت بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا ہے، تربت کے مختلف وارڈز میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات ملتوی 19وارڈز میں کسی امیدوارنے کاغذات ہی جمع نہیں کرائے۔ بلوچستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات پشین کے  میونسپل کارپوریش  کی خالی 2 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں وارڈ 12 کی نشست پر پشتونخوامیپ کے امیدوار شمس الدین جمال 94 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے،جمعیت کے امیدوار مولوی عتیق اللہ درانی 76 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،وارڈ 13 پر جمعیت کے محمد شریف پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان بلدیاتی الیکشن: مخصوص نشستوں پر پولنگ...
     اسلام آباد: وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مشاورتی عمل شروع کردیا۔   وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس کے دوران وزیر خزانہ نے منصفانہ ، مؤثر اور بہترین ٹیکس کے نظام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔  وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ٹیمیں آنے والے دنوں میں تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیں گی۔  محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس پالیسی یونٹ کو ایف بی آر سے نکال کر وزارت خزانہ میں شامل کر رہے ہیں جس کا مقصد ٹیکس پالیسی کو ریونیو کلیکشن کے دباؤ سے محفوظ رکھنا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ ٹیکس...
    پشاور: خیبر میں نامعلوم مسلح افراد نے باڑہ بازار میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا، ایک زخمی ہوگیا، مالاکنڈ میں نشئی نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کی نیند سلادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ خیبر کے باڑہ بازار میں پیش آیا جس کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے4 افراد نشانہ بنے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ مالاکنڈ میں پیش آیا جس میں مخناولہ کے علاقے میں نشئی نے تین افراد کو قتل...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ ساتھی اداکار معمر رانا کی حالیہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وہ ان کیلئے فکر مند ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ میرا نے معمر رانا کی متنازع ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے حق میں بیان دیتے ہوئے انہیں پاکستان کا قیمتی اثاثہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معمر رانا کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ میرا نے کہا کہ معمر رانا پاکستان کے سلمان خان ہیں لیکن وہ شاید غلط ہاتھوں میں ہیں، جس پر انہیں تشویش ہے اور وہ انکے لئے بہت فکر مند ہیں۔         View this post on Instagram          ...
    ویب ڈیسک— امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے انتباہ کے بعد جنوبی امریکہ کا ملک کولمبیا امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے اپنے تارکینِ وطن کی واپسی پر رضامند ہو گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک میں اتفاق ہو گیا ہے کہ کولمبیا اپنے تارکینِ وطن کو بغیر کسی رکاوٹ کے قبول کرے گا اور یہ امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے ہی کولمبیا پہنچائے جائیں گے۔ اس سے قبل کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو نے دو امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے اپنے تارکینِ وطن کو واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اُسی صورت میں اپنے تارکینِ وطن کو واپس لیں گے جب امریکہ ان کے ساتھ عزت کے ساتھ...
    بل گیٹس کو طلاق پر پچھتاوا، زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے طلاق کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں بل گیٹس نے کہا کہ طلاق زند گی کا سب بڑا پچھتاوا ہے، طلاق ان کے اور میلنڈا دونوں کے لیے دکھ اورمشکل تھی۔بل گیٹس نے کہا امید تھی ہماری شادی اتنی ہی کامیاب ہوگی جتنی 45 سال ساتھ گزارنے والے میرے والدین کی تھی، جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی تو میں کامیاب تھا لیکن بہت زیادہ کامیاب اس وقت...
    ‘آپ کے سوال میں بہت زیادہ تضحیک تھی’، شان مسعود کپتانی سے متعلق سوال پر ناراض ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز )قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کپتانی سے متعلق صحافی کے سوال پر ناراض ہو گئے۔ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافی نے شان سے سوال کیا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا؟ شان مسعود نے پہلے کہا نیکسٹ کوئسچن (اگلا سوال)، پھر جواب دیا کہ ماضی میں جو ہوا اس کا میں جواب نہیں دو ں گا، اب جو ہو رہا ہے اس کا جواب دے رہا ہوں، آپ حقائق پر بات...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی ممبئی سے دبئی جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے مسافر تقریباً 5 گھنٹے تک طیارے کے اندر قید رہے۔ ایسے میں مسافروں کا غصہ بڑھتا رہا اور مشتعل افراد طیارے کے عملے سے دروازہ کھولنے کی درخواست کرتے رہے۔ مشتعل افراد طیارے کو گھونسے مارتے رہے اور کہتے رہے کہ انہیں فلائٹ سے اتار دیا جائے۔ مسافروں نے شکایت کی کہ وہ طیارے میں بغیر ائیر کنڈیشنگ کے بیٹھے رہے اور انہیں کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کپتان نے ایک بار بھی کاک پٹ سے باہر...
    بشری بی بی کی شکایتوں پر علی امین گنڈا پور کو ہٹا دیا گیا: مریم اورنگزیب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بشری بی بی کی شکایتوں پر علی امین گنڈا پور کو ہٹا دیا گیا۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صوبائی صدارت سے ہٹا کر علی امین گنڈا پور کو وفاق کی اکائیوں کو کمزور کرے کی وفاداری کا انعام دیا، ایک صوبے کے وزیراعلی کو دوسرے صوبے پر چڑھائی کرنے کا حکم دے کر استعمال کر کے فارغ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری ہے ہی...
    کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں جہاں بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی وہیں بلے بازوں نے بھی مشکل پچ پر بھرپور کھیل پیش کرنے کی کوشش کی۔ ملتان میں کھیل گئے دونوں میچز کے دوران کسی بھی ٹیم کا کھلاڑی سنچری اسکور تو نہیں کر سکا البتہ پاکستان کی جانب سے سعود شکیل پہلے ٹیسٹ میں 84 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ دوسرے نمبر پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 71 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ دونوں ٹیسٹ میچز کی چاروں اننگز کی بات کی جائے تو اس میں پاکستان کے محمد رضوان 147 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سعود شکیل 131 رنز...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹرز آف دی ایئر کے ناموں کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عظمت اللہ عمرزئی کو 2024 میں شاندار کارکردگی پر کرکٹر آف دی ایئر 2024 کے اعزاز سے نواز دیا۔ 24 سالہ افغان کرکٹر نے 14 ون ڈے میچز میں 417 رنز اور 17 وکٹیں حاصل کیں، 52.12 کی اوسط سے رنز بنائے اور 20.47 کی اوسط سے وکٹیں لیں۔   عظمت اللہ کی نمایاں کارکردگیوں میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست 149 رنز اور جنوبی افریقہ کے خلاف 50 گیندوں پر 86 رنز شامل تھے۔ نومبر میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیتنے...
    کیلیفورنیا:واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے اب ایک ہی ڈیوائس پر متعدد واٹس ایپ اکاؤنٹس کو آسانی سے منظم کیا جا سکے گا۔ یہ نیا فیچر ایپل کے ٹیسٹ فلائٹ بیٹا پروگرام کے تحت جاری کیا گیا ہے، اور جلد ہی یہ تمام آئی فون صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کی بدولت اب صارفین کو اضافی ڈیوائسز کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ ایک ہی فون پر مختلف اکاؤنٹس کا انتظام کر سکیں گے۔ پہلے، اضافی اکاؤنٹس سیٹ اپ کرنے کے لیے صارفین کو دوسرے فون نمبر یا ایسا فون درکار تھا جو ایک سے زیادہ سم کارڈز کو سپورٹ کرتا ہو۔ لیکن اس نئی اپ ڈیٹ...
    — جنگ فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت نے وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی طرف موڑ دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان اور چوہدری عبدالقدر نے اجلاس سے خطاب کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت دن بدن بہتری کی طرف جاتی رہی ہے، پاکستان کو بعض اناڑی سیاست دانوں کی وجہ سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ روایتی طور پر اس کے پاس کم بفرز تھے اور معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ متاثر ہوئی۔ پیرس: افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد پاکستان کی حفاظت، ترقی خوشحالی میں ہمشہ افواج پاکستان...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل—فائل فوٹو سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہم آئین کو فالو کریں گے، فیصلے کو نہیں، یہاں سوال اختیارات سے تجاوزکا ہے، کیا کمیٹی نے اپنا اختیارات سے تجاوز کیا؟  سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف شوکاز واپس لے لیاسپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم کر دی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آج وکلاء آپ کے سامنے کہہ رہے تھے بینچز اختیارات کو بھی چیلنج کیا ہے؟ آرمی ایکٹ میں ترمیم ہوتے ہی ملٹری ٹرائل والا کیس آئینی بینچ میں آگیا، کس...
    کیلیفورنیا:دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی طلاق کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ بل گیٹس نے ایک بیان میں کہا کہ طلاق ان کے لیے اور میلنڈا دونوں کے لیے ایک مشکل اور تکلیف دہ تجربہ تھا۔ "طلاق میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے,” بل گیٹس نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں امید تھی کہ ہماری شادی میرے والدین کی طرح کامیاب ہو گی، جو 45 سال تک ساتھ رہے۔” بل گیٹس نے یہ بھی کہا کہ "جب میلنڈا سے ملاقات ہوئی، تو میں کامیاب تھا، لیکن جب ہم ایک ساتھ تھے تو میری کامیابی میں اور بھی اضافہ ہوا۔” میلنڈا گیٹس...
    کراچی: بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے 12 سال بعد رنجی ٹرافی میچ کھیلنے کی تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہلی نے دہلی کو رنجی ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں ریلویز کے خلاف اپنی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے، 36 سالہ رائٹ ہینڈ بیٹر نے اس سے قبل دہلی کے لیے 2012 میں آخری رنجی ٹرافی میچ کھیلا تھا۔ ریلویز سے گروپ ڈی میچ 30 جنوری سے 2 فروری تک دہلی میں ہی شیڈول ہے، سردست کوہلی نے ممبئی میں تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے کوہلی کی کئی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، اس میں وہ سابق بھارتی بیٹنگ کوچ سنجے بنگر کے ساتھ مشقیں کر رہے...
    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا؛ افراط زر میں اضافے کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ افراط زر میں آنے والے مہینوں میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرکے شرح سود کو ایک فی صد کم کرکے 13 سے 12 فی صد مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ڈیٹا میں کافی مثبت ٹرینڈ ہیں،...
    کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ غلام رکھنے والے سفید فام ہیں جو انسانی نسل کو مٹا دینے کی راہ پر ہیں۔ یہ کولمبیئن صدر کا حالیہ تلخ تنازعے میں تازہ ترین بیان ہے جو اس وقت شروع ہوا جب پیٹرو نے اپنے ملک میں امریکی تارکین وطن کی ملک بدری کی 2 پروازوں کو روک دیا تھا۔ تاہم چند گھنٹوں بعد، ٹرمپ نے کولمبیا پر بھاری درآمدی ٹیرف عائد کرنے اور ویزا پروسیسنگ روکنے کی دھمکی دی تھی۔ امریکی صدر کی دھمکی کے بعد پیٹرو فوراً تارکین وطن کی پروازوں پر اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے اور یہاں تک کہ انہوں نے اپنا ذاتی طیارہ پیش کیا تاکہ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری 2025)سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کر دیا،سٹیٹ بینک نے کئی مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا،گورنر سٹیٹ بینک کا ملک میں شرح سود میں کمی کا اعلان ،مانیٹری پالیسی کمیٹی نے ملک میں شرح سود 13سے کم کر کے 12کر دی گئی ہے ،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کی مانیٹری کمیٹی نے شرح میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔معاشی اعشارئیے بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ مہنگائی اور کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد معیشت میں استحکام لانا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ اس کمی سے قرضوں کی سہولت...
      کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1 فیصد شرحِ سود میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کے تحت اس کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرحِ سود 13 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری آ رہی ہے، اور معاشی اعشاریے مثبت سمت میں ہیں۔ مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اس فیصلے کی بنیاد بنے ہیں۔
    ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے لیے گزشتہ ہفتے سوئس شہر ڈیووس میں سرکردہ کاروباری شخصیات، ماہرین تعلیم اور عالمی رہنما جمع ہوئے تاکہ موجودہ وقت کے کچھ اہم مسائل جیسے موسمیاتی تبدیلی، افراط زر یا اقتصادی ترقی پر گفتگو ممکن بنائی جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: معاشی چیلنجز کے باوجود پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ورلڈ اکنامک فورم تاہم ایک بم شیل رپورٹ نے عالمی اشرافیہ کے اس اجتماع کے تاریک پہلو کو اجاگر کیا ہے، برطانوی جریدے ڈیلی میل کے مطابق ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ایسکارٹ ایجنسیوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ کس طرح امیر مہمانوں نے ایسکارٹس کے لیے سب...
    اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کردی  ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 13 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کردی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 12 فیصد اسٹیٹ بینک جمیل احمد شرح سود کم گورنر
      اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 1010 گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کو خط لکھا ہے۔ ایف بی آر کے خط میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑیاں صرف فیلڈ دفاتر میں تعینات عملے کو فراہم کی جا رہی ہیں۔ گریڈ 17 اور 18 کے افسران جو فیلڈ میں کام کر رہے ہیں، انہیں یہ گاڑیاں دی جائیں گی۔ خط کے مطابق، گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسران کو گاڑیاں نہیں ملیں گی، اور گاڑیاں دفاتر کے استعمال کے لیے دی جائیں گی، نہ کہ انفرادی افسران کو۔ گاڑیوں کے غلط استعمال سے بچاؤ کے لیے ان پر ایف بی آر کے سٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے۔ ایف بی آر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کی توہین عدالت کے خلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی، عدالت نے قرار دیا ہے کہ بینچ کی اکثریت انٹراکورٹ اپیل نمٹانے کی وجوہات دے گی جسٹس جمال مندوخیل نے 2 رکنی بینچ کے فیصلے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جس انداز میں توہین عدالت کا مرتکب قرار دیاگیا، اب میں کمیٹی اجلاس میں نہیں جاﺅں گا.(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کی توہین عدالت شوکاز نوٹس کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی ریگولربینچ نے سماعت کی سماعت کے آغاز میں درخواست...
    جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور معروف عالم دین مولانا قاضی ظہور احمد کو پشاور کے علاقے بڈھ بیر احمد خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، مولانا نماز عشاء کے بعد درس سے فارغ ہو کر اپنے گھر جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع سے 30 بور پستول کے دو خول برآمد ہوئے ہیں اور واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی عطا اللہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت قرار دیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے مولانا قاضی ظہور احمد کی شہادت پر گہرے رنج...
      میامی: بلوچستان کے ممتاز کھلاڑی شاہ زیب رند نے کراٹے کی عالمی چیمپئن شپ KC52 جیت کر ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کی۔ شاہ زیب رند نے میامی میں ہونے والے مقابلے میں تین بار کے عالمی چیمپئن ایڈگرس سکریوینرز کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر عالمی چیمپئن شپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کیا۔ شاہ زیب کی اس کامیابی نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا سامان فراہم کیا ہے۔ وہ تین بار کے قومی ووشو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں، اور ان کی کامیابیاں نوجوانوں کے لیے ایک تحریک کا باعث ہیں۔ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد شاہ زیب رند نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا،...
    صوابی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یوم سیاہ منایا جائے گا، خیبر پختونخوا اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرائے گی، ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان مظاہرے کریں گے۔ بشریٰ بی بی کی شکایتوں پر علی امین گنڈا پور کو ہٹا دیا...
    اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے گفتگو کرتے ہوئے جی بی میں شعوری تنزل کی جانب اشارہ کیا اور عوام میں شعوری تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے ایک اعلیٰ سیاسی وفد کے ہمراہ قم میں جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد میں ٹیکنوکریٹ ممبر جی بی کونسل شیخ احمد نوری، ممبر اسمبلی حلقہ 3 گلگت سید سہیل شاہ، ممبر اسمبلی حلقہ 3 سکردو وزیر سلیم، صوبائی سکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ڈاکٹر مشتاق حکیمی اور سید محمد صادق رضوی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان شامل تھے۔ جامعہ روحانیت کے جنرل سیکرٹری شیخ سجاد شاکری نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے جامعہ کی خدمات اور کارکردگیوں پر روشنی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جنوری ۔2025 )رائٹ سائزنگ کے باوجود وفاقی حکومت کے اداروں میں ڈیڑھ لاکھ اسامیاں خالی ہیں رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی ملازمین کے بارے میں تازہ ترین سالانہ شماریاتی رپورٹ برائے 2022-23 میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وفاقی حکومت اور اس سے منسلک محکموں اور خود مختار اداروں کی کل منظور شدہ تعداد 12 لاکھ 39 ہزار 619 سے زائد ہے لیکن مالی سال 23-2022 تک اس کے ملازمین کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 610 تھی. جن میں سے تقریبا آدھے عہدوں (زیادہ تر وفاقی حکومت میں ) کو حال ہی میں ختم کر دیا گیا تھا جب کہ کارپوریشنز اور خود مختار اداروں کو اس سے کوئی فرق نہیں...
    “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” 2025 کی انٹرنیشنل لانچنگ تقریب کا کوالالمپورمیں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز کوالالمپور: “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” 2025 کی انٹرنیشنل لانچنگ تقریب ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپورمیں منعقد ہوئی۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے ثقافت و سیاحت سن یےلی، ملائیشیا کے وزیر برائے سیاحت، فنون لطیفہ اور ثقافت تیو کینگ سن نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ اس موقع پر یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اوٹون نے ایک ویڈیو پیغام بھی دیا۔چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے زیراہتمام یہ تقریب 2001 سے مسلسل منعقد ہو رہی ہے ۔یہ سال اس تقریب کے انعقاد کا پچیسواں سال ہے ۔ اس سال “ہیپی اسپرنگ فیسٹیول” ایونٹ دنیا...
    معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ  اپنی دوسری شادی کا انکشاف کیا ہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی کی طلاق کی وجہ وہ نہیں تھے۔ خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب فیصل قریشی اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان طلاق ہو رہی تھی تو انہوں نے فیصل قریشی کو سمجھایا کہ وہ اپنا گھر خراب نہ کریں۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ٹرولز کے...
    بھارت میں 26 جنوری تک جاری رہنے والا مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک 16 سالہ مونالیزا بھونسلے ہے، جس کو  ’وائرل مونالیزا‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔ میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان نے سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔         View this post on Instagram                       A post shared by Mona lisa ❤️❤️❤️ (@mona_lisa_0007)   مونالیزا  کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے پاس خریداری کیلئے لوگوں کو ہجوم کرنا شروع...