بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے جو خواب دیکھا، وہ اسے پورا کرکے رہے، ہر ہندوستانی آزادی کا خواب جینے لگا جسکی وجہ سے انگریز بھاگ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو انڈیا یوتھ لیڈرز ڈائیلاگ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس دوران مودی نے کہا کہ ہندوستان کی نوجوان طاقت مسلسل تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اس دوران مودی نے ڈیولپڈ انڈیا ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2025ء کے شرکاء سے بھی ملاقات کی۔ نریندر مودی نے کہا کہ ڈیولپڈ انڈیا ینگ لیڈرس ڈائیلاگ نوجوانوں کے لئے تحریک کا ایک ذریعہ ہے، جو ہمارے نوجوانوں کے اختراعی جذبے اور توانائی کو ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے متحد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوامی وویکانند کا ہندوستان کے نوجوانوں پر بڑا اعتماد تھا، میں نوجوان نسل پر بھی یقین رکھتا ہوں۔ نریندر مودی نے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ ان کے خاص دوستانہ تعلقات ہیں، دوستی کا سب سے مضبوط حصہ اعتماد ہے، اس یقین نے ترقی یافتہ ہندوستان ینگ لیڈرس ڈائیلاگ کی بنیاد رکھی ہے، نوجوانوں کی طاقت سے ہندوستان بہت جلد ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا، یہ ان کا عقیدہ ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ آج دنیا کے کئی ممالک میں رونما ہونے والے واقعات نے معاشرے کے لئے مثالیں قائم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کے لوگوں نے آزاد ہونے کا عزم کیا تو برطانوی راج بہت مضبوط تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں نے جو خواب دیکھا، وہ اسے پورا کرکے رہے، ہر ہندوستانی آزادی کا خواب جینے لگا جس کی وجہ سے انگریز بھاگ گئے۔ نریندر مودی نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی۔ اس دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 1930ء کی دہائی میں امریکہ کو آنے والے شدید معاشی بحران کا بھی حوالہ دیا۔ نریندر مودی نے کہا کہ تب امریکہ کے لوگوں نے عہد کر لیا تھا کہ انہیں اس سے باہر نکل کر تیزی سے آگے بڑھنا ہے، آج امریکہ کی ترقی کی رفتار کئی گنا تیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بھی آج تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ترقی یافتہ

پڑھیں:

وزیراعظم آزاد کشمیر کی مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی مذمت

مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں انھوں نے کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کئے جانے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔  آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں معصوم کشمیریوں کا قاتل قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق نے مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کی جانب سے بھارت کے نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کو مسترد کئے جانے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 78سال کے ظلم و جبر کے باوجود بھارت کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم اور جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کشمیریوں کی گہری محبت اور وفاداری ان کی شناخت اور جدوجہد سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے۔ وزیراعظم نے مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی کو توڑیں، مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا ناقابل تنسیخ حق آزادی دلانے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی حاصل کریں گے اور ایک مکمل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ساری دنیا کو چور کہنے والے بانی پی ٹی آئی نے چوری کی، خواجہ آصف
  • دنیا کو بتانا چاہتے ہیں عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے، بیرسٹرگوہر
  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں بہتری کے نریندر مودی کے دعوے حقیقت کے برعکس ہیں، غلام محمد صفی
  • عصر حاضر علم و آگہی اور شعور کا دور ہے ، تعلیم کے بغیر ترقی ہوہی نہیں سکتی ،نصیراحمد بلوچ
  • خواب نے امریکی خاتون کو لاکھوں کا مالک بنا دیا
  • ہمیں غاصب اسرائیلی دشمن سے "شر" کے علاوہ کوئی توقع نہیں، الجہاد الاسلامی فی فلسطین
  • چند انتہائی امیرلوگوں کے ہاتھوں میں طاقت کا آجانا خطرناک ہے.جوبائیڈن
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کی مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی مذمت
  • قابض افواج کبھی ہمارے عوام اور مزاحمت کو شکست نہیں دے سکتی، خلیل الحیہ
  • خدائی طاقت کے سامنے بے بس سپر طاقت