2025-01-30@18:16:13 GMT
تلاش کی گنتی: 34
«محمد اسلم لانگاہ»:
اسلام آباد(اصغر چوہدری) پختونخوا ملی عوامی پارٹی و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے وفد نے صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان کی قیادت میں ملاقات کی۔ سیکرٹری پی آر اے پاکستان نوید اکبر نے محمود خان اچکزائی کو متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی پارلیمان سے منظوری اور صدر مملکت کے عجلت میں دستخط کرنے اور حکومت سمیت پارلیمان میں سیاسی جماعتوں کے بل سے متعلق کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر پی آر اے عثمان خان نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 جس انداز سے منظور ہوا اس پر اس بل کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتوں کا کردار جمہوریت میں مشکوک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد: وزیراعظم سے وزیر داخلہ نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک میں امن و امان اور چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے حالیہ دورۂ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ ملاقات میں انہوں نے وزیرِ اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیرِ اعظم نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیرِ داخلہ نے وزیرِ اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ملاقات میں محسن نقوی نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیرِ اعظم نے کام کی رفتار کو سراہا اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا اور اس دوران اہم امریکی حکام، کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ملاقات میں محسن نقوی نے وزیر اعظم کو چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی سمیت بورڈ کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ شام میں آئین اور پارلیمنٹ تحلیل، احمد الشرع کو عبوری صدر بنانے پر اتفاق وزیر داخلہ نے...
اسلام آباد: پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد نے صدر عثمان خان کی صدارت میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومت کی جانب سے پارلیمان سے عجلت میں پاس کروائے جانے والے متنازعہ پیکا ترمیمی بل 2025 پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور پی آر اے وفد نے مولانا فضل الرحمان کو پیکا ترمیمی بل میں شامل متنازعہ شقوں اور اس کے آزاد اظہار رائے پر پڑنے والے اثرات سے متعلق بریف کیا۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور آزاد اظہار رائے پر کسی بھی قسم کی قدغن کے خلاف صحافیوں کی جدوجہد میں...
اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہوگئی، اپوزیشن گرینڈ الائنس مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرے گی۔ ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر رہنما شریک ہوں گے، اپوزیشن گرینڈ الائنس کا وفد 3:30 بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے گا۔
بدین (نمائندہ جسارت) لنواری شریف 13 سالہ لڑکا بلائنڈ قتل معما، ایس ایس پی محمد اسلم لانگاہ کی جانب سے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے متوفی لڑکے کے والد سے ملاقات کی گئی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی، گزشتہ روز لنواری شریف کے قریب کامارو نہر کے قریب 13 سالہ لڑکے کی لاش ملی تھی، 13 سالہ متوفی لڑکے کی شناخت فرحان ولد کریم بخش جونیجو سکنہ روشن آباد کے طور پر ہوئی تھی، نامعلوم ملزمان نے لڑکے کا گلہ دبا کر اسے قتل کرکے لاش کامارو نہر کے قریب پھینک دی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ نے معاملے کا فوری نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ کو...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، اس حوالے سے باضابطہ آگاہ بھی کردیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اینکر ایسوسیشن کا وفد ہمارے پاس آیا، ہم ان کے آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مشاورتی اجلاس میں 20 سے زاید سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے شرکت کی، یہ حکومت جب سے آئی ہے جلد بازی میں قانون پاس کرا رہے ہیں ، اس بل (پیکا ایکٹ) کے تحت جس کو بھی چاہے فیک نیوز کی آڑ میں کسی کو بھی اٹھا لینا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔چیئرمین...
ذرائع کے مطابق راجہ نجابت حسین نے ڈپٹی سپیکر کو برطانوی پارلیمنٹ میں خاص طور پر نومنتخب لیبر ایم پیز کے ساتھ اپنی لابنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے لیے جے کے ایس ڈی ایم آئی کی حکمت عملی سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل (جے کے ایس ڈی ایم آئی ) کے ایک وفد نے تنظیم کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں ہاوس آف کامنز کی ڈپٹی اسپیکر Judith Cummins سے ملاقات کی ہے اور انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیر کاز کے حوالے سے اپنی جماعت کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق راجہ نجابت حسین...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات کرکے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، وزیر داخلہ نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا کیا۔ محسن...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے ہمارے آقا و مولا محسنِ اعظمِ انسانیت بن کر تشریف لائے اور قیامت تک آنے والی انسانیت کے لئے تعلیماتِ نبوی بہترین تعلیم و تربیت کا سامان مہیا کرتی ہیں جن سے مزین ہو کر ہم اپنی دنیوی و اخروی زندگی سنوار سکتے ہیں اور اپنی تخلیق کے مقصد کو سمجھ سکتے ہیں، یہی نورانی تعلیماتِ نبوی مخلوقِ خدا تک پہنچانا، یاد کروانا اوران کا تزکیہ اور تربیت کرنا خانقاہی نظام کا خاصا ہے۔ دنیا کو آخرت کی کھیتی سمجھتے ہوئے ہم اپنی ہمیشہ کی زندگی کے لئے بہت کچھ اچھا سرمایہ...
اسلام آباد: سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی اور پاکستان سے قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدے سے بھی انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیواسمتھ ویڈیو لنک پرعدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل درخواست گزارعمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے.سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد ہونے سے متعلق آگاہ کردیاگیا،جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھارہا ہے،سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کردی لیکن ہمارے قیدی کو رہا نہیں کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو سمتھ ویڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت...
لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے کیا بات چیت ہوئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے پہلے ایک بیان دیا بعد میں دوسرا، ان کی آرمی چیف سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کا علم ہے اور آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ 16 جنوری کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئرمین...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے سیاسی معاملات پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، پی ٹی آئی چیئرمین نے اس ملاقات کے حوالے سے پہلے ایک بیان دیا، پھر کوئی اور بات کی۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات کا انکار کیوں کیا؟بیرسٹر گوہر نے بتادیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ہونے والی ملاقات کا علم ہے، اور اب سپہ سالار نے خود شہباز شریف کو اس حوالے سے آگاہ بھی کردیا...
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو بیرسٹر گوہر کے ساتھ ملاقات اور بات چیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے پہلے ایک مؤقف اپنایا اور بعد میں دوسرا، تاہم اس ملاقات میں کسی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ خواجہ آصف کے مطابق آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے ہونے والی ملاقات کی تمام تفصیلات وزیراعظم کو فراہم کی ہیں اور انہیں اس بات کا مکمل علم ہے۔ خواجہ آصف نے اس بات کی نشاندہی کی کہ بیرسٹر گوہر...
کرم سے فریقین کے جرگہ مشران کا وزیر اعظم کو مشترکہ خط، زمینی حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبات سامنے رکھ دیئے
پشاور، اسلام آباد (ویب ڈیسک) کرم کے دونوں فریقین کے جرگہ مشران نے وزیراعظم، وزیر اعلی سمیت دیگر حکام کو ایک مشترکہ خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ میں کامیاب جرگے پر دستخط کے بعد معاہدے پر عمل درآمد کیلئے کرم میں موجود ہیں، کرم میں اشیاء ضروریہ، تیل، گیس، ادویات کی شدید قلت ہے، ادویات نہ ہونے سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آج نیوز کے مطابق مشران کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ کرم میں بڑی تعداد میں پھنسے لوگ موجود ہیں جو دوسرے علاقوں میں ضروری سفر کرنا چاہتے ہیں، ضلع بھر کے لئے مستقل طور پر کانوائے کا بندوسبت کیا جائے۔ پاکستان جون 2025 تک پانڈا...
لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں
لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں
اسلا م آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اپوزیشن رہنماؤں کی اہم بیٹھک ہوئی۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی، اسد قیصر ، عمر ایوب ، سلمان اکرم راجہ، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا شریک ہوئے ، اس کے علاوہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین میرے گھرآئے، انہوں نے کہا ہمیں کوشش کرنی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں گوادر پورٹ کی فعالیت کے امور کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ زیادہ شپمنٹس گوادر پورٹ منتقل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔وزارت منصوبہ بندی وترقی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں گوادر پورٹ کو فعال کرنے کے لیے قلیل اور درمیانی مدت کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں ممبر انفراسٹرکچر نے گوادر پورٹ کی فعالیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر بندرگاہ پاکستان کو بین البراعظمی گزرگاہ کے طور پر منفرد مقام دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ بندرگاہ چین کے شہر شین یانگ...
ملک کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 کو رشکئی سے صوابی اورموٹروے 3 درکھانہ سے سمندری تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹروے ایم 4 کو ملتان سے عبد الحکیم جبکہ موٹروے ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان...
ایس ایس پی ضلع بدین اسلم لانگاہ کو چارج سنبھالنے کے بعد گارڈ آف آنرپیش کیا جارہا ہے
بدین (نمائندہ جسارت)محمد اسلم لانگاہ نے بطور ایس ایس پی ضلع بدین کی چارج سنبھال لیا۔ایس ایس پی دفتر بدین پہنچنے پر ایس ایس پی بدین کو خصوصی چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔ ایس ایس پی محمد اسلم لانگاہ نے بطور ایس ایس پی بدین کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل سلیم رضا پرھیاڑ سمیت دفتر کے ہیڈ آف برانچز نے ایس ایس پی بدین کو خوش آمدید کہا۔ضلع بدین پولیس کی کمانڈ سنبھالنے کے بعد ایس ایس پی محمد اسلم لانگاہ نے ایس ایس پی آفس کی تمام برانچز کا دورہ کرکے محکماتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہیڈ آف برانچز سے...
ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی محفوظ سفری سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم2-(لاہور سے ہرن مینار تک)، موٹروے ایم-3 (لاہور سے درخانہ تک)، موٹروے ایم-4 (پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک)، موٹروے ایم-5(ملتان سے روہڑی تک)اور لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم 11- کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔حد نگاہ صفر ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ، ترجمان نے کہا کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سے...
پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حدنگاہ کم ہوگئی۔ حدنگاہ کم ہونے پر موٹر وے کئی مقامات پر بند کردی گئی۔ موٹر وے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک، ایم 4 شور کوٹ سے ملتان تک بند اور موٹر وے ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک بند کردیا گیا۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور : ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھا جانے کے باعث حد نگاہ میں کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں کئی موٹر ویز بند کر دی گئیں، جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ موٹروے ایم3 لاہور سے رجانہ تک بند کر دی گئی، ایم4 پر شور کوٹ سے ملتان تک ٹریفک کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ ایم5 پر ملتان سے روہڑی تک انٹری بھی بند کر دی گئی۔ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ دوسری طرف، ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی۔ اسلام آباد، مری، گلیات اور بالائی علاقوں میں کہرا پڑنے کا امکان ہے،...
ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کا کہنا تھا کہ جامعہ الازہر میں 40 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں اور جامعہ خواتین کی تعلیم کی پُرزور حامی ہے، اس کے قیام کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو بھی فروغ دینا ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے پاکستان میں جامعہ الازہر کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ وزارت تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے اسلام...
دنیائے اسلام کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے پاکستان میں جامعہ الازہر کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اس کا مقصد اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔وزارت تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کا کہنا تھا کہ جامعہ الازہر میں 40 فیصد سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں اور جامعہ خواتین کی تعلیم...
سعید احمد: لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند کے باعث رن وے پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کی وجہ سے مختلف بین الاقوامی پروازوں کو لینڈنگ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق، جدہ سے آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 738 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی، جس کے بعد طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ موڑ دیا گیا۔ اسی طرح دوحہ سے آنے والی قطر ایئر کی پرواز کیو آر 620 اور ابوظہبی سے آنے والی اتحاد ایئر کی پرواز ای وائے 284 کو بھی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور دونوں پروازوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔...