Jasarat News:
2025-01-18@10:45:53 GMT

پاکستان اسٹاک ، اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان غالب

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

پاکستان اسٹاک ، اتار چڑھائو کے بعد تیزی کا رجحان غالب

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں دن اتار چڑھاو کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیا،انڈیکس 600پوائنٹس بڑھ کر1لاکھ13ہزارکی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیااور مارکیٹ کے سرمائے میں 73ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 48.44فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہواتاہم کچھ دیر بعد ہی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور انڈیکس 1لاکھ12ہزار13پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا بعد ازاں کم قیمت حصص کی خریداری بڑھنے سے مارکیٹ میں تیزی کارجحان غالب آگیااور کاربار کا اختتام مثبت ہوا۔ماہرین کے مطابق انفلیشن کم ہونے سے اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سودمزید کم ہو جائے گا۔اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 609پوائنٹس کااضافہ ہواجس سے انڈٰکس 1لاکھ12ہزار638 پوائنٹس سے بڑھ کر1لاکھ13ہزار247پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 253پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 35ہزار711پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 69ہزار946پوائنٹس سے بڑھ کر 70ہزار 317 پوائنٹس پرجا پہنچا۔جمعہ کو مارکیٹ میں 24ارب روپے مالیت کے49کروڑ98لاکھ46ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 24ارب روپے مالیت کے 69کروڑ51لاکھ42ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روزمارکیٹ میں 450کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 177کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،218میں کمی اور55کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام،فوجی فوڈز لمیٹڈ،سنر جیکو پاک ،پیس پاک لمیٹڈاور کے الیکٹرک لمیٹڈ سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کابھاو351.

39روپے اضافے سے 7502.60روپے ہوگیا اسی طرح یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈکے حصص کی قیمت 89روپے بڑھ کر 20900.01روپے پر جا پہنچی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مارکیٹ میں حصص کی

پڑھیں:

ایم سی بی کے نعمان چغتائی کو اسٹیٹ بینک سے ایف پی ٹی کلیئرنس مل گئی

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے محمد نعمان چغتائی کو ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے صدرو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے طور پر فٹ اینڈ پروپر ٹیسٹ (ایف پی ٹی) میں کلیئر کردیا۔پاکستان کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک ایم سی بی بینک نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 11 دسمبر 2024 کو لکھے گئے خط کے تسلسل میں اسٹیٹ بینک نے ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے صدر و سی ای او محمد نعمان چغتائی کی ایف پی ٹی کی منظوری دے دی ہے۔گزشتہ ماہ ایم سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے شعیب ممتاز کی جگہ محمد نعمان چغتائی کو صدر اور سی ای او مقرر کیا تھا۔ایم سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق نعمان چغتائی اس وقت ایم سی بی میں گروپ ہیڈ آف رسک مینجمنٹ گروپ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1435 پوائنٹس کا اضافہ
  • عمران خان کو سزا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ جاری
  • میوچل فنڈز فروخت کے دبائو سے اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی 100 انڈیکس میں 658 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
  • اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل
  • ایم سی بی کے نعمان چغتائی کو اسٹیٹ بینک سے ایف پی ٹی کلیئرنس مل گئی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ بڑی خبر آگئی
  • بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ