محمد اسلم لانگاہ نے بطور ایس ایس پی ضلع بدین کا چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بدین (نمائندہ جسارت)محمد اسلم لانگاہ نے بطور ایس ایس پی ضلع بدین کی چارج سنبھال لیا۔ایس ایس پی دفتر بدین پہنچنے پر ایس ایس پی بدین کو خصوصی چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔ ایس ایس پی محمد اسلم لانگاہ نے بطور ایس ایس پی بدین کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل سلیم رضا پرھیاڑ سمیت دفتر کے ہیڈ آف برانچز نے ایس ایس پی بدین کو خوش آمدید کہا۔ضلع بدین پولیس کی کمانڈ سنبھالنے کے بعد ایس ایس پی محمد اسلم لانگاہ نے ایس ایس پی آفس کی تمام برانچز کا دورہ کرکے محکماتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہیڈ آف برانچز سے تعارفی میٹنگ کی اور اپنی ترجیحات واضح کرتے ہوئے انہیں محکمے کی بہتری اور عوام و ملازمین کے مسائل و شکایات کے معاملات احسن طریقے سے بلاتاخیر حل کرنے کی ہدایات کیں۔ انہوں نے اسٹاف کو ہر صورت ڈسپلن قائم رکھنے سمیت میرٹ کو یقینی بنانے پر زور دیا محکمے اور پولیس یونیفارم کی عزت و وقار کو بحال رکھنے کیلئے ٹیم ورک کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محمد اسلم لانگاہ نے ایس ایس پی
پڑھیں:
عمران خان کو بطور قیدی نمبر الاٹ، بشریٰ بی بی کی خواتین بیرکس میں منتقلی
راولپنڈی:عمران خان کو قیدی کے طور پر نمبر الاٹ کردیا گیا جب کہ بشریٰ بی بی کی خواتین بیرکس میں منتقلی ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا سنائے جانے جانے کے بعد انہیں قیدی قرار دے کر قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس میں عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنانے کے ساتھ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ علاوہ ازیں عدالت نے اپنے فیصلے میں القادر ٹرسٹ اور القادر یونیورسٹی کو سرکاری کنٹرول میں لینے کا بھی فیصلہ سنایا۔
عدالتی فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو قیدی قرار دے کر قیدی نمبر الاٹ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب کمرہ عدالت سے گرفتار کی گئی بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ جیل اسپتال کے ڈاکٹر کررہے ہیں، جس کے بعد ان کا بائیومیٹرک ہوگا۔
جیل ذرائع کے مطابق جیل میں تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بشریٰ بی بی کو خواتین بیرکس میں منتقل کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کا ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔ سامان سے بھری ایک گاڑی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔