2025-04-14@14:48:04 GMT
تلاش کی گنتی: 39
«ملتوی کر دیا»:
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر ایاز صادق برہم ہو گئے اور اپوزیشن کے رویئے کو "غیر سنجیدہ" قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمان کے اجلاس کے دوران آج بھی کورم پورا نہ ہوا، بار بار کورم کی نشاندہی پر سپیکر ایاز صادق برہم ہوگئےاورکہا کہ اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، آج سوالات کی اکثریت اپوزیشن کی جانب سے تھی مگر وہ خود ایوان کی کارروائی کا حصہ نہ بنے۔ "جنگ " کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین، سرحدی مسائل اور نہری نظام جیسے اہم قومی معاملات پر بات چیت کے وقت اپوزیشن کی اکثریت ایوان میں نہیں تھی۔واک آؤٹ کرکے عوامی نمائندگی کے بجائے محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ کو ترجیح...
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کا 8 اپریل کو شیڈول اجلاس ملتوی ایک رکن کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں 8 اپریل 2025 کو شیڈول جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ایک رکن کے دستیاب نہ ہونے پر ملتوی کردیا گیا اور اب 11اپریل کو دوپہر دو بجے سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں دو ججوں تعیناتی پر غور ہوگا۔ قبل ازیں جاری کیے گئے ایجنڈے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ، بلوچستان ہائی کورٹ، پشاور ہائی کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں سابق چیف جسٹس کو جوڈیشل...
اپنے ایک بیان میں لبنانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس سفر کا مقصد سرحد پر ہونے والے واقعات اور دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی کو روکنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بعض ذرائع نے عرب نیوز ٹی وی المیادین کو بتایا کہ لبنانی وزیر دفاع "میشل منسی" اور ان کے ہمراہ جانے والے وفد کا دورہ دمشق ملتوی ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دورے کا التواء شامی حکام کی درخواست پر عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے سوموار کے روز ایک لبنانی عہدیدار نے اعلان کیا کہ میشل منسی بدھ کے روز دمشق جائیں گے تا کہ اپنے شامی ہم منصب "مرهب ابو قصره" سے ملاقات کریں۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کایبنہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا۔(جاری ہے) کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی، سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال کا جائزہ اور قومی سلامتی کمیٹی کی تجاویز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت آج شیڈول وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا تاہم اب اجلاس کل 26 مارچ کو منعقد ہوگا۔اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے کنونشن پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔ سفارتی مشن کے ارکان کے لیے تجارتی سرگرمیوں کے لئے وزارت خارجہ پاکستان اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی۔وزارت صنعت و پیداوار اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے درمیان ای-موبلٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزرا کی ایوان میں عدم شرکت پر ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ برہم ہوگئے اور ایوان چلانے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے وفاقی وزراء کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایوان کے امور چلانے میں عدم تعاون پر افسوس کا اظہار کیا۔ ڈپٹی سپیکر کی جانب سے یہ فیصلہ ایوان کے احترام کی خاطر کیا گیا ہے اور وفاقی وزراء کی غیر موجودگی نے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالا۔ ڈپٹی سپیکر غلام مصطفٰی شاہ نے اجلاس کو احتجاجاً کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔ ہم اصل تیاری ایشیا کپ...
رمضان المبارک کا احترام، پاکستان ہندو کونسل نے ہولی کا تہوار عیدالفطر تک ملتوی کردیا، WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کا ویڈیو پیغام کراچی : پاکستانی ہندو کمیونٹی نے رمضان المبارک کے احترام میں ہولی کی مرکزی تقریب عید الفطر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہولی کی مرکزی سالانہ تقریب اور عید ملن پارٹی 6 اپریل کو کراچی میں انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوگی۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہولی نیکی کی بدی اور اچھائی کی برائی پر جیت کا نام ہے، ظلم کی رات جتنی تاریک...
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان کی ایک فلم ایسی بھی ہے جس کی وجہ سے ممبئی جیسے بڑے شہر میں کئی دنوں تک سیکڑوں شادیاں ملتوی ہوگئیں تھیں۔ ہم جس فلم کی بات کر رہے ہیں وہ آج بھی مداحوں کے دلوں میں راج کرتی ہے۔ یہاں بات ہورہی ہے سنجے لیلیٰ بھنسالی کی 2001 میں بننے والی فلم دیوداس کی جس کی پڑوڈکشن اتنی بڑی تھی کہ اس کیلئے پورے ممبئی شہر کے جنریٹرز کو کرائے پر بُک کرلیا گیا تھا۔ جی ہاں! یہی وجہ ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی عظیم تخلیق دیوداس دراصل ممبئی میں ہونے والی سیکڑوں شادیوں کو ملتوی کرنے کا سبب بنی۔ یہ فلم سرت چندر کے ناول پر بنائی گئی تھی جس میں شاہ...
سندھ حکومت نے ہولی کے تہوار کے باعث ہندو برادری کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ ںوٹیفکیشن کے مطابق ہندو ملازمین کی 13 اور 14 مارچ کو چھٹی ہوگی ،تمام سرکاری،نیم سرکاری اور کونسل دفاتر پر اطلاق ہوگا۔ دوسری جان ب حکومت پنجاب نے 14 مارچ کو لاہور کے الحمراء ہال میں ہونیوالا پنجابی کلچر میلہ ملتوی کردیا،پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین سانحہ اور احترام رمضان کے پیش نظر فیسٹول ملتوی کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس دوران وکیل پیپلز پارٹی ساجد تنولی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔اس دوران ممبر خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین ہیں۔انہوں نے پھر استفسار کیا کہ بلاول بھٹو کس جماعت سے رکن اسمبلی ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ بلاول...
محمد یاسین نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں، انہیں این آئی اے کی عدالت نے ایک جھوٹے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی سپریم کورٹ نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی اس درخواست پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی ہے جس میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک اور دیگر کے خلاف دو جعلی مقدمات کی سماعت مقبوضہ جموں و کشمیر سے دہلی منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس ابھے ایس اوکا اور جسٹس اجل بھویان پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت 4 اپریل...
کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئی شیڈول کے مطابق 16 مارچ کو شروع ہونے والے امتحانات اب 7 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ نویں دسویں کے پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے۔ فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات 28 اپریل سے ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کی وجہ سے کیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا معاملہ، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کے قیام سے گھبرانے لگی ، سیاسی و کور کمیٹی کا طلب کردہ اجلاس اچانک ملتوی کردیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کے پنجاب قیادت کے فیصلے کی توثیق ہونا تھی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اجلاس کی صدارت کرنا تھی ،بیرسٹر گوہر نے فیملی مصروفیت کے باعث اجلاس کی صدارت سے معذرت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی و سیاسی کمیٹی اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا حتمی فیصلہ ہونا تھا ،پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے لئے...
گلمرگ میں کم برف باری؛ ونٹر گیمز ملتوی ہونے پر سیاح مایوس
انقرہ/ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی نے طے شدہ سعودی عرب کا دورہ ملتوی کر دیا ہے اور کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے بارے میں بات چیت یوکرین کے بغیر نہیں ہو سکتی یہ اعلان انہوں اپنے دورہ ترکی کے دوران کیا زیلنسکی نے کہا کہ کیف کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا انہوں نے آج سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنا تھا یوکرینی صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنا ریاض کا دورہ 10 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھاکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ریاض میں امریکی اور روسی حکام کے درمیان ملاقات کو...
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا گیا تھا۔ قبل ازیں مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
—فائل فوٹو توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی ہے۔اس حوالے سے عدالتی عملے نے بانئ پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا ہے۔ توشہ خانہ کیس ٹو: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاریاسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے اس سلسلے میں کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ سماعت آج نہیں ہو گی۔
اسلام آباد(اے پی پی)ایوان بالا کا اجلاس جمعہ کی صبح 10:30 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ سینیٹ کا اجلاس جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کی رپورٹس، قانون سازی اور دیگر اہم امور زیر غور آئے۔ بحث و مباحثے کے بعد اجلاس کو جمعہ کی صبح 10:30 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران مصر اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اس وقت بلند ترین سطح پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے سفارتی ذرائع نے العربی الجدید کو بتایا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے ٹرامپ منصوبے سے اختلاف کی وجہ سے مصر کے صدر "عبدالفتاح السیسی" کے دورہ امریکہ ملتوی ہونے کا شدید امکان ہے۔ ان ذرائع نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کی جانب سے مصر کی امداد بند کرنے کی دھمکیوں کا مطلب یہ ہے کہ قاھرہ اور صیہونی رژیم کے درمیان عملاََ کوئی امن معاہدہ باقی نہیں رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران مصر اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اس وقت بلند ترین سطح پر ہے۔ واضح رہے کہ...
بیرسٹر علی ظفر —فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سینیارٹی کا معاملہ حل ہونے تک جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو مؤخر کیا جائے، جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سینیارٹی کا فیصلہ نہ ہو آپ ان کے بارے میں فیصلہ نہیں کر سکتے۔ جوڈیشل کمیشن کے رکن سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خطسینیٹر علی ظفر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز سنیارٹی کا معاملہ حل ہونے تک اجلاس...
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے اجلاس ملتوی ہونے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ کابینہ کا آج 23 واں اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے جوڈیشل کمیشن کے رکن نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا، اجلاس کو مؤخر کر دیا جائے، ان کے مطابق، ججز کے حالیہ تبادلے سے ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو چکی ہے، جس سے عدالتی نظام پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن کے رکن اور سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر علی ظفر نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جوڈیشل کمیشن کے رکن اور سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر علی ظفر نے خط میں موقف اختیار کیا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا، اجلاس کو موخر کر دیا جائے، ان کے مطابق ججز کے حالیہ تبادلے سے ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو چکی ہے، جس سے عدالتی نظام پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا کہ ان تبادلوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ یہ انتظام بانی پی ٹی آئی...
سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط، جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جوڈیشل کمیشن کے رکن اور سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینیٹر علی ظفر نے خط میں موقف اختیار کیا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی سنیارٹی کا معاملہ حل نہیں ہو جاتا، اجلاس کو موخر کر دیا جائے۔ ان کے مطابق، ججز کے حالیہ تبادلے سے ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو چکی ہے، جس سے عدالتی نظام پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ...
راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت اڈیالہ جیل میں جج امجد علی شاہ نے کی، جہاں بانی پی ٹی آئی کو بھی پیش کیا گیا۔کارروائی کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ پولیس کانسٹیبل عمران، جس نے 9 مئی کے روز نقصانات کی تصاویر بنائی تھیں، نے عدالت میں اپنی شہادت ریکارڈ کروائی اور 15 تصاویر بطور ثبوت پیش کیں۔اسی دوران، جی ایچ کیو حملے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے والے ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا۔ انہوں نے تخمینہ رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نقصانات کا مجموعی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا منگل کو بلایا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کیا تھا۔(جاری ہے) تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 23 جنوری 2025 کو بھی وزیراعظم کی نجی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ہونے والے ضمنی عملی امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ امتحان کے ملتوی ہونے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ضمنی عملی امتحان 31 جنوری 2025 ء کو لیا جائے گا۔
فوٹو: فائل کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت 28 جنوری کو ہونے والے ضمنی عملی امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ امتحان کے ملتوی ہونے سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ضمنی عملی امتحان 31 جنوری 2025 کو لیا جائے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ہدایت پر آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا۔ تاہم اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ چند بلوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 12 فروری تک ملتوی کردیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی درخواست کی تاہم اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔ اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج شروع کر دیا اور پیکا ایکٹ نامنظور اور صحافیوں پہ ظلم کے نعرے لگانا شروع کر دیے...
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا یعہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی نجی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک:وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا تھا تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی نجی مصروفیت کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی ذمہ داری سنبھالتے ہی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر عائد پابندی کو 75 دن کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اپنے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر کے اس پابندی کو ملتوی کر دیا۔ اس آرڈر کے تحت امریکی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس مدت کے دوران ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے کوئی قدم نہ اٹھائیں۔ یہ اقدام 20 جنوری کو صدر بائیڈن کی جانب سے کیا گیا، تاہم اس کا نفاذ 19 جنوری سے شروع ہوا تھا۔ ایگزیکٹو آرڈر میں صدر بائیڈن نے اپنے مشیروں اور متعلقہ حکام سے مشاورت کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاکہ اس معاملے...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ پیلٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی کو 75 دن تک ملتوی کردیا۔ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنے وعدے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کو 75 دن تک ملتوی کر دیا گیا ۔ امریکی صدر کی جانب ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا کہ وہ اپنے مشیروں سمیت دیگر حکام سے مشاورت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ 75 دن پلیٹ فارم کے خلاف پابندی کے حوالے سے اقدامات نہ کریں۔ ٹرمپ کی جانب سے آرڈر پر دستخط 20 جنوری کو کیے گئے ہیں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سمیت قیدیوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ عدالت میںپیش کر دی گئی ،عدالت نے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ایڈووکیٹ آمنہ لیاقت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزارخاتون آمنہ لیاقت اور عبداللہ ملک پیش ہوئے ۔(جاری ہے) اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر نے آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے رپورٹ پیش کی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق...
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس سے متعلق عدالیہ کی ساکھ پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے۔ 3 بار فیصلے کے اعلان کے حوالے سے تاریخ دینے کے باوجود احتساب عدالت نے فیصلہ نہیں دیا جس سے کئی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری جو سپریم کورٹ کے وکیل بھی ہیں نے کہا ہے کہ اس طرح کی التوا پہلے سے کمزور عدلیہ پر اعتماد کو مزید کمزور کرتی ہے۔ تاہم القادر کیس کا فیصلہ موخر ہونا ایک مثبت پیشرفت ہے۔ چار واقعات بتاتے ہیں کہ مذاکرات درست سمت میں جا رہے ہیں۔ ان میں اتوار کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، القادر کے بارے میں فیصلہ ملتوی کرنا، اعجاز چوہدری کے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ایجنڈے کی کارروائی کے بغیر ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں بمشکل دو تین ارکان ہی موجود تھے اور ایوان کا کورم پورا نہیں تھا۔اس موقع پر اسپیکر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر دوبجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

پیسوں کے بدلے بچیوں کی شادیاں: وفاقی محتسب نے مستقبل میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے کیس کو ملتوی کر دیا
اسلام آباد (رانا فرخ سعید) پیسوں کے عوض بچیوں کو شادی کیلئے فروخت کرنے کیخلاف درخواست وفاقی محتسب میں دائر،شکریال راولپنڈی کی رہائشی لڑکی نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے والد قسطوں پر چیزوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے ہیں،جن لوگوں سے پیسے لیے ہوتے ہیں ان کے بدلے بیٹی کی شادی اس عمررسیدہ شخص سے کر دیتے ہیں۔میرے والد نے میری دو بہنوں کی پیسے لیکر عمررسیدہ لوگوں کیساتھ شادی کردی میری بہنوں کی بیس لاکھ روپے لیکر شادی کی گئی جس کے بعد اب میری بہن کے دیور کا قرض اتارنے کیلئے میرے والد میری اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں میری عمر چودہ سال ہے اور پچاس سال کے...