2025-04-15@05:54:32 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«سپورٹ حاصل نہیں ہوگا»:

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، پائیدار معاشی استحکام کیلئے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا ہے جہاں امریکا، چین، سعودی عرب، روس، فن لینڈ اور تریکہ سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہیں۔ فورم میں معزز مہمانان پاکستان بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے اور مختلف کاروباری امکانات پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کیس: فواد، مسرت، جمشید چیمہ و...
    پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کے پوتے نے کہا کہ ہمیں نئے کینالز نہیں چاہیے، اس نظام کو بہتر کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ سندھو دریا پر کینال منظور نہیں ہے، پورے دریائے سندھ پر ہمارا حق ہے، سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ حیدرآباد میں سندھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ تربیلا اور منگلا میں پانی نہیں، ہم ایک بار پھر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پانی دو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نئے کینالز نہیں چاہیے، اس نظام کو بہتر کریں، سید زین شاہ کو سلام جنہوں نے اس ایشو کو اٹھایا۔  
    ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا ہے کہ سندھو دریا پر کینال منظور نہیں ہے، پورے دریائے سندھ پر ہمارا حق ہے، سمجھوتہ نہیں ہوگا۔حیدر آباد میں سندھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار جونیئر نے کہا کہ تربیلا اور منگلا میں پانی نہیں، ہم ایک بار پھر کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پانی دو۔ذوالفقار جونیئر کا کہنا تھا کہ نئے کینالز نہیں ہمیں چاہیے اس نظام کو بہتر کریں، سید زین شاہ کو سلام جنہوں نے اس ایشو کوا ٹھایا۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر یمن کیخلاف امریکی کارروائی پر مشتمل ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو بلیک اینڈ وائٹ فوٹیجز پر مشتمل ہے، جس ممکنہ طور پر کسی فوجی ڈرونز یا دوسرے طیاروں سے شوٹ کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں تقریباً عمودی زاویے سے کئی درجنوں افراد کو نشانہ بناتے دکھایا گیا۔ These Houthis gathered for instructions on an attack. Oops, there will be no attack by these Houthis!  They will never sink our ships again! pic.twitter.com/lEzfyDgWP5 — Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 4, 2025 ویڈیو میں نشانہ بنائے جانے والے ان افراد سے متعلق امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں...
    آئی فون 17 سیریز کو ستمبر 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر ان کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔اب ایک نئی رپورٹ میں اس سیریز کے چاروں ماڈلز کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی سیٹس کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔یہ لیک ایک ایسے فرد کی جانب سے کی گئی ہے جو ماضی میں بھی آئی فونز کے حوالے سے مستند لیکس کرچکا ہے۔اس نئی لیک میں آئی فون 17، آئی فون 17 ائیر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائنز پر مبنی ڈمی ماڈلز کی تصاویر شامل ہیں۔تصاویر میں ڈمی ماڈلز کے تمام اینگلز کو دکھایا گیا ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آئی فون 17...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ امن کانفرنس میں حکومت کو بلایا جائے اس کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ راہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی اے پی سی میں شرکت کرنی ہے یا نہیں ابھی فیصلہ نہیں ہوا، سیاست میں ہمیشہ لچک دکھانا پڑتی ہے، ملک مقدم ہے، ہم سب نے ملک کے لیے کام کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچلنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جعفر ایکسپریس حملے کی شدید...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچا دیے گئے ہیں۔ نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے، ڈی جی پاسپورٹس مصظفیٰ جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا تھا۔ مصطفیٰ جمال قاضی کی پرنٹرز کے تکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نئے پرنٹرز میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت ہے، نئے پرنٹرز کی مدد سے ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ ڈی جی...
    کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو ہمیں ہیوی ٹریفک کےلیے مختص کرنا ہوگا، صرف اتحاد کی ضرورت ہے، انرجی کے بغیر ایکسپورٹ نہیں بڑھاسکتے، انفرااسٹرکچر کے بغیر بھی ایکسپورٹ نہیں بڑھائی جا سکتی، اگر حیدرآباد سکھر روڈ ایسا ہوگا تو بھی ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کے فائیو ایز پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا...
    پشاور (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے تو عملی کام کرنا ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر ہوتی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیانات اور زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، علی امین واحد وزیراعلیٰ ہیں جو اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہیں۔ امیر حیدر ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو محروم رکھنے کیلئے ہمیں نکالا گیا، اسمبلی سے نکالا گیا لیکن میدان سے ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا۔
    اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) کینیڈاکے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا پر اقبضے کی دھمکی پر کبھی عملدرآمد نہیں ہو گا۔(جاری ہے) شنہوا کے مطابق انہوں نےاپنے دورہ یورپ کے موقع پر کہا کہ کینیڈا کے 51 ویں امریکی ریاست بننے کے بارے میں امریکی صدر کے بار بار ریمارکس خام خیالی ہیں، یہ کبھی ممکن نہیں لیکن ہمیں امریکی صدر کی باتوں کو سنجیدگی سے لینا ہوگا اور ان پر سوچنا ہوگا ، ہم کینیڈا کے دفاع اور تحفظ کے مستعد ہیں۔
    اسلام آباد: پاکستان بزنس کونسل ( پی بی سی) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کو مہنگی گیس کی فراہمی سے ایکسپورٹ کو 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا وزیراعظم کا ہدف حاصل کرنا ناممکن ہوجائے گا.  گزشتہ روز وزیراعظم کو لکھے گئے ایک خط میں پی بی سی نے موقف اختیار کیا ہے کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کیلیے گیس کی قیمت ڈبل کرنے سے صنعت عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے سے عاجز ہوجائے گی، اور اس طرح وزیراعظم کا ایکسپورٹ کو 2027 تک 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں رہے گا۔  خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مینوفیکچررز...
    محسن نقوی کوئی سیاسی بندہ نہیں، تب حساب لیں گے جب حکومت اور اداروں کی سپورٹ حاصل نہیں ہوگا، جنید اکبر خان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ محسن نقوی تو سیاسی بندہ ہے ہی نہیں، محسن نقوی نے بیان میں ڈی چوک سانحے کی تصدیق کی، محسن نقوی سے حساب لیں گے، ساری عمر ان کو حکومت اور اداروں کا سپورٹ حاصل نہیں ہوگا۔ صوابی جلسہ کے لیے مختص جگہ کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی موٹروے انٹرچینج کے قریب تاریخ...
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے پوچھیں وہ کیا چاہتے ہیں، پاکستان کے امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں، میرے دورے کے اثرات جلد سامنے آئیں گے، شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کیخلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے تحریک انصاف 8 فروری کے احتجاج کی کال پر نظرثانی کرے، اگر درخواست قبول نہ کی تو پھر ایسا ہی ہو گا جیسا پہلے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لیے پاکستان کو ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی کال موصول نہیں ہوئی۔ اگر کوئی فون کال موصول ہوئی تو تب دیکھیں گے۔ ہفتہ کے روز لاہور میں نادرا سینٹرز میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی اپنے حق میں امریکا کی جانب سے کسی کال کی توقع کر رہے ہیں تو محسن نقوی نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو 8 فروری کے احتجاج کی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 فروری 2025ء ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی، بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا حکومت پاکستان کے امریکی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دورے پر ان کی امریکی کانگریس مین اور سینیٹرز سے بھی ملاقات ہوئی جس کے نتائج مستقبل میں نظر آئیں گے۔ لاہور کے نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش تھا لیکن اب وہاں معاملات بہت بہتر ہوگئے،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ بھاری محصولات عائد کیے جانے کے اعلان پر کینیڈا اور امریکی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا۔ ٹورنٹو میں نو تشکیل شدہ کینیڈا-امریکا تعلقات کونسل کے اجلاس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اگر ٹرمپ کینیڈا کے خلاف کوئی محصولات عائد کرتے ہیں تو ملک جواب کے لیے تیار ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ملک کو ایک نازک لمحہ کا سامنا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ جواب "زبردست لیکن معقول” ہوگا یہ وہ نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں لیکن اگر وہ آگے بڑھتے ہیں تو ہم بھی کام کریں گے۔  ٹروڈو نے مزید کہا کہ کونسل کے اراکین نے واضح کیا ہے کہ امریکی ٹیرف کے...
    اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے والے صرف بلوچستان ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے دشمن ہیں۔   وفاقی کابینہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب دست بہ دعا ہیں کہ  حماس اسرائیل جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں بدل جائے۔ اس میں 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، جن میں خواتین، بچے، ڈاکٹرز، انجینئرز، نوجوان  سب شامل ہیں۔ ہزاروں کو جیلوں میں بند کردیا گیا اور غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی اور غزہ میں جنگ بندی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسرائیل کی پسپائی اور اہل فلسطین کی بے مثال جدوجہد کی کامیابی اسلام کے غلبہ کی نوید ہے۔ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور پر عزم وبیدار ہیں۔ امت مسلمہ کی بیداری میں اہل غزہ کا کردار ہمیشہ نمایاں رہے گا اور جلد بیت المقدس صیہونی قوتوں سے آذاد ہوگا یہ بات ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے حماساسرائیل سیزفائر معاہدے کے بعداپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔یحییٰ سنوار ،اسماعیل ہانیہ اور ہزاروں بچوں بوڑھوں ،خواتین اور جوانوں کی قربانیوں نے مسلمانوں کی نئی نسل میں جذبہء جہاد پھونک دیا ہے۔جس کی کرنیں تمام مسلمانوں کے دلوں میں جگمگا رہی ہیں۔
    ارشاد قریشی : فواد چوھری نے  اڈیالہ جیل کے باہر  کہا کہ بانی نے8 فروری کو بلیک ڈے کا اعلان کر دیا ہے ، آٹھ فروری کو پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔ بانی نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں احتجاج کریں۔  فواد چوہدری نے آج اڈیالہ جیل مین پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی  نہیں رہے ۔سب پر مشترکہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ،مجھے پتہ نہیں کہ ہمارا جرم کیا ہے۔خان صاحب حوصلے میں ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا ،ملک ایک ہیجانی کیفیت میں ہے اس سے ملک میں...
    مزدور رہنما لیا قت علی ساہی سیکرٹری جنرل ڈیموکریٹک ورکرز فیڈریشن اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وزارت خزانہ کی طرف سے وفاقی سرکاری اداروں میں مستقل پوسٹوں کو ختم کرنے کا مراسلہ جاری کیا جسے سال 2025-26مالی سال بجٹ تخمینوں کا نام دیا ہے جو کہ حقائق کے برعکس ہے، اس طرح کے فیصلے پارلیمنٹ سے منظوری حاصل کیے بغیرکس طرح یکطرفہ طور پر وزارت خزانہ کو جاری کرنے کا اختیارہے، تمام سیاسی پارٹیوں کی قیادت کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے کہ لاکھوں محنت کشوں کی ملازمتیں وزرات خزانہ ختم کرنے جارہی ہے۔ تمام پارلیمنٹرین کی کاکردگی بھی سوالیہ نشان ہے، عوام سے ووٹ لے کر ان کے ٹیکس سے عیاشیاں کرتے ہیں لیکن محنت کشوں اور متوسط طبقے...
۱