بیرون ملک میڈیکل داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ممالک کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طالب علموں کے لیے ایم ڈی کیٹ کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایم ڈی سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جواد امین خان نے بتایا کہ یہ اہم فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ بیرون ممالک میڈیکل کالجوں میں داخلے لینے والے طالب علموں کا ڈیٹا مرتب کیا جا سکے اور ان کی تعلیم کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی طالب علم اکثر غیرمعیاری میڈیکل کالجوں میں داخلہ لیتے ہیں جہاں کا نصاب پاکستان کے نصاب سے مختلف ہوتا ہے اور سہولیات ناکافی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ، بیرون ممالک میڈیکل ایجوکیشن کے لیے ہر طالب علم پر سالانہ 50 ہزار ڈالر تک خرچ آتا ہے، جو قیمتی زرمبادلہ کے ضیاع کا سبب بنتا ہے۔
پی ایم ڈی سی نے یہ بھی واضح کیا کہ بیرون ملک میڈیکل ڈگری حاصل کرنے والے طالب علموں کی رجسٹریشن اور ایکولینسی ٹیسٹ اب NUMS کے ذریعے ہوگا۔ جو طالب علم کامیاب ہوں گے، وہ پاکستان میں بطور ڈاکٹر رجسٹریشن حاصل کر سکیں گے۔
کونسل نے ان ممالک میں قائم میڈیکل کالجوں کی انسپیکشن کا فیصلہ بھی کیا ہے تاکہ ان کے معیار اور سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس اقدام سے نہ صرف معیارِ تعلیم بہتر ہوگا بلکہ پاکستان سے زرمبادلہ کے بے جا اخراج کو بھی روکا جا سکے گا۔
پی ایم ڈی سی جلد اس پالیسی کا باقاعدہ اجرا کرے گی تاکہ مستقبل میں بیرون ملک میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طالب علموں کے لیے ایک منظم اور معیاری طریقہ کار وضع کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایم ڈی سی طالب علموں جا سکے کے لیے
پڑھیں:
آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا: بیرسٹر محمد علی سیف
---فائل فوٹومشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے 3 بار فیصلہ مؤخر ہونے سے پہلے ہی شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے، تاہم آج القادر کیس کا فیصلہ مزید مؤخر نہیں ہو گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس جعلی حکومت کا جعلی مقدمہ ہے، القادر ٹرسٹ میں پیسہ بیرونِ ملک سے آیا اور فلاحی منصوبے پر خرچ کیا گیا۔
القادر ٹرسٹ کیلئے پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے: بیرسٹر سیفخیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بانیٔ پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم منتقل نہیں ہوئی۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف جعلی مقدمات کی حقیقت عدالتوں میں بے نقاب ہو رہی ہے، وفاقی حکومت نے ملک میں لاقانونیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔