2025-02-22@05:10:06 GMT
تلاش کی گنتی: 4613

«مصطفی عامر»:

    کراچی: مصطفی عامر قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق مقتول کی لاش کو قبر کشائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا۔   ذرائع کے مطابق مواچھ گوٹھ میں واقع ایدھی قبرستان  میں مقتول نوجوان مصطفی عامر کے قبر کشائی ہوئی، اس موقع پر میڈیکل ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید اور سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کے ہیڈ عامر حسن  بھی قبر کشائی کے موقع پر موجود تھے جہاں انہوں نے پہلے قبر کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں میڈیکل ٹیم نے لاش سے نمونے حاصل کیے۔ واضح رہے کہ مقتول مصطفی عامر کی لاش دریجی پولیس کی جانب سے 12 فروری کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے امریکی دفاعی لائن ہلا کر رکھ دی، صدر ٹرمپ نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنرل چارلس براؤن کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین "رازن" کین کو نامزد کریں گے، جو سابق ایف-16 پائلٹ اور سی آئی اے میں عسکری امور کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے فوجی قیادت میں مزید تبدیلیوں کا بھی عندیہ دیا ہے جن میں امریکی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان کی برطرفی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، پینٹاگون میں ملازمین...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار اسلام ٹائمز وی لاگ Middle East in Turmoil | Sayyed Nasrallah & Resistance Martyrs | US & Israel Under Pressure   بیروت میں لاکھوں کا اجتماع مزاحمت نے اسرائیل کو بے نقاب کر دیا  ٹرمپ کی پالیسیاں، اسرائیل کا زوال     ہفتہ وار پروگرام وی لاگ وی لاگر:سید عدنان زیدی پیش کش: سید انجم رضا تاریخ: 22-02-2025 پروگرام کا خلاصہ  23 فروری...
      اپوزیشن الائنس کی قیادت آج سندھ روانہ ہوگی، سندھ کے تین روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کے لیے اہم ملاقاتیں شیڈول، جی ڈی اے کی قیادت سے بھی ملاقات ہوگی بزنس کمیونٹی اور بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقاتیں طے، اپوزیشن الائنس کے وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم سے رہنما شامل اپوزیشن کی جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اہم رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں۔اپوزیشن قیادت سندھ میں بھی پڑاؤ ڈالے گی تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت آج سندھ روانہ ہوگی، سندھ کے تین روزہ دورے...
      قرضوں کی ادائیگی میں 1.3کھرب کی کمی سے گنجائش پیدا کی جائے گی، ذرائع حکومتی منصوبہ آئندہ ماہ آئی ایم ایف وفد کے دورے میں سامنے رکھا جائے گا حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق عوام کو بلز میں سہولت دینے کے لیے بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا حکومتی منصوبہ تیار ہے ، جس کے تحت گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا۔حکومتی منصوبے پر عمل کے تحت قرضوں کی ادائیگی میں 1.3کھرب روپے کی کمی سے گنجائش پیدا کی جائے گی اور قرضوں کی کمی سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے استعمال ہوگی۔منصوبے سے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام اباد تھیٹر
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    کراچی(کامرس رپورٹر)تجارت تاحال آف لائن ہونے کے سبب پاکستان کی لاجسٹکس صنعت ہر سال تقریباً 36 بلین ڈالر کے نقصانات کا سامنا کر رہی ہے جس کی وجہ سے اس شعبے میں20سے 30لاکھ ملازمتوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے سمندری تجارت کو فروغ دینے کے لیے ماہرین اور پیشہ ور افراد نے اس امرپر تشویش کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ حقیقی وقت میں حل، بشمول پروسیسنگ، ٹریکنگ اور دیگر ڈیجیٹل سہولتیں، ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ حکومت کے عمل تقریباً حقیقی وقت میں تبدیل ہو چکے ہیں، پھر بھی ایک نمایاں فرق موجود ہے، کیونکہ نجی...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کا متبادل تلاش کرنے پر 150 فیصد ٹیرف کی دھمکی دے دی۔واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر متبادل کرنسی لانے کی کوشش بھی کی تو ان ممالک پر 150فیصد ٹیرف لگا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ برکس ممالک نئی کرنسی بنانا چاہتے اور امریکی کرنسی ڈالر کو تباہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برکس ممالک چینی کرنسی یوآن کو استعمال کرکے امریکی معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ اگر برکس ممالک نے ڈالر کونقصان پہنچانے کا سوچا تو ان سے کاروبار بند کردیں گے۔ واضح رہے کہ برکس ممالک میں چین ،روس، بھارت، برازیل، سعودی...
    فرانس میں چاقو حملوں میں اضافے کے تناظر میں اسکول کے باہر پولیس اہل کار تعینات ہیں پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے وزیرِ تعلیم نے کہا ہے کہ ملک میں پرتشدد حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسکولوں کے اردگرد پولیس تعینات کی جائے گی جو وقتاً فوقتاً اسکول بیگوں میں چھپائے گئے چاقو اور دیگر ہتھیاروں کے لیے تلاشی شروع کرے گی۔ وزیرِ تعلیم ایلزبتھ بورن نے بتایا کہ ہم پراسیکیوٹر اور تعلیمی نظام کے نمائندے کے ساتھ مل کر اسکولوں کے داخلی راستوں پر بیگ کی باقاعدہ تلاشی کا انتظام کریں گے۔یہ کام پولیس کرے گی کیونکہ اساتذہ اور اسکول کا عملہ طلبہ کی تلاشی لینے کا مجاز نہیں ہے۔ نئی پالیسی اس وجہ سے نافذ کی گئی...
    کانگو : ریڈ کراس کے اہلکار باغیوں کے حملوں میں ہلاک شہریوں کی اجتماعی قبر میں تدفین کررہے ہیں کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں پڑوسی ملک روانڈا کے حمایت یافتہ باغیوں نے جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق باغیوں کے حملوں میں کانگو کے کئی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب کانگو میں ریڈ کراس کی ٹیم نے حملوں میں مارے گئے افراد کی اجتماعی قبر میں تدفین کی۔
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) واشنگٹن میں طیارہ حادثے کے بعد امریکیوں کا فضائی سفر کے محفوظ ہونے اور فضائی سفر کی حفاظت کے حوالے سے ذمے دار وفاقی اداروں پر اعتماد کم ہونے لگا۔ ایسو سی ایٹڈ پریس اور نیشنل اواپینین سنٹر فار پبلک افئیرز ریسرچ یا این او آر سی کے ایک سروے میں شامل 64 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ طیارے کا سفر محفوظ یا کسی حد تک محفوظ ہے،جب کہ گزشتہ سال 71 فیصد نے اس رائے کا اظہار کیا تھا۔ سروے کے دوران ہر 10میں سے 2 افراد کا کہنا تھا کہ کہ ہوائی سفر اب بہت یا کسی حد تک غیر محفوظ ہے۔ یہ شرح 2024 ء میں اس بارے میں کیے گئے ایک سروے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد11 نمونے حاصل کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مواچھ گوٹھ قبرستان میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے سلسلے میں عدالتی احکامات کی جانب سے ڈاکٹر سْمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کی گئی ۔ مواچھ گوٹھ قبرستان میں مصطفیٰ عامر کی قبر کا نمبر 97440 ہے ،مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام...
    کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران تین مقامات پر سستے بازار لگانے کا فیصلہ کرلیا، مین سستا بازار جوائنٹ روڈ پر لگے گا، ضلعی انتظامیہ نے بیف، مٹن، چینی، آٹا اور دودھ کی قیمتوں کا تعین بھی کرلیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت رمضان المبارک میں سستے بازار کا انعقاد اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں 3 جگہوں پر سستے بازار لگائیں جائیں گے، مرکزی سستا بازار جوائنٹ روڈ پر لگے گا اسکے علاوہ نواں کلی اور میزان چوک پر بھی سستے بازار لگائے جائیں گے۔اجلاس میں بڑا گوشت، مٹن، چینی، آٹا اور دودھ کی قیمتوں کا تعین...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں 54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف،انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان میں 54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سگریٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی موجودہ صورتحال پر جاری سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے سروے مختلف 19 اضلاع میں کیا گیا۔ سروے میں کل 413 سگریٹ برانڈز کی نشاندھی کی گئی۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس میں گریڈ 18اور گریڈ 19کے افسران کے تقرری و تبادلے کئے گئے ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے آفیسر قمر رضا جسکانی کا اسپیشل انٹیلیجنس برانچ سے تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ بدین تعینات کردیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ سجاول کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا،اسی طرح گریڈ 19 کے آفیسر شبیر احمد سیٹھار کو میرپورخاص سے تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ شہید بینظیرآباد تعینات کردیا گیا ۔گریڈ 19 کے آفیسر عادل میمن کو اے آئی جی لیگل سی پی او سندھ سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ تھرپارکر تعینات کردیا گیا۔
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے صوبے کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیارکے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دے دی جس کے تحت پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاریخ، ورثہ اور سیاحت سے متعلق تمام ادارے اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے جبکہ اتھارٹی کی منظوری کے لیے سمری کابینہ کو بھجوادی گئی ہے، پنجاب کی پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار کرلی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخی مقامات کی 3 مراحل میں بحالی کا منصوبہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن میں رواں مالی سال کے7 ماہ میں ترقیاتی بجٹ39 فیصد خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے رواں مالی سال میں599 ترقیاتی منصوبوں پر20 ارب روپے مختص کیے تھے۔ نظرثانی کے بعد بجٹ19 ارب 99 کروڑ روپے کردیا گیا،11 ارب 69 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ اب تک7 ارب 99 کروڑ روپے خرچ کیے جا سکے ہیں، اب باقی5ماہ میں12 ارب1 کروڑ روپے خرچ کرنے ہیں۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کی زیرصدارت اجلاس میں ترقیاتی کام پر سست روی پر افسوس کا اظہارکیا گیا۔110 ترقیاتی منصوبوں پر50 کروڑ روپے مختص ہیں، ان کی مکمل رقم ایک ہی مرتبہ جاری کردی جائے گی۔ 27 ترقیاتی منصوبوں پر 2 قسطوں میں رقم جاری...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟ بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل کرے گا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کے لیے کنزیومر پروٹیکشن کائونسل کو ضلعی سطح پر فعال کرنے کا فیصلہ اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کا ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے اورگوداموں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ رسد و قیمت محمد عثمان غنی ہنگورو نے کی۔ اجلاس میں ڈی جی ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ، ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، پرائز انسپکٹرز اور گڈان انسپکٹرز شریک ہوئے جبکہ میں معاون خصوصی کو محکمہ رسد و قیمت کی کارکردگی اور رمضان المبارک کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی۔...
    راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں، حکومت مکمل ناکام ہے، آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان خاموش ہے، کالے قانون بناتا ہے یہ عوام کا نمائندہ نہیں ہے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا، پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، آج نمائندہ حکومت نہیں فارم 47 کی حکومتیں ہیں، پاکستان جمہوریت کے بغیر نہیں...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں مسلسل 2 ماہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.27 فیصد کی سطح پر آگئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 1.21فیصد کی سطح پر آگئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا مہنگی، 16 سستی ہوئیں جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے کی قیمتوں میں 11.89 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں7.80 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 4.47 فیصد، لہسن کی قیمت میں1.08 فیصد، چینی کی قیمت میں0.65 فیصد،...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس بھی کے الیکٹرک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صارفین سے مختلف چارجز کے بہانے پیسے بٹورنے لگی۔ گزشتہ کئی ماہ سے صارفین کے گیس کے بل میں PUG گیس چارجز اور PUG جی ایس ٹی لگا کر بھیجا جا رہا ہے، جس کے باعث صارفین کا بل دگنا ہو جاتا ہے۔ جب اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کے متعلقہ دفاتر سے صارف رجوع کرتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ آپ کے میٹر کم یونٹ شو کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے میٹر میں گڑبڑ ہے، جس کی وجہ سے یونٹ کم بن رہے ہیں۔ یاد رہے کہ سوئی سدرن گیس اپنے صارفین کو 24گھنٹے میں محض چند...
    لاہور (نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اولو (Irfan Nezir olu)  نے ملاقات کی۔  ترکیہ کے سفیر نے صدر طیب اردگان کے پرتپاک استقبال پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔  لاہور میں ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو ( Durmus Bashtu)  بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر طیب اردگان کا کامیاب دورہ پاکستان دوستی کی لازوال مثال ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ غزہ میں ہمارے مسلمان بہنوں، بھائیوں اور بچوں پر ظلم کو روکنے کے لیے پوری اسلامی دنیا کو اکٹھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء  برطانوی...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر )چیمپئنز ٹرافی میں میزبان پاکستان کیساتھ ناروا سلوک برقرار ہے، گزشتہ روز بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں پاکستانی شائق کو دبئی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔ پاکستانی فین پرچم نما کپڑے پہن کر آیا تھا، حکام نے پاکستانی پرچم نما ڈریس میں داخلے کی اجازت نہ دی۔بعدازاں فین نے بلو شرٹ منگوائی، جسے پہن کر وہ سٹیڈیم کے اندر داخل ہوئے، متاثرہ فین شہباز نے کہا کہ پی سی بی اس پر ایکشن لے۔ میرے پاس ٹکٹ موجود تھا پھر بھی اندر جانے نہیں دیا گیا۔
    تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی سی سی کی چیمپیئنز  ٹرافی 2025 سے اس کی آمدن، اس کے حکام کی آمدن ، آئی بی سی کی آمدن، اس کے پارٹنرز، غیر ملکی کھلاڑیوں ، کوچز اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ سے اجازت لیے بغیر آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس استثنٰی دینے کا فیصلہ کیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آئی سی سی معاہدے کے تحت ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی۔ ترجمان پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن ڈاکٹر ناصرنے بتایا پاکستان میں ڈبے کا دودھ استعمال کرنے والے 64 فیصد صارفین کی ماہانہ...
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ویزا پالیسی میں تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ یو اے ای سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ویزا فیس فی کس 69 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے اور تمام ویزوں کے لیے درخواست آن لائن جمع کرانا لازمی ہوگا۔ درخواست جمع کرانے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات اپنے ساتھ رکھنی ہوں گی۔ بینک اسٹیٹمنٹ میں کم از کم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم ہونا ضروری ہے۔ سفارتخانے میں درخواست جمع کراتے وقت ہوٹل یا رہائش کا ثبوت اور کنفرم ریٹرن ٹکٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ ویزا کے لیے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے اور...
    کراچی: سرجانی ٹاؤن حسن بروہی گوٹھ میں تین سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت اسد اللہ ولد محمد فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ بچے کے والد محمد فیصل نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سیوریج لائن بند تھی اور کنڈی مین اسے کھولنے کے لیے صفائی کر رہا تھا، جس کے باعث مین ہول کھلا ہوا تھا۔ اس دوران اسد اللہ گھر سے باہر نکلا اور کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔ جب بچے کی والدہ نے اسے گھر میں نہ پایا تو تلاش شروع کی جس کے بعد مین ہول میں جھانکنے پر پتا چلا کہ...
    پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔   خیبرپختونخوا اسمبلے میں پیپلزپارٹی کے رکن ارباب زرک اور پیپلز ٹریڈ فورم نے حکومتی فیصلے  کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے، رکن صونائی اسمبلی ارباب زرک نے  کہا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے، اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔  پیپلز ٹریڈ فورم کے صوبائی سینیئر نائب صدر شبیر الحسنین نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو...
    کراچی: ایکسپریس میڈیا گروپ ملک کی معروف نجی انشورنس کمپنی ای ایف یو لائف کے حمایہ فیملی تکافل کے بارے میں آگہی کو فروغ دے گا۔ اس ضمن میں ایکسپریس میڈیا گروپ اور ای ایف یو لائف کے درمیان اشتراک عمل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر ای ایف یو کے صدر دفتر میں دستخط کیے گئے۔  ای ایف یو لائف انشورنس کے چیف آپریٹنگ آفیسر عظیم اقبال پیرانی اور ایکسپریس میڈیا گروپ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ اظفر ایم نظامی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔  اس موقع پر عظیم اقبال پیرانی نے ملک میں انشورنس کے تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو اہم قرار دیا۔...
    چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ اس وقت مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کا ایک ہی موقف ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ممالک آزاد و خودمختار ریاست فلسطین کی طرف بڑھیں گے، فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہونا پہلے سے عالمی سطح پر طے ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک عرب ممالک کو فلسطینیوں کے مستقبل کی حفاظت کی ہمت دے۔ اپنے ویڈیو بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل اور مصر و اردن کا اہم اجلاس ریاض میں ہو رہا ہے، خلیج تعاون کونسل...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے نیوزایجنسی۔ 21 فروری 2025ء ) ترکیہ کے پاکستان میں سفیرعرفان نذیراولو نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کا باہمی تعاون مسلم ممالک کے لئے مثال بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کے دوران شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے وفد کاپرتباک استقبال کیا۔ ملاقات میں ترک قونصل جنرل درمش باشتو،پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز یامینہ سلمان، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام اور ترک قونصل خانے کے افسران بھی موجود تھے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ترک سفیر عرفان نذیر اولو نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان ایک دوسرے کے...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سندھ روانہ ہوگئی، 3 روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سندھ روانہ ہوگئی، 3 روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا، اپوزیشن راہنما جئے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں ملاقات کریں گے۔ وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم سے راہنما شریک ہوں گے۔ اپوزیشن...
    اپوزیشن قیادت نے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا۔اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت آج سندھ روانہ ہوگی۔ترجمان کے مطابق 3 روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کےلیے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، اپوزیشن اتحاد اس دوران جی ڈی اے قیادت سے ملاقات کرے گا۔ترجمان اپوزیشن اتحاد کے مطابق اپوزیشن وفد میں محمود اچکزئی، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخوانزدہ یوسفزئی، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما موجود ہیں۔اپوزیشن اتحاد کے ترجمان کے مطابق اپوزیشن قیادت دورے کے دوران حیدر آباد میں ایاز لطیف پلیجو سے ملاقات کریں گے۔دورے کے دوران اپوزیشن وفد سندھ...
    ویسے تو یہ کہنا نیا نہیں بلکہ آپ نے بار بار سنا ہوگا کہ گوگل آپ کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ گوگل کی متعدد ٹریکنگ سروسز ہر وقت متحرک رہتی ہیں اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کے بارے میں اس کمپنی کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کہاں ہیں اور آن لائن کیا کچھ کرتے ہیں۔ اب تک صارفین کے پاس آپشن تھا کہ وہ کسی حد تک گوگل کو مختلف ڈیوائسز میں ٹریکنگ سے روک سکیں۔ مگر اب گوگل نے کنکٹڈ ڈیوائسز کے لیے نئی ٹریکنگ پالیسی کا اطلاق کیا ہے۔برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فونز، کنسولز اور اسمارٹ ٹی وی وغیرہ میں اب گوگل کی جانب سے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے اسی طرح وزیراعلیٰ پنجاب، کے پی حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت صحت کارڈ دے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لیے صوبائی حکومت کیجانب سے خوشی کی خبر سنا دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے طالب علموں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں...
    لاہور: مسلم لیگ ن اور  سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کاکہنا ہے کہ حکومت نے حالیہ استحکام تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مسلسل انتشار کے باوجود حاصل کیا ہے، پی ٹی آئی کو جہاں جلسے کرنے کی اجازت چاہیے، حکومت انہیں خوشی سے دے گی، لیکن انہیں پرامن انداز میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنی ہوں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہاکہ  پی ٹی آئی کی پالیسیاں انتشار پر مبنی ہوتی ہیں، ان کا مقصد صرف عوام کی روزمرہ زندگی میں رکاوٹ ڈالنا ہے، پی ٹی آئی کی قیادت بار بار احتجاج کی دھمکیاں دے رہی ہے اور خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کرکے وفاق پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں...
    اگر آپ یوٹیوب دیکھنے میں کافی وقت گزارتے ہیں اور پسندیدہ ویڈیوز کے دوران اشتہارات سے پریشان ہیں تو گوگل کی جانب سے ایک نیا حل پیش کیا جا رہا ہے۔ ابھی بھی یوٹیوب میں اشتہارات سے پاک تجربے کے لیے پریمیئم سروس دستیاب ہے مگر اکثر افراد کو اس کی ماہانہ فیس کافی زیادہ لگتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے بجٹ فرینڈلی یوٹیوب پریمیئم لائٹ ورژن متعارف کرایا جا رہا ہے۔ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پریمیئم لائٹ میں بھی صارفین زیادہ تر ویڈیوز کو اشتہارات کے بغیر دیکھ سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق پریمیئم لائٹ میں ایسے صارفین کو ہدف بنایا جائے گا جو میوزک ویڈیوز کی بجائے پروگرامز دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ابھی یہ...
    رمضان المبارک سے قبل ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ افراط زر کی سالانہ شرح 1.21 فیصد پر آگئی۔ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی شرح کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 11.89 فیصد اور انڈے 7.8 فیصد، چکن 4.47 فیصد اور لہسن 1.08 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 0.65 فیصد...
    انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) کی نئی تحقیق میں پاکستان میں تمباکو کنٹرول کے ضوابط کی تعمیل نہ ہونے کے بارے میں سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کا اجراء جمعہ کو سرینا ہوٹل میں آئی پی او آر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب طارق جنید نے کیا۔ مطالعہ نے 19 اضلاع میں 1,520 ریٹیل آؤٹ لیٹس کا سروے کیا اور پاکستان میں دستیاب 413 سگریٹ برانڈز کی نشاندہی کی۔ ان میں سے صرف 19 برانڈز ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم (TTS) کے ساتھ مکمل طور پر مطابقت رکھتے تھے، 13 جزوی طور پر تعمیل کرتے تھے، 95 برانڈز میں گرافیکل ہیلتھ وارننگ (GHW) تھی، اور 286 برانڈز میں ٹیکس سٹیمپ اور GHW دونوں کی کمی تھی۔...
    جج نے کہا کہ وفاقی المدارس کے ڈگری ہولڈر بچوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے پاس بچوں کو ایک ہی جیسی سہولیات میسر ہوں گی؟ عدالت وفاق المدارس کس قانون کے تحت دوسرے اداروں کو اپنے پاس رجسٹرڈ کرتی ہے؟ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، کسی بچے کو دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت...
    سندھ میں مارچ سے ہونے والے میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں امتحانات کے شیڈول سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کروائیں جائیں جب کہ بقیہ امتحانات عید کے بعد منعقد کروانے کی تجویز زیرِغور ہے۔ فیڈرل بورڈ فیڈرل بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت امتحانات 18مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ 28 مارچ سے 3 اپریل تک امتحانات کی تعطیلات ہوں گی۔ عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی ، عید کے بعد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کا دن پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) اور ملک کے لیے ایک تاریخی دن ہے کیونکہ 9 سال کی محنت کے بعد وزیرِاعظم پاکستان کی مکمل حمایت  سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام کا پائلٹ فیز گلگت بلتستان میں کامیابی سے لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز مئی 2025 میں ہوگا، اس انقلابی اقدام سے لاکھوں جانیں بچائی جا سکیں گی اور لوگوں کو ہیپاٹائٹس سی سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔ہیپاٹائٹس سی 80 فیصد جگر کے فیل ہونے اور کینسر کا سبب بنتا ہے، جب کہ یہ بیماری صرف 3 ماہ کی مؤثر اور سستی دوا کے ذریعے مکمل طور...
    اسلام آباد:حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کا منصوبہ تیار کر لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ حکومتی منصوبے کے تحت گردشی قرضوں کے حجم کو کم کر کے بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کو کم کیا جائے گا، جس سے بجلی کے نرخوں میں کمی ممکن ہو سکے گی۔ یہ منصوبہ آئی ایم ایف (بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) کے جائزہ مشن کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو اگلے ماہ کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت قرضوں کی ادائیگی میں1.3 کھرب روپے...
    ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اپنا ختم کیا گیا فیچر ایک بار پھر لانچ کرنے جا رہا ہے۔ 2021 میں یورپی صارفین کے لیے 6.99 یورو فی مہینہ کے عوض متعارف کرایا گیا یوٹیوب کا یہ پریمیئم لائٹ سبسکرپشن پلان 2023 میں بند کر دیا گیا تھا۔ اس پلان کے تحت صارفین یوٹیوب میوزک اور موبائل پر بیک گراؤنڈ پلے بیک یا آف لائن ڈاؤن لوڈز (جو سہولیات اسٹینڈرڈ ٹیئر پریمیئم سبسکرپشن میں شامل تھیں) کے علاوہ تمام ویڈیوز کو بغیر اشتہارات کے دیکھ سکتے تھے۔ اب بلومبرگ کی ایک تازہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پلیٹ فارم کی جانب سے پریمیئم لائٹ صارفین کے لیے جلد ہی دوبارہ متعارف کرایا جانے والا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی جلد...
    جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ ہمارے بچے سب کچھ پڑھ لیتے ہیں، لیکن قرآن مجید کا ترجمہ نہیں پڑھتے، علمی تبلیغی مجالس دین محمدی کے فروغ کا بہترین پلیٹ فارم، صرف فضائل مصائب تک محدود کیوں ہماری مجالس میں قرآن مجید برائے نام پڑھا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان چاہے سنی ہوں یا شیعہ قرآن سے دور ہو گئے ہیں۔ ہمارے بچے سب کچھ پڑھ لیتے ہیں لیکن قرآن مجید کا ترجمہ نہیں پڑھتے۔ قرآن مجید سے دور ہونے کی وجہ سے ہم بحیثیت امت کمزور ہو گئے ہیں۔ سب سے اہم چیز قرآن ہے، خدارا اہل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) متعدد ٹرانس جینڈرز کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ ان کا دکھ اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے، جب ان کے ساتھی موت کے بعد باعزت تدفین سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔ ان کے بقول ٹرانس جینڈرز کو عام قبرستانوں میں جگہ نہ ملنے، نماز جنازہ پڑھانے کے لیے کسی مذہبی شخصیت کے دستیاب نہ ہونے اور ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے عام سٹاف کا عدم تعاون جیسے مسائل مشکلات کا باعث بن رہے ہیں۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی سرگرم رکن ریم شریف نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ دنیا چھوڑ جانے والے ٹرانس جینڈرز کی تدفین کے دوران پیش...
    سماجی رہنما فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش مکمل طور پر جلی ہوئی تھی، ابتدائی طور پر رضاکاروں کو ہاتھ اور سر نظر نہیں آیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ رضاکار طبی ماہر نہیں، انہیں غلطی ہوئی، آج طبی ماہرین کی جانچ کے بعد صورتِ حال واضح ہوئی ہے۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی تحقیقات شروع کردیںسید فاضل شاہ بخاری نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہے کہ ملزمان حب سے واپس کراچی کیسے گئے، اس سے پہلے فیصل ایدھی نے بتایا تھا کہ جلی ہوئی لاش کے ہاتھ، پاؤں اور سر غائب تھا۔ فیصل ایدھی نے بتایا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زیادہ شفاف اور مؤثر مالیاتی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لے اپنی تمام ادائیگیوں کو کیش لیس ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ سی ڈی اے بورڈ کے چوتھے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران موجود تھے۔ اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو ہموار کرنا اور دستی کیش ہینڈلنگ سے وابستہ خطرات کو کم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ون ونڈو آپریشن میں فراہم کی جانے والی 165 سروسز کی ادائیگیوں کو پہلے ہی ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں واٹر...
    حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو ہو گی،تیاریاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز بیروت (آئی پی ایس )حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو بیروت میں کی جائے گی۔سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم کے مطابق حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی۔پاکستانی وقت کے مطابق جنازے کا اجتماع شام 4 بجے بیروت اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہو گا جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اجتماع سے حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم خطاب کریں گے۔سول ایوی ایشن کے مطابق بیروت ایئر پورٹ جنازے اور تدفین کے دن دوپہر...
    ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے پاکستان میں رواں ماہ مہنگائی دو سے ڈھائی فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔ پاکستان کی معاشی صورتحال پر جاری رپورٹ کے مطابق فروری میں خوراک کی مہنگائی میں صفر اعشاریہ چار فیصد ماہانہ کمی متوقع ہے جس کی بڑی وجہ ٹماٹر کا پچپن فیصد ، پیاز کا ستائیس فیصد اور آلو کا اکیس فیصد سستا ہونا ہے جبکہ تازہ پھلوں اور چینی کی قیمتوں میں نو سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو سے چار فیصد اضافہ ہوچکا جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں آٹھ اور بجلی کی قیمتوں میں صفر اعشاریہ فیصد کمی ہوئی ۔ رہائش، پانی، بجلی اور گیس نرخ میں صفر...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 فروری 2025ء ) معیشت میں بہتری کی دعویدار حکومت صنعتی پہیہ چلانے میں ناکام، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار مزید کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مزید کمی ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کی ششماہی رپورٹ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں سالانہ بنیادوں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.73 فیصد...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس نے چیمپنئز ٹرافی کے میچز کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے راستوں کی بندش کا پلان جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپنئز ٹرافی میچز کے لئے سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ، جس میں بتایا کہ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد اور روانگی پرمری روڈ فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل بند رہے گا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک فیض آباد سے ایکسپریس وے بھیجی جائے گی اور راولپنڈی، اسلام آباد جانے والوں کو چاندنی چوک اور رحمان آباد سے بھیجا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ غوثیہ چوک سے آنے والوں کو فاروق اعظم روڈ اور کری روڈ بھیجاجائےگا جبکہ دوران...
    لاہور: کسی بھی پاکستانی شہری کیلیے سڑک پر گاڑی چلانے سے قبل محکمہ ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے ورنہ بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔ کار یا دیگر گاڑیوں کا ڈرائیونگ لائسنس اُن لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے جو محکمہ ٹریفک پولیس کے تمام ٹیسٹ پاس کرتے ہیں۔ ساتھ ہی درخواست دہندگان کو فیس کی مد میں ایک مخصوص رقم جمع کرنی ہوتی ہے جو لائسنس کی مختلف اقسام کے حساب سے ہوتی ہے۔ سڑک پر ٹریفک اہلکار تصدیق کیلیے کسی بھی وقت ڈرائیوروں سے لائسنس کا مطالبہ کر سکتے ہیں اور دستاویز نہ رکھنے پر انہیں چالان بھی کیا جا سکتا ہے۔ لائسنس فیس کی تفصیلات درخواست دہندہ سے ٹیسٹ فیس کی مد میں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کا ویٹنگ مرحلہ بڑھا دیا. وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ آئی بی اے اساتذہ ٹیسٹ پاس امیدواروں کا ویٹنگ پیریڈ بڑھا دیا ہے اور اب آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کو 30 جون 2025 تک بھرتی کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ڈی ای اوز میں اتفاق پایا گیا ہے کہ پاس امیدواروں کو آفر آرڈر ملنے چاہیے ہم سندھ میں جلد مزید اساتذہ بھرتی کریں گے اور بھرتی کے عمل میں ڈی ای اوز نےکوئی کرپشن کی تو معطل کریں گے۔ گزشتہ سال اگست میں محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد اساتذہ کیخلاف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے وفاق المدارس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟بنیادی سوال یہ ہے کہ بچہ جو ڈگری وفاق المدارس سے حاصل...
    رمضان کیلئے عوام کی سہولت کے پیش دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں اور دکانداروں کو نرخ نامے واضح جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کیلئے دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں ، ضلعی انتظامیہ نے بتایا بھینس کے دودھ کی قیمت6 فیصد فیٹ کے ساتھ 220 روپے فی لیٹر اور 5 فیصد فیٹ کے ساتھ 190 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گائے کے دودھ کی قیمت 4 فیصد فیٹ کے ساتھ 190روپے مقرر ہوئی ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ اے پلس کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 240 روپے اور اے کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 210 روپے ہوگی۔انتظامیہ...
    پشاور : پاکستان پیپلز پارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  رکن صوبائی اسمبلی  ارباب زرک خان نے اس فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔   ارباب زرک کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے اور اب اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی جیسے غیر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا تاکہ اسٹیڈیم کا اصل نام برقرار رکھا جا سکے۔
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سات مارچ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری 7 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی تیاری شروع کردی۔ واضح رہے کہ صدرِ مملکت پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں۔
    اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ  ، اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اہم رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں، اپوزیشن قیادت سندھ میں بھی پڑاؤ ڈالے گی۔  تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت سندھ روانہ ہوگی، تین روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائنس اتحاد کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، اپوزیشن الائنس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا ۔ اپوزیشن راہنما جئے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں ملاقات کریں گے،وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم سے رہنماء شریک ہوں گے، اپوزیشن رہنماؤں کے وفد میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ بھی شامل...
    راولپنڈی:عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہے آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے اور ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں شاہدخاقان نے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی، ہم جس سفر پر نکلے یہ آسان سفر نہیں۔ انہوں نے کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں، آج نمائندہ حکومت نہیں فارم 47 کی حکومتیں ہیں، پاکستان جمہوریت کے بغیر نہیں رہ سکتا، آئین کی بالا دستی کے بغیر جمہوریت نہیں...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، منشیات کی سپلائی کے بعد کال سینیٹر میں کیا ہوتا تھا؟ تفتیش شروع کردی گئی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے رابطہ کیا ہے۔ملزم ارمغان کے گھر میں بنے کال سینٹرل میں کیا کام ہوتا تھا؟ ایف آئی اے اس کی تحقیقات کرے گی، تفتیشی حکام کے مطابق رقم کی منتقلی اور تفصیلات کی تفتیش کےلیے ایف آئی اے کو کہا ہے۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے امتحان سے روکنے کے خلاف طالبعلم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار کے مطابق اسے داڑھی چھوٹی ہونے پر درجہ ثانوی کے امتحان سے روک دیا گیا۔ درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد جامعہ الاسلامیہ سے درجہ اوّل کا امتحان پاس کیا، وفاق المدارس کے قواعد و ضوابط کی غلط تشریح کرتے ہوئے امتحان سے روکا گیا۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پوچھا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟ عدالت نے پوچھا کہ بنیادی سوال...
    انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر صارف کے اکاؤنٹ پر دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو شامل کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔ اس وقت واٹس ایپ بزنس میں صارفین کو ویب سائٹ یا دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس شامل کرنے کا آپشن دیا جاتا ہے، تاہم عام صارفین کو یہ سہولت میسر نہیں۔ لیکن اب واٹس ایپ میسینجر کے عام صارفین کو بھی مذکورہ فیچر تک رسائی دینے پر کام شروع کردیا گیا اور اس کی آزمائش بھی شروع کردی گئی۔ واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنکس شامل کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی...
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کا فیصلہ،صدرِ آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سات مارچ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری 7 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی تیاری شروع کردی۔واضح رہے کہ صدرِ مملکت پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں۔
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اسٹیبلشمنٹ پاکستان پی ٹی آئی جنرل باجوہ جنرل ضیاالحق عمران خان نصرت جاوید
    پشاور: پیپلز پارٹی نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  ایم پی اے ارباب زرک خان نے اس فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔   ارباب زرک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت 11 سالہ اقتدار میں عوام کو ایک بھی نیا بڑا منصوبہ دینے میں ناکام رہی ہے اور اب اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی جیسے غیر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا تاکہ اسٹیڈیم کا اصل نام برقرار رکھا جا سکے۔
    اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی اخبار کا کہنا تھا کہ صیہونی قیدیوں کو نہ تو مکمل کامیابی کے جھوٹے دعووں کے ساتھ واپس لایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے فریب کارانہ بیانات سے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اخبار ھاآرتز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ہمارے قیدیوں کی موت کی وجہ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" ہیں۔ باقی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ، معاہدے کو جاری رکھنا ہے جس کا واضح مطلب غزہ کی پٹی سے صیہونی فوج کا مکمل انخلاء اور جنگ کا خاتمہ ہے۔ مذکورہ اخبار نے مزید کہا کہ گزشتہ روز صیہونی قیدیوں کی لاشوں کی واپسی اسرائیل کی بھیانک ترین سیاسی و عسکری شکست ہے۔ ان قیدیوں کی...
    وزیر داخلہ سندھ  ضیا لنجار نے کہا ہے کہ مصطفیٰ عامر قتل  کیس کے حوالے سے انسداد دہشت کی عدالت کے جج کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مکتوب ارسال کررہے ہیں۔ دوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل  کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ جب یہ لاپتہ ہوا میں نے اسی وقت نوٹس لیا، متعلقہ افسران کو کیس کے جلد سے جلد حل کے احکامات دیے۔ ضیاء الحسن لنجار نے کہ اکہ ڈی آئی جی سی آئی اے نے کیس کی تفتیش سے متعلق بریفنگ دی، کیس کی تفتیش و دیگر امور میں غفلت لاپروائی یا کوتاہی کے مرتکبین کے خلاف کاروائی کی جائیگی، کوئی کتنا...
    ویب ڈیسک: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت مکمل ناکام ہے آئین توڑ کر ملک نہیں چلتے، ہمارا پارلیمان رات کے اندھیرے میں قانون بناتا ہے اور ملکی فیصلے وہ کر رہے جو نمائندے نہیں ہیں۔ راولپنڈی میں پارٹی دفتر کے افتتاح پر خطاب میں انہوں ںے کہا کہ ہمارے پہلے سیاسی دفتر کا افتتاح ہوگیا پارٹی کی تنظیم نو شروع ہوگئی ہے عوام پاکستان بڑی پارٹی بنے گی، ہم جس سفر پر نکلے یہ آسان سفر نہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پاکستانی عوام کی بات کرنے...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ نوجوان اپنے بہتر مستقبل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور محنت میں عظمت کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے اس عزم ویقین کے ساتھ آگے بڑھیں کہ نہ آپ کو کچھ ہو گا اور نہ آپ کے ملک کو کچھ ہوگا،ناکامی سے مت ڈریں کیونکہ اس سے نئی راہیں کھلتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوجی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکے پانچویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹڈ ہونے کا ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں لہٰذاجب آپ کسی کو تعلیم یافتہ کہتے ہیں تو اس کا مطلب ڈگری...
    اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں ملک بھر میں چینی کی دستیابی، قیمتوں کے استحکام اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کے لیے میونسپل سطح پر چینی کے اسٹالز قائم کیے جائیں گے، جہاں چینی 130 روپے فی کلو کے مقررہ نرخ پر دستیاب ہوگی۔ اجلاس کے دوران طے پایا کہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اپنے متعلقہ شہروں میں چینی کے اسٹالز فوری طور پر قائم کریں گے۔ سندھ میں 230 اسٹالز، خیبرپختونخوا میں 405 سیلنگ پوائنٹس جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی سینکڑوں اسٹالز...
    کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زیادہ شفاف اور مؤثر مالیاتی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لے اپنی تمام ادائیگیوں کو کیش لیس ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز، شہریوں کو کہاں کہاں مفت سروس میسر ہے؟ یہ فیصلہ سی ڈی اے بورڈ کے چوتھے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران موجود تھے۔ اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو ہموار کرنا اور دستی کیش ہینڈلنگ سے وابستہ خطرات کو کم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ون ونڈو آپریشن میں فراہم کی جانے والی 165 سروسز کی...
    اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ملاقات کی، جس میں بی آئی ایس پی کی فعالیت، اس کے فوائد اور عوامی فلاح و بہبود میں اس کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت جاری مختلف پروگراموں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ منصوبہ غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی نہ صرف مالی امداد فراہم کر رہا ہے بلکہ خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی تعلیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2025ء)ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 89 فیصد والدین سفر کے دوران یا اپنے لیے کچھ فارغ وقت نکالنے کے لیے بچوں کی تفریح یا انہیں مصروف رکھنے کے لیے گیجٹس استعمال کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل پرائیویسی کمپنی کاسپراسکائی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ، ترکیہ اور افریقہ (میٹا) خطے میں نصف سے زیادہ یعنی 53 فیصد بچے تین سے سات سال کی عمر کے درمیان اپنی پہلی ذاتی ڈیوائس، اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ حاصل کرتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بچوں نے خود اعتراف کیا کہ گیجٹس نے ان کی زندگی میں اہم کردار ادا کیا، 78 فیصد نے کہا کہ...
     مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط میں کہا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی۔تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشنل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ دیا، جس میں کہا ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی۔خط میں کہا گیا کہ رپورٹ پازیٹو ہوئی تو لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے، اگر رپورٹ مثبت نہیں آئی تو دوبارہ سے لاوارث قبرستان میں تدفین کی جائے۔جوڈیشنل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ عامرکی لاش کو سرد خانے میں محفوظ رکھا جائے۔ مقتول کی لاش سے گیارہ نمونے حاصل کیے گئے، نمونے جامعہ کراچی کی فرانزک لیبارٹری بھجوائے...
    بل گیٹس کو زندگی کے کس اہم فیصلے پر اب پچھتاوا ہوتا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز )مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس عرصے سے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست کا حصہ ہیں مگر انہیں اب کس بات پر بہت زیادہ پچھتاوا ہوتا ہے؟بل گیٹس نے 1974 میں 20 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ کے پہلے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالنے کے لیے ہارورڈ یونیورسٹی کو چھوڑ دیا تھا۔اب انہوں نے تعلیم کو ادھورا چھوڑنے کے فیصلے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔اپنی سوانح حیات میں بل گیٹس نے بتایا کہ ہارورڈ کو چھوڑنے کے بعد وہ اکثر سوچتے تھے کہ واپس جاکر ڈگری مکمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ 27 ستمبر کو ایک اسرائیلی فضائی حملے میں اُس وقت مارے گئے تھے، جب وہ بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع ایک بنکر میں کمانڈروں سے ملاقات کر رہے تھے۔ اسرائیل کا یہ فضائی حملہ حزب اللہ کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا تھا۔ اتوار کو اجتماعی جنازوں کے موقع پر ہاشم صفی الدین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے نصراللہ کی موت کے ایک ہفتے بعد حزب اللہ کی قیادت سنبھالی تھی اور وہ بھی ایک اسرائیلی کارروائی میں مارے گئے تھے۔ ان ہلاکتوں سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے حزب اللہ کے اندرونی...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ میں سانحہ نو مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے دائر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 فروری کو سماعت کرے گا،جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بینچ کا حصہ ہوں گے، ضمانتیں منسوخ کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔سانحہ 9 مئی، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری بحال کرنے کے خلاف اپیل جبکہ بانی پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 27 فروری کو...
    ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا مہنگی، 16 سستی ہوئیں، ر پورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں مسلسل دو ماہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.27 فیصد کی سطح پر آگئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضاافے کی رفتار کم ہوکر 1.21فیصد کی سطع پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا مہنگی، 16 سستی ہوئیں جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے کی قیمتوں...
    پی ٹی آئی نے سینیٹرز کی معطلی کی ڈپٹی چیئرمین کی رولنگ مسترد کردی، مستعفی ہونے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے اپنے ارکان کی معطلی کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی رولنگ مسترد کر دی۔پی ٹی آئی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے استعفے اور اپوزیشن سینیٹرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر خان نے رولنگ دی کی تین اپوزیشن سینیٹرز نے نامناسب الفاظ استعمال کرکے ایوان کا تقدس پامال کیا، ان کا طرزِ عمل ایوان کے تقاضوں کے مطابق نہیں، معطلی اور انخلا کا اختیار رکھنے کے باوجود معاملہ اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان پر...
    بھارت کے مقابلے میں پاکستانی گوشت کی اہمیت، انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )انڈونیشیا نے پاکستانی گوشت کو عالمی مارکیٹ میں تسلیم کرتے ہوئے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے کم قیمت گوشت کو ترجیح دینا شروع کر دی ہے۔انڈونیشیا نے پاکستان سے ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیشنل فوڈ ایجنسی انڈونیشیا کے سربراہ نے پاکستانی گوشت کی خریداری کی تصدیق کر دی۔ رواں سال انڈونیشیا کا ایک لاکھ 80ہزار میٹرک ٹن بیف اور ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کے گوشت کی درآمد کا ہدف ہے۔بھارت کے بعد انڈونیشیا کے لیے پاکستانی گوشت کی بدولت برآمدات میں اضافہ ہوگا، کم قیمت...
    کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نیا موڑ آ گیا۔  ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد گتھیاں مزید سلجھنے کی راہ ہموار ہوگی۔ کیس کی اب تک ہونے والی تفتیش، ملزمان کے بیانات و اعترافات اور پولیس کو ملنے والے ثبوتوں کے باوجود تاحال یہ ہی ثابت نہیں ہو سکا کہ  گاڑی سے جلی ہوئی ملنے والی لاش مقتول مصطفی عامر ہی کی ہے یا کسی اور کی؟۔ کیس کے سلسلے میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھا ہے، جس کی کاپی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نمونے (سیمپل) لیے جانے کے بعد مصطفی عامر کی لاش کو ایدھی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مصطفی...
    لاہور میں 50 فیصد رکشہ ڈرائیورز کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک سے متعلق ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ وہ اکثر دھواں چھوڑتی گاڑیاں دیکھتے ہیں مگر ٹریفک پولیس کے افسران انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی تصاویر لے کر جوڈیشل کمیشن کو بھیجی جا سکتی ہیں تاکہ کارروائی کی جا سکے۔   چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے عدالت میں پیش ہوکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، بھکاری مافیا، رکشہ ڈرائیورز اور سڑکوں پر بڑھتی ہوئی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔   سی ٹی او...
    اسلام آباد: ملک میں مسلسل دو ماہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.27 فیصد کی سطح پر آگئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضاافے کی رفتار کم ہوکر 1.21فیصد کی سطع پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء مہنگی، 16 سستی ہوئیں جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے کی قیمتوں میں 11.89 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں7.80 فیصد، چکن کی قیمتوں میں4.47 فیصد، لہسن کی قیمت میں1.08 فیصد، چینی کی قیمت میں0.65 فیصد، بیف کی...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2025ء)فرانس میں پہلے فرانسیسی ارود ڈیجیٹل پلیٹ فارم FP92TV اور براعظم افریقہ کیلئے   Afrik1 ٹی وی کے سی ای او ڈاکٹرحمزہ تاج کو پیرس میں ایک پروقار تقریب میں فرانس میں تعینات سعودی سفیر فہد الروالی نے انٹرنیشنل  افریقن یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے "مریم میکیبا ایوارڈ"  کی شیلڈ سے نوازا جبکہ سنٹرل افریقی وزیربرائےکلچر ماری پوتو رمضان نے انہیں میکیبامیڈل پہنایا۔تفصیلات کے مطابق فرانس میں افریقی ممالک کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل جیوری ہر سال انٹرنیشنل افریقن یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افریقی و یورپی شہریوں کیلئے" مریم میکیبا ایوارڈ" کا اعلان کرتی ہے۔اس سال فرانسیسی نژاد پاکستانی ڈاکٹر حمزہ تاج سکھیرا کو اس...
    —فائل فوٹو مصطفیٰ عامر کے والد عامر شجاع کا کہنا ہے کہ ارمغان میرے بیٹے کا دوست نہیں تھا، ارمغان نے قتل کے روز مصطفیٰ کو ٹریپ کیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، کسی طور پر ملزم کو سزا دلوائے بغیر نہیں رہ سکتا۔تفتیش سے مطمئن ہوں، آج قبر کشائی کر کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔ مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی، لاش سے نمونے حاصل، سرد خانے منتقلنوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے۔ عامر شجاع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے قاتل کو سزا دلوائی جائے۔واضح رہے کہ نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے جس...
    پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘‘ رکھا جارہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے شاہی باغ میں واقع اس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جسے صوبائی کابینہ جمعہ کے اجلاس میں حتمی شکل دے گی۔ پشاور کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے سربراہ پی ٹی آئی کے نام پر رکھے جانے کے فیصلے کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔  اور اس فیصلے کی ارباب نیاز کے خاندان اور دیگر حلقوں کی طرف سے سخت مخالفت کی جا رہی ہے۔ ارباب نیاز کے صاحبزادے ارباب شہزاد نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ ارباب شہزاد سابق چیف...