سابق امریکی صدر نے عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی، وکیل نے عدالت کو آگاہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
اسلام آباد: سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی اور پاکستان سے قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدے سے بھی انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیواسمتھ ویڈیو لنک پرعدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکیل درخواست گزارعمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کیخلاف اپیل مسترد
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار— فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کی نائب وزیرِ اعظم کے عہدے پر تقرری کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔
عدالت کے 2 رکنی بینچ نے اپیل ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کر دی اور سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 رکنی بینچ تحریری فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔
سندھ ہائی کورٹ نے اسحاق ڈار کو نائب وزیرِ اعظم مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست کی فوری سماعت کی استدعا پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے نائب وزیرِ اعظم کے عہدے پر اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت میں جسٹس اقبال چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خاتون اشبا کامران کی اپیل پر سماعت کی تھی۔
عدالت نے دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور درخواست گزار خاتون کا کا مؤقف سنا تھا۔