بیرسٹر گوہر سے ملاقات:آرمی چیف نے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا، وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو بیرسٹر گوہر کے ساتھ ملاقات اور بات چیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے وضاحت کی کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے پہلے ایک مؤقف اپنایا اور بعد میں دوسرا، تاہم اس ملاقات میں کسی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔
خواجہ آصف کے مطابق آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے ہونے والی ملاقات کی تمام تفصیلات وزیراعظم کو فراہم کی ہیں اور انہیں اس بات کا مکمل علم ہے۔
خواجہ آصف نے اس بات کی نشاندہی کی کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی پہلے تردید کی تھی لیکن بعد میں 16 جنوری کو اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس ملاقات کی تصدیق کی۔
بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن گئی ہےجب کہ آرمی چیف کی جانب سے وزیراعظم کو آگاہ کرنے کے بعد اس پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر خواجہ آصف آرمی چیف
پڑھیں:
سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو مسقط مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا
ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ یہ مذاکرات ایران اور پورے خطے کیلئے سازگار نتائج کا باعث بنیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج شب اپنے سعودی ہم منصب "فیصل بن فرحان" سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ روابط سمیت علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر مشاورت کی۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو علاقائی و بین الاقوامی صورت حال پر ایران کے موقف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے فیصل بن فرحان کو مسقط میں امریکہ و ایران کے مابین غیر مستقیم مذاکرات کے پہلے دور اور اسی طرح عمان ہی کی میزبان میں روم میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کی جانب سے امریکہ کے ساتھ غیر مستقیم مذاکرات کی تفصیلات فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے ان مذاکرات کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مذاکرات ایران اور پورے خطے کے لیے سازگار نتائج کا باعث بنیں۔