2025-01-18@13:06:12 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«لوگوں کو نسبتا»:
سینٹ: بلوچستان میں لوگوں کو اٹھائے جانے کاسلسلہ تیز ہو گیا، کامران مرتضیٰ: مسنگ پرسن کمشن بحال کر دیا، اعظم تارڑ
اسلام آباد (خبرنگار) سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت ہوا۔ سینیٹر قرۃ العین مری نے سینیٹر عمر فاروق کی طرف سے پاکستان منرلز ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 ء پر کمیٹی رپورٹ اور سینیٹر زرقا تیمور سہروردی کی جانب سے سوال پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ بلوچستان میں کچھ ہفتوں سے لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ ہر آنے والا دن عوام کی حمایت دیگر لوگوں کو مل رہی ہے، بلوچستان میں حالات بہت زیادہ خراب ہوگئے ہیں۔ ژوب کے راستے سے کوئی رات کو بلوچستان نہیں جا سکتا ہے۔ بلوچستان جانے والے 4راستوں میں سے دو بند ہیں۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ مسئلہ...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چند ہفتوں سے لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر لوگ اٹھائے جاتے ہیں جن کا الزام سیکورٹی فورسز پر لگتا ہے‘ احتجاج پر بلوچستان کی شاہراہیں بند کردی جاتی ہیں‘ مچھ میں کئی روز تک حکومتی رٹ موجود نہیں تھی‘ وفاقی فورسز کی موجودگی میں یہ سب ہوتا ہے۔ الزامات وفاقی حکومت اور وفاقی فورسز پر لگ رہے ہیں۔
اوستا محمد (ممتازنیوز )بی آر ایس پی ضلع اوستا محمد کے کوآرڈی نیٹر ثناء اللہ تنیو نے کہا ہےکہ اوستامحمدمیں 2022 کے سیلاب متاثرین کے لیے تقریباً14ہزار گھروں کی تعمیرکاآغازکیاجارہاہے۔ اوستا محمد پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں سے دوران پریس بریفنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2022 کے آفت زدہ بارش اور سیلاب سے لوگوں کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے سروے کیا گیا اب ان گھروں کی تعمیرات کے لیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے کام کرنے کے آغاز کا حکم دیا ہے جس کے تحت ضلع اوستا محمد میں (13000 ہزار 900 سو 14) گھروں کی تعمیراتی کا آغاز ہو رہا ہے جن لوگوں کے گھر سروے کے مطابق...
سینیٹر کامران مرتضی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چند ہفتوں سے لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تاررڑ نے کہا کہ مسنگ پرسن کمیشن کو دوبارہ بنا دیا گیا۔ وزیر اعظم نے بلوچستان کے مسئلے پر ایک کابینہ کمیٹی قائم کی ہے ۔ ریاست پاکستان کو ائین کے تحت چلنا ہے۔ کسی شخص کے جرم کا الزام ہے ، ئا حراست درکار ہے تو وہ ائینی قانونی طریقے سے ہونی چاہیے سینیٹر کامران مرتضی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں چند ہفتوں سے لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہو گیا ہے، غیر قانونی طور پر لوگ اٹھائے جاتے ہیں جن کا الزام سیکورٹی فورسز...
ملتان: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ علما کے بعد سیاست جن کے ہاتھ میں آئی ان کے سبب آج تک خونریزی سے ہماری جان نہیں چھوٹی، جے یو آئی کو اس لیے زیر عتاب لایا جاتا ہے کہ لوگوں کو لڑاتے کیوں نہیں ہو۔ ملتان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم 21ویں صدی میں جارہے ہیں، 19ویں سے لے کر 20ویں صدی کے وسط تک جب تک برصغیر کے مسلمانوں کی قیادت علمائے کرام کے ہاتھ میں تھی تو کوئی ایک مثال پیش کردیں جس میں دیوبندی بریلوی مسئلہ پیدا ہوا ہو، کوئی فساد ہو یا قوم آپس میں لڑی ہو، ان کی قیادت میں مکمل...
ملتان(خبرایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی کو اس لیے زیر عتاب لایا جاتا ہے کہ لوگوں کو لڑاتے کیوں نہیں ہو،علما کے بعد سیاست جن کے ہاتھ میں آئی ان کے سبب آج تک خونریزی سے ہماری جان نہیںچھوٹی،اس سیاست نے نفرت، فتنہ و فساد، لڑائی کو جنم دیا۔ ملتان میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم 21ویں صدی میں جارہے ہیں، 19ویں سے لے کر 20ویں صدی کے وسط تک جب تک برصغیر کے مسلمانوں کی قیادت علمائے کرام کے ہاتھ میں تھی تو کوئی ایک مثال پیش کردیں جس میں دیوبندی بریلوی مسئلہ پیدا ہوا ہو، کوئی فساد ہو یا قوم...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جس ادارے نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو یہاں تک پہنچایا اسی پر حملے کرتے ہیں، انہیں کوئی شرم نہیں ہے، حیا نہیں آتی کہ کس ادارے کے بارے میں بات کررہے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 26 نومبر کو کارکنوں کی ہلاکتوں کی تعداد پر پی ٹی آئی رہنما آپس میں دست و گریباں ہیں، عمر ایوب کس دادا کے پوتے ہیں جو روز یہاں کھڑے ہوکر منافقت کرتے ہیں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری نشست 16 جنوری کو ہوگی مذاکراتی کمیٹی کا یہ تیسرا اجلاس ہوگا، اجلاس میں پی...
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے جو خواب دیکھا، وہ اسے پورا کرکے رہے، ہر ہندوستانی آزادی کا خواب جینے لگا جسکی وجہ سے انگریز بھاگ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو انڈیا یوتھ لیڈرز ڈائیلاگ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس دوران مودی نے کہا کہ ہندوستان کی نوجوان طاقت مسلسل تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اس دوران مودی نے ڈیولپڈ انڈیا ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2025ء کے شرکاء سے بھی ملاقات کی۔ نریندر مودی نے کہا کہ ڈیولپڈ انڈیا ینگ لیڈرس ڈائیلاگ نوجوانوں کے لئے تحریک کا ایک ذریعہ ہے، جو ہمارے نوجوانوں کے اختراعی جذبے اور توانائی کو ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے...
گوادر: رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے سیٹلمنٹ آفس گوادر کو تالا لگا کر دفتر کے باہر دھرنا دے دیا۔ رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جو دفتر لوگوں کو ریلیف نہ دے سکے اس کا بند ہونا بہتر ہے۔ مولانا ہدایت الرحمٰن نے الزام عائد کیا کہ کہا کہ سیٹلمنٹ آفس لوگوں کی اراضی کو لینڈ مافیا کے نام کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کے لوگوں کی اراضی کو بندربانٹ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑکوں کو کھود دیا جاتا ہے، گھروں میں گیس نہیں آرہی پھر بھی گیس کی لائنیں ڈالنے کے لئے سڑکیں کاٹی جا رہی ہیں جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے جن ٹاؤنز نے روڈ کٹنگ کی اجازت دی ان کے خلاف اینٹی کرپشن سے رجوع کیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے باغ جناح فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام فلاور شو کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑکوں کو کھود دیا جاتا ہے، گھروں...