اوستامحمد: سیلاب زدگان کےلیے 14ہزارگھروں کی تعمیرکااعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اوستا محمد (ممتازنیوز )بی آر ایس پی ضلع اوستا محمد کے کوآرڈی نیٹر ثناء اللہ تنیو نے کہا ہےکہ اوستامحمدمیں 2022 کے سیلاب متاثرین کے لیے تقریباً14ہزار گھروں کی تعمیرکاآغازکیاجارہاہے۔ اوستا محمد پریس کلب رجسٹرڈ کے صحافیوں سے دوران پریس بریفنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2022 کے آفت زدہ بارش اور سیلاب سے لوگوں کے گھروں کو شدید نقصان پہنچا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے سروے کیا گیا اب ان گھروں کی تعمیرات کے لیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے کام کرنے کے آغاز کا حکم دیا ہے جس کے تحت ضلع اوستا محمد میں (13000 ہزار 900 سو 14) گھروں کی تعمیراتی کا آغاز ہو رہا ہے جن لوگوں کے گھر سروے کے مطابق لسٹ میں شامل ہیں ہم انہیں گھر بنانے کردیں گے جبکہ اگر کسی کا بھی سروے میں نام رہ گیا ہے تو وہ فورا” ڈپٹی کمشنر آفس میں اپنی تحریری طور پر درخواست دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں سے گزارش ہے کہ ہمیں لسٹ آویزاں کرنے کی سختی سے منع کی گئی ہے لہذا وہ ہمارے بی آر ایس پی آفس آ کر ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ کسی دوکان یا ایجنڈ سے فارم لینے سے گریز کریں ۔اس موقع پر ایڈمن آفیسر شبیر عباس جمالی آئی ٹی آفیسر سالار جمالی اور اینو میٹر محمد زمان پہنیار بھی موجود تھے ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اوستا محمد گھروں کی
پڑھیں:
’ 50 کلو سے کم وزن والے اڑ سکتے ہیں‘، چین میں تیز ہواؤں کا الرٹ، عوام سے گھروں میں رہنےکی اپیل
چین میں تیز ہواؤں کے پیش نذر لاکھوں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی گئی ہے جب کہ متنبہ کیا گیا ہے کہ ان ہواؤں میں 50 کلوگرام سے کم وزن والے لوگ باآسانی ہوا میں اڑا سکتے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا کہ شمالی چین میں ہفتے اور اتوار کے روز ایسی شدید ہوائیں چل سکتی ہیں جو انسان تک کو اپنے ساتھ اڑا لے جا سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چین میں حکام نے لاکھوں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی ہے جبکہ کچھ سرکاری ذرائع ابلاغ نے متنبہ کیا ہے کہ ان ہواؤں میں 50 کلوگرام سے کم وزن والے لوگ باآسانی ’ہوا میں اڑ سکتے ہیں۔‘
حکام کا کہنا ہے کہ منگولیا سے جنوب مشرق کی طرف بڑھنے والے سرد بھنور کی وجہ سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں بیجنگ، تیانجن اور ہیبی کے علاقے کے دیگر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔
ایک دہائی میں پہلی بار بیجنگ نے آندھی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے جو کہ چار درجہ موسمی انتباہی سسٹم میں دوسرا سب سے خطرناک درجہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق خدشہ ہے کہ اس بار یہ ہوائیں علاقے میں برسوں میں دیکھی جانے والی کسی بھی چیز سے زیادہ تیز ہوں گی، حکام نے بتایا کہ ہفتے کو جب تیز ہوائیں آئیں گی تو بیجنگ میں 24 گھنٹوں کے اندر درجہ حرارت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔
بیجنگ کی موسمیاتی سروس نے کہا کہ ’یہ انتہائی تیز ہوائیں ہیں، طویل عرصے تک چلتی ہیں اور وسیع علاقے کو متاثر کرتی ہیں اور یہ انتہائی تباہ کن ہیں۔‘