راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ سماعت اڈیالہ جیل میں جج امجد علی شاہ نے کی، جہاں بانی پی ٹی آئی کو بھی پیش کیا گیا۔کارروائی کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہان کے بیانات قلم بند کیے گئے۔ پولیس کانسٹیبل عمران، جس نے 9 مئی کے روز نقصانات کی تصاویر بنائی تھیں، نے عدالت میں اپنی شہادت ریکارڈ کروائی اور 15 تصاویر بطور ثبوت پیش کیں۔اسی دوران، جی ایچ کیو حملے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے والے ایس ڈی او بلڈنگ اویس شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا۔ انہوں نے تخمینہ رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نقصانات کا مجموعی تخمینہ 7 لاکھ 80 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔استغاثہ کی جانب سے کیس میں ڈیجیٹل شواہد پر مشتمل 13 یو ایس بی عدالت میں داخل کرائی گئیں، جنہیں عدالتی حکم پر کمپیوٹر میں محفوظ کر دیا گیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ جو بھی ملزم ڈیجیٹل شواہد کی نقل لینا چاہے، وہ درخواست دے کر حاصل کر سکتا ہے۔دوسری جانب، اضافی رپورٹس کی نقول مکمل نہ ہونے کے باعث دو گواہان، ریاض اور احمد یار، کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے جا سکے۔ پی آئی ڈی، پیمرا، ایف آئی اے اور انٹرنل سیکیورٹی رپورٹس نامکمل ہونے پر عدالت نے ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت تک تمام اضافی رپورٹس مکمل کر کے عدالت میں پیش کی جائیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عدالت میں

پڑھیں:

کرم سے آمدورفت کے راستے 4 ماہ سے بند ہونے کے باعث ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

کرم(نیوز ڈیسک)ضلع کرم سے آمدورفت کے راستے چار ماہ سے بند ہونے کےباعث ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔راستے بند ہونے سے بیرون ملک تعلیمی اداروں میں داخلے اور روزگار حاصل کرنے والوں کے بھی مواقع ضائع ہونے لگے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تقریباً چار ہزار اوورسیز پاکستانی اور تقریباً 3 ہزار طلبہ و طالبات پاراچنار میں پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب مندوری لوئر کرم میں قبائل کا اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ہے۔ امن معاہدے کے تحت قبائل کے اب تک 16 بنکرز گرائے جاچکے ہیں۔کرم امن معاہدے پرعمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں جرگہ آج ہوگا۔کرم انتظامیہ نے نقصانات کے ازالے کیلئے کے پی حکومت سے 60 کروڑ روپے مانگ لیے
ذرائع کےمطابق کوہاٹ جرگہ میں دونوں جانب سے امن کمیٹی کے ارکان قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےحکام اور قبائلی عمائدین شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں نقصانات کا سروے مکمل کرلیا گیا۔ڈی سی کرم نے نقصانات کے ازالہ کے لیے صوبائی حکومت سے 60 کروڑ روپے مانگ لیے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بگن میں 700 دکانوں اور 300 سے زیادہ گھروں،2 پیٹرول پمپس، 12 گاڑیوں اور 200 مویشیوں کونقصان پہنچا۔

حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام

متعلقہ مضامین

  •  جی ایچ کیو حملہ کیس: نقصان کی رپورٹ اور ڈیجیٹل شواہد عدالت میں پیش
  • جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا: رپورٹ
  • جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید 2 گواہان کی شہادت ریکارڈ
  • 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: توڑ پھوڑ کی تصاویر اور مالی نقصان کی رپورٹ عدالت میں پیش
  • ” ایکس“ کی بندش کیخلاف درخواست پر 6 فروری کو ہونے والی سماعت پھر منسوخ
  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان عدالت میں پیش
  • کرم سے آمدورفت کے راستے 4 ماہ سے بند ہونے کے باعث ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
  • ۔9 مئی کے 13 مقدمات :عدالت کا کیسز کے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم
  • جی ایچ کیو حملہ کیس: مشال یوسفزئی کو عمران خان کی طرف سے وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا