2025-02-15@17:36:15 GMT
تلاش کی گنتی: 12
«عالمی مارکیٹ کے»:
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پہلی اعلیٰ سطحی سالانہ "العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز" میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہر العلا میں 16 فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، دورہ کے دوران وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق " العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز" انٹرنیشنل مانٹری فنڈ(آئی ایم ایف) اور سعودی وزارت خزانہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے، کانفرنس میں مجموعی طور پر 9 نشستیں ہوں گی جن میں 200 شرکا اور...
میئر کی جوڑیا بازار کپڑا مارکیٹ آمد کے موقع پر زبیر موتی والا، جاوید بلوانی کے ہمراہ تاجر وں سے ملاقات کر رہے ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ جوڑیا بازار اور کپڑا مارکیٹ میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے میں روایتی سڑک سازی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کے پیورز کی سڑکیں شامل کی جائیں گی تاکہ ان اہم تجارتی مراکز میں پائیدار اور مستحکم سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ماسٹر پلان میں ایک واضح ٹائم لائن شامل ہوگی تاکہ ان ضروری اپ گریڈیشنز کو بروقت مکمل کیا...
![آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پول](/images/blank.png)
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پول
آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
علامتی فوٹو کراچی میں موبائل فون مارکیٹ کے تاجر آصف کمال کے قتل کا معاملہ تفتیشی حکام نے پُراسرار قرار دیدیا۔صدر کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن (کمیڈا) منہاج گلفام نے کہا کہ لانڈھی سے لاپتہ تاجر کی لاش سی ویو سے ملی ہے۔صدر کمیڈا نے کہا کہ آصف کمال گھر سے موبائل مارکیٹ کےلیے نکلے اور لاپتہ ہوگئے، جن کے اغوا کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج ہے۔منہاج گلفام نے مزید کہا کہ آصف کمال کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔اس معاملے پر تفتیشی حکام نے کہا کہ آصف کمال کے قتل کا معاملہ پُراسرار ہے، فی الحال کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔تفتیشی...
![کاربن مارکیٹ پاکستان کو شاندار آمدنی پیدا کرنے میں مدد کے لیے عالمی معیارات کی پیروی کرنا ہو گی. ویلتھ پاک](/images/blank.png)
کاربن مارکیٹ پاکستان کو شاندار آمدنی پیدا کرنے میں مدد کے لیے عالمی معیارات کی پیروی کرنا ہو گی. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )پاکستان کو کاربن مارکیٹوں سے شاندار آمدنی حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی معیارات اور پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے اور کاربن کریڈٹس کی مناسب قیمتوں کا تعین کرنے میں مدد ملے گی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کاربن کے رہنما خطوط بین الاقوامی کاربن مارکیٹوں میں پاکستان کی شراکت کو ہموار کرنے کے لیے ضروری ڈرائیور ہیں مناسب طریقے سے پیروی کی گئی ہدایات ایک سمارٹ آب و ہوا کی کارروائی کی طرف لے جائیں گی ان رہنما خطوط کو کامیاب بنانے کے لیے ایک جدید...
کراچی: اقبال مارکیٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں وزیرستان پولیس کے اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق 26 جنوری 2025 کو اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود، سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں تیز دھار آلے کے وار سے نور رحمان کو قتل کیا گیا تھا۔ قتل کا مقدمہ الزام نمبر 19/2025 بجرم دفعہ 302/34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق، ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے ٹیکنیکل اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محسن کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والی چھری اور موبائل...
کراچی(بزنس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز 2015 (ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز) میں بہتری کے ممکنہ شعبوں پر عوامی فیڈ بیک حاصل کرنے کے لیے ایک مشاورتی کاغذ جاری کیا ہے۔ یہ کاغذ پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں دستیاب تحقیق کے معیار کو بڑھانے کے لئے تیار کیا گیا ہے، جو حالیہ مقامی اور بین الاقوامی ترقیات کے مطابق ہے۔ریسرچ اینالسٹ سرمایہ کاری کے فیصلوں میں قیمتی بصیرت فراہم کرتے ہوئے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور سرمایہ کاروں کو کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع اجاگر کرتے ہیں۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 280500 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے 242541 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 5 ڈالر سے بڑھ کر 2708 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2703 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی مرتب ہوئے، اور یہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے تک جا پہنچی۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، اور فی تولہ چاندی 83...
کراچی :آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج ملک میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1201 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 2661 ڈالر پر پہنچ گیا۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ممالک کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طالب علموں کے لیے ایم ڈی کیٹ کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایم ڈی سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جواد امین خان نے بتایا کہ یہ اہم فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ بیرون ممالک میڈیکل کالجوں میں داخلے لینے والے طالب علموں کا ڈیٹا مرتب کیا جا سکے اور ان کی تعلیم کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی طالب علم اکثر غیرمعیاری میڈیکل کالجوں میں داخلہ لیتے ہیں جہاں کا نصاب پاکستان کے نصاب سے مختلف ہوتا ہے...
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں دن اتار چڑھاو کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا،انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ کر1لاکھ13ہزارکی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیااور مارکیٹ کے سرمائے میں 73ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 48.44فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہواتاہم کچھ دیر بعد ہی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور انڈیکس 1لاکھ12ہزار13پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا بعد ازاں کم قیمت حصص کی خریداری بڑھنے سے مارکیٹ میں تیزی کارجحان غالب آگیااور کاربار کا اختتام مثبت ہوا۔ماہرین کے مطابق انفلیشن کم ہونے سے اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سودمزید کم ہو جائے گا۔اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای...