بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان پبلک ریلیشن حکمت عملیوں پر تنقید کی ہے جو نئے گانوں کو فروغ دینے کےلیے انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ کچھ اداکار PR ایجنسیوں کو ہائر کرتے ہیں تاکہ وہ انہیں نورا کے ساتھ موازنہ کرکے اپنی مارکیٹنگ کریں۔

نورا فتیحی نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم انڈسٹری میں کچھ لوگ انہیں مغرور سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت میں وہ صرف سیدھی سادی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وہ فلموں میں لیڈ رولز کرنا چاہتی ہیں تو انہیں جج کیا جاتا ہے، جب کہ انہیں صرف ڈانس نمبرز تک محدود رکھا جاتا ہے۔

نورا نے کہا ’’میرا خیال یہ ہے کہ ہر کسی کو گانے کرنے اور ایکٹنگ کرنے کا موقع ملنا چاہیے، لیکن یہ سب کےلیے منصفانہ ہونا چاہیے۔ جب میں ان گانوں کو دیکھتی ہوں، تو مجھے کیا پسند ہے؟ کہ لڑکیاں باہر آرہی ہیں، پراعتماد ہیں، اور پرفارم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ لیکن مجھے یہ پسند نہیں جب ہر کوئی میرے نام کو مارکیٹنگ کےلیے استعمال کرتا ہے۔‘‘

نورا نے یہ بھی بتایا کہ کچھ اداکار اپنی PR ایجنسیوں کو پیسے دیتے ہیں تاکہ وہ ان کے نام کو گانوں کو فروغ دینے کےلیے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا، ’’جب وہ کسی گانے کی مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں، تو وہ سوچتے ہیں کہ ’چلو اس کا نورا کے ساتھ موازنہ کریں‘، اور مجھے یہ پسند نہیں۔ تمام PR ایجنسیاں یہی کر رہی ہیں۔ ایک نیا گانا آرہا ہے؟ ٹھیک ہے، لیکن کہیں گے کہ ’نورا کا کیریئر ختم ہوگیا‘ یا ’وہ 100 نورا کو ناشتے میں کھا سکتی ہے‘۔ 

نورا نے کہا کہ ’’مجھے معلوم ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے، اور میں جانتی ہوں کہ ایسا کرنے کےلیے کتنا پیسہ لگتا ہے۔ مجھے بہت سے PR پیکیجز ملتے ہیں جو مجھے ایسا کرنے پر آمادہ کرتے ہیں، لیکن میں انکار کر دیتی ہوں۔ میں کسی کے ساتھ اپنا موازنہ نہیں کروں گی یا کسی کو نیچا نہیں دکھاؤں گی۔ اگر کوئی گانا کامیاب ہوتا ہے، تو یہ میرے ٹیلنٹ کی وجہ سے ہونا چاہیے، نہ کہ اس لیے کہ لوگ کسی اور کو ریپلیس کرنے کےلیے پرجوش ہیں، یہ بالکل مضحکہ خیز ہے۔‘‘

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نواز شیڈول پر کرکٹرز آئی سی سی پر برہم

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے بھارت نواز شیڈول پر کرکٹرز نے تنقید کے نشتر چلادیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اپنے تمام میچز صرف ایک ہی وینیو دبئی میں کھیل کر چیمپئینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ دیگر ٹیمیں اس سے میچ کھیلنے کیلئے پاکستان اور دبئی کے درمیان گھن چکر بنی رہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے لاڈلے بھارت کی ہر موقع پر سہولت کاری کی گئی، مدمقابل سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ آخری میچ میں ہونے کی وجہ سے دونوں ممکنہ حریفوں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو دبئی بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کو زبردست قرار دے دیا

جنوبی افریقی ٹیم انگلینڈ سے میچ کے بعد اتوار کی دوپہر دبئی پہنچی جبکہ پیر کو اسے واپس لاہور آنا پڑا، جہاں پر بدھ کو دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے شکست دے دی، جس سے ٹیم کے فائنل کھیلنے کا خواب بکھر گیا، اس مقابلے میں پروٹیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ڈیوڈ ملر نے شکست کی ذمہ داری میگا ایونٹ کے شیڈول پر ڈال دی۔

مزید پڑھیں: روہت شرما کا بڑا کارنامہ، تاریخ ساز ریکارڈ بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے

 انھوں نے کہا کہ کراچی سے دبئی کی فلائٹ ایک گھنٹہ اور 40 منٹ کی تھی مگر یہ ہمارے لیے آئیڈیل ثابت نہیں ہوئی، رات کو دیر سے ختم ہونے والے میچ کے اگلے ہی روز صبح ہمیں اڑان بھرنا پڑی، ہم سہ پہر 4 بجے دبئی پہنچے اور اگلے روز صبح ساڑھے 7 بجے واپس لوٹنا پڑا، یہ کوئی اچھی چیز نہیں تھی، اگرچہ ہمیں ریکور ہونے کیلئے وقت ملا مگر فالتو میں دبئی کا چکر ہمارے لیے کسی صورت آئیڈیل صورتحال نہیں رہی۔ 

مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو "جوکر" قرار دیدیا

یاد رہے کہ سیمی فائنل میں ڈیوڈ ملر نے 67 بالز پر سنچری بنائی مگر ان کی ٹیم 50 رنز سے ہار گئی تھی۔ 

ادھر انگلینڈ کے سابق کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ کے مطابق یہ انتہائی شرمناک ہے کہ دنیائے کرکٹ کا ایک انتہائی اہم ٹورنامنٹ کھیلا جا رہا ہے اور اس کیلیے اتنے مضحکہ خیز انتظامات کیے گئے، یہ انتہائی مزاحیہ صورتحال ہے جسے آپ نے بنایا، میرے پاس وضاحت کیلیے الفاظ ہی نہیں رہے، آپ ٹیموں کو ادھر ادھر گھماتے رہے، یہ کافی مزاحیہ چیز رہی لیکن اگر میں اس صورتحال سے دوچار ہونے والا پلیئر ہوتا تو میرے لیے یہ مزاحیہ نہ ہوتی۔

متعلقہ مضامین

  • آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا
  • آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا 
  • انوکھی ویب سائٹ جو لوگوں کی موت کی تاریخ کی پیشگوئی اے آئی کی مدد سے کرتی ہے
  • مجھے نہیں یقین ضرورت پڑنے پر فرانس یا نیٹو اتحادی ہماری مدد کریں گے، امریکی صدر
  • خواتین مردوں کی تربیت کرنے کی ذمہ دار نہیں ہیں
  • سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال میں لیتھوٹریسی مشین استعمال کیے بغیر ناکارہ
  • مقابلہ حسن کی فاتح نیہال شوداساما کو جسمانی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف
  • چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نواز شیڈول پر کرکٹرز آئی سی سی پر برہم
  • ’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید